نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

مختلف سوفٹویئرز میں عربی کے مخصوص حروف کیسے لکھیں؟

کمپیوٹر میں یونیکوڈ اردو ٹائپ کرنے لیے مختلف کی بورڈز دستیاب ہیں۔ بندہ چونکہ پہلے انپیج میں ٹائپنگ سیکھ چکا تھا، لہٰذا یونیکوڈ کے آنے پر خواہش تھی کہ ایسا کی بورڈ مل جائے جو ان پیج کی بورڈ کے قریب قریب ہو۔ کچھ تلاش کے بعد ایک کی بورڈ ملا، میری رائے کے مطابق یہ ان پیج کے کی بورڈ سے قریب تر ہے۔
اب جو ساتھی نئے سیکھنے والے ہیں، ان کو کون سا کی بورڈ سیکھنا چاہیے، یہ ایک اہم سوال ہے۔
میری رائے طلبۂ مدارس کے لیے ہمیشہ یہ رہی ہے کہ وہ عربی کی بورڈ نہ سیکھیں، کیونکہ عربی کی بورڈ کو اردو اور انگریزی کی بورڈز کے ساتھ بالکل مناسبت نہیں ہے، کیونکہ احباب جانتے ہیں کہ ان پیج کا فونیٹک کی بورڈ ملتے جلتے انگریزی حروف پر ترتیب دیا گیا ہے۔ مثلاً ”p“ پر آپ کو ”‬پ“ ملے گا۔ اس طرح حروف کو یاد رکھنے میں سہولت ہوجاتی ہے۔ اس طرح جو آدمی اردو سیکھ لے وہ تھوڑی سی مشق سے انگریزی ٹائپنگ کرسکتا ہے، اور انگریزی ٹائپنگ سیکھا ہوا شخص کچھ توجہ سے اردو بھی ٹائپ کرلیتا ہے۔ اور عربی کے تقریباً سارے ہی حروف اردو میں موجود ہیں، تو الگ سے کیوں نیا کی بورڈ سیکھا جائے۔ کئی کی بورڈز پر توجہ دینے کے بجائے بہتر یہ ہے ایک ہی کی بورڈ سیکھا جائے اور اسی پر مشق کی جائے۔ اور اس کے لیے فونیٹک (صوتی) کی بورڈ بہترین انتخاب ہے۔
عربی کے کچھ خاص حروف جو اردو نہیں مستعمل نہیں وہ بھی اس کی بورڈ میں رکھ دیئے گئے ہیں۔ ذیل کے جدول سے رہنمائی لیجیے۔
یہ کی بورڈ ”پاک اردو انسٹالر“ کے ساتھ ہی رکھا گیا ہے۔ پاک اردو انسٹالر ایک سافٹویئر ہے جس کو انسٹال کرنے سے آپ کمپیوٹر میں اردو لکھنے کے قابل ہوجاتے ہیں۔
اس میں شامل اردو پاک سائن کی بورڈ کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں عربی، اردو اور فارسی کے تمام کے تمام کیریکٹرز موجود ہیں، حتی کہ قرآن میں استعمال ہونے والے رُموزِ اوقاف بھی۔ مثلاً ذیل میں عربی کے وہ خاص حروف لکھے گئے ہیں جو اس کی بورڈ سے لکھے جاتے ہیں، ساتھی ان حروف کی وجہ سے پریشان ہوکر عربی کی بورڈ سیکھتے ہیں، تھوڑی سی توجہ کی جائے تو پاک اردو انسٹالر کے کی بورڈ سے ہی یہ حروف ٹائپ ہوسکتے ہیں۔ اس کے بعد صرف فونٹ تبدیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ کئی بے شمار کیریکٹرز ہیں جو اس کی بورڈ میں شامل ہیں۔ اس کے سیٹ اپ میں ایک فائل ہوگی “Readme” کے نام سے۔ اس میں تمام کیز کی تفصیلات موجود ہیں۔ واقعتا یہ کی بورڈ ہمیں فارسی / عربی کی بورڈز سے بے نیاز کردیتا گا۔ یہ بندہ کا تجربہ ہے۔ خصوصاً وہ ساتھی جو صوتی (فونیٹک) کی بورڈ کے عادی ہیں اور انہیں عربی کی ضرورت ہے، تو یہ کی بورڈ ان کے لیے تحفہ ہے۔
یہ بات یاد یاد رکھنے کی ہے کہ اس کی بورڈ کی مدد سے ہر جگہ اردو عربی لکھی جاسکتی ہے، مثلاً کوریل ڈرا، فوٹوشاپ، السٹریٹر،،(بشرطیکہ ان سوفٹویئرز میں اردو / عربی کی سپورٹ شامل کی گئی ہو) کیلک، انٹرنیٹ وغیرہ۔

تبصرے

  1. بہت شکریہ بھائی، کام کی بتائی ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. بلاگ میں آمد اور پسندیدگی کے لیے شکریہ۔

      حذف کریں
  2. گمنام10/25/2016

    الحمد للہ آپ نے تو بڑے پتے کی بات بتائی ہے.
    البتہ کورل میں اردو عربی سپورٹ کیسے شامل ہوتا ہے.
    کیونکہ ہمیں کورل میں اردو ٹائپ کرنے کی گنجائش مل جائے تو بہت سا کام بڑا آسان ہو جائے گا.
    فیاض احمد

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. کوریل 14 اور اور اس سے اوپر کے ورژن میں اردو براہ راست لکھ سکتے ہیں۔ کچھ حروف مثلاً ی، ه، ك وغیرہ میں پریشانی ہوتی ہے، تو یہ حروف آپ عربی والے لکھ لیں۔ میں کوریل 14 استعمال کرتا ہوں، اس میں مکمل سپورٹ شامل نہیں، اک آدھ جملہ لکھا جاسکتا ہے۔ سنا ہے بعد کے ورژ میں اچھی سپورٹ شامل کی گئی ہے۔

      حذف کریں
    2. بھائی عطاء رفیع صاحب پاک اردو انسٹالر کے پاک سائن کی بورڈ سے جو آپ نے کمنٹس میں کوریل 14 لکھا ہے انہیں آپ اسی کو بورڈ کی مدد سے کوریل اردو اسٹائل والا چودہ کا ہندسہ کیسے لکھا جائے گا۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں ۔ شکریہ

      حذف کریں
    3. محترم مائیکروسافٹ ورڈ وغیرہ میں اردو اعداد لکھنے کا طریقہ تھوڑا الگ ہے۔
      البتہ کوریل وغیرہ میں براہ راست اردو نمبرز لکھنے کے بجائے انہیں اگر ان پیج وغیرہ سے لکھ کر لایا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔
      اس کے بارے میں مزید یہاں پڑھیں۔
      http://atarafi.blogspot.com/2017/10/microsof-word-arabic-urdu-and-hindi-numerals.html
      پھر بھی کوریل میں یہ کام AltGr+number دباکر یہ نمبر لکھے جاسکتے ہیں۔ یعنی دائیں طرف کا Alt بٹن دباتے ہوئے کوئی بھی نمبر دبائیں تو اردو والا نمبر لکھے گا۔

      حذف کریں
  3. اسلام علیکم ۔۔۔۔بھائی ورلڈ کی فائل جب شاملہ میں شامل کی جاتی ہے تو اس کی اردو میں تبدیلی ہو جاتی ہے ، ایسا کوئی طریقہ ہے کہ ورڈ میں لکھی ہوئی تحریر شاملہ میں جب شامل کی جائے تو اس میں تبدیلی نہ ہو ؟؟

    جواب دیںحذف کریں
  4. گمنام8/23/2017

    اسلام علیکم عطاء اللہ بھائی۔ ۔ ۔ عربی رسم الخط کو عربی فونٹ پر اردو کی بورڈ کے ذریعے کیسے لکھتے ہیں۔ مجھے عربی کی بورڈ یاد نہیں ہے میں اردو کی بورڈ کے ذریعے لکھنا چاہتا ہوں۔ ۔۔ اور آپ نے مجھے بتایا تھا کہ alt کے ذیعے یہ الفاظ آجاتے ہیں۔ ۔ ۔ ۃ ؤ وغیرہ۔وغیرہ وغیرہ۔
    محمد شاہد (دار العلوم کراچی)

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
      محترم! عربی اور اردو میں جو مشترک حروف ہیں، ان کو ٹائپ کرنا آسان ہے اس لیے ہم ان حروف پر بات کرلیتے ہیں جو عربی میں موجود ہیں اور اردو میں موجود نہیں، فرض کریں أ (الف ہمزہ) اور ي (نقطوں والی ی) وغیرہ۔ تو اوپر پوسٹ میں انہی حروف کو ٹائپ کرنے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ آپ پوسٹ پڑھ لیجیے، اگر کوئی مسئلہ ہوگا تو ضرور عرض کروں گا۔ جزاک اللہ

      حذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنا تبصرہ یہاں تحریر کیجیے۔

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مکتبۂ شاملہ نیا ورژن 100 جی بی (76 جی بی ڈاؤنلوڈ)

مکتبۂ شاملہ کے تعارف بارے میں لکھ چکا ہوں کہ مکتبۂ شاملہ کیا ہے۔ اس کے نسخۂ مفرغہ (App-only) کے بارے میں بھی بات ہوچکی ہے، اور نسخۂ وقفیہ پر بھی پوسٹ آچکی ہے۔ عموماً سادہ شاملہ 15 جی بی کا ہوتا ہے جس میں 6000 کے لگ بھگ کتابیں ہوتی ہیں جو ٹیکسٹ شکل میں ہوتی ہیں۔ مدینہ منوّرہ کے کچھ ساتھیوں نے اس کا نسخۂ وقفیہ ترتیب دیا، جس کا سائز تقریباً 72 جی بی تھا۔ ابھی تحقیق سے معلوم ہوا کہ نسخۂ وقفیہ کا 100 جی بی والا ورژن بھی آچکا ہے۔ جس میں نئی کتابیں شامل کی گئی ہیں، اور کئی بگز کو بھی دور کیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ سائز 76 جی بی ہے، اور جب آپ ایکسٹریکٹ کرلیں گے تو تقریباً 100 جی بی کا ڈیٹا نکلے گا۔ رمضان المبارک کی مبارک ساعات میں کی گئی دعاؤں میں یاد رکھیے۔

مکمل درسِ نظامی کتب مع شروحات وکتبِ لغۃ اور بہت کچھ۔ صرف 12 جی بی میں

تعارف ”درسِ نظامی“ہند وپاک کے مدارس میں پڑھایا جانے والا نصاب ہے۔کتابوں کے اس مجموعے کے اندر درسِ نظامی کے مکمل 8 درجات کی کتابیں اور ان کی شروح کو جمع کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ مجموعہ کس نے ترتیب دیا ہے، معلوم نہیں اور اندازے سے معلوم یہ ہوتا ہے یہ ابھی تک انٹرنیٹ پر دستیاب نہیں۔ اور پاکستان (یا شاید کراچی)میں ”ہارڈ ڈسک بہ ہارڈ ڈسک“ منتقل ہوتا رہا ہے۔بندہ کو یہ مجموعہ ملا تو اس کا سائز قریباً 22 جی بی تھا۔ تو اسے چھوٹا کرنا اور پھر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنا مناسب معلوم ہوا کہ دیگر احباب کو بھی استفادہ میں سہولت ہو، مستقبل کے لیے بھی ایک طرح سے محفوظ ہوجائے۔یہ سوچ کر کام شروع کردیا۔ اسے چھوٹا کرنے، زپ کرنے اور پھر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے میں قریباً ایک مہینہ کا عرصہ لگا ہے۔ اور کام سے فارغ ہونے کے بعد اس کا سائز 11.8 جی بی یعنی پہلے سے تقریباً نصف ہے۔ اس سے مزید چھوٹا کرنے پر صفحات کا معیار خراب ہونے کا خدشہ تھا، تو نہ کیا۔ جن احباب نے یہ مجموعہ ترتیب دیا ہے ان کے لیے جزائے خیر کی دعا کرتے ہوئے، اور اللہ تعالیٰ سے خود اپنے اور سب کے لیے توفیقِ عمل کی دعا کرتے ہوئے آپ کے سامنے پیش کرنے کی