
اردو/عربی کی جو کتابیں اسکین شدہ پاکستان/ہندوستان میں انٹرنیٹ پر ملتی ہیں ان کا سائز بعض دفعہ بہت زیادہ ہوجاتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ اسکینرز اعلی کوالٹی کے لیے صفحے کو زیادہ ریزولوشن میں سکین کردیتے ہیں۔ پھر اسکین کرنے والے حضرات ان امیجز کو پروسس کیے بغیر ہی پی ڈی ایف بنادیتے ہیں جس سے پی ڈی ایف کتابوں کا سائز بعض دفعہ جی بی میں چلا جاتا ہے۔ جیسا کہ اس ویڈیو میں جو شامی کا نسخہ مجھے ملا اس کا سائز تقریباً 2 جی بی تھا۔ جو پروسس کرنے کے بعد ان شاء اللہ تقریباً 80 فیصد کم ہوجائے گا۔
یہ ویڈیو سلسلہ اسی بارے میں ہے کہ پی ڈی ایف صفحات کی صفائی کیسے ہو اور ان کا سائز کیسے کم ہو۔ تفصیل کے ساتھ سمجھایا گیا ہے۔ آپ دیکھیے، شیئر کیجیے۔ اور اپنی رائے بھی دیجیے۔
کوشش کی گئی ہے کہ بہت ممکن حد تک کورس کو مختصر کیا جائے، اس وجہ سے ساری ویڈیوز مجموعی طور پر تقریباً 30 کے آس پاس کی ہوں گی۔ میں اپنی محنت بار آور سمجھوں گا اگر دوستوں کو میری اس کاوش سے فائدہ ہو اور انہیں اچھی لگے۔ سدا عافیت میں رہیں۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا تبصرہ یہاں تحریر کیجیے۔