نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

ویڈیوز کی مدد سے مائکروسافٹ ورڈ میں اردو کا کام کرنا سیکھیں

کچھ عرصہ ہوا ہے کہ اردو پر کام کرنے والے حضرات ان پیج سے ورڈ کی طرف منتقل ہورہے ہیں، یہ بہت خوش آئند بات ہے۔ لیکن یہ شرح بہت کم ہے اور اس میں اضافہ ہونا چاہیے۔ یہ سوچ کر کچھ ویڈیوز ریکارڈ کی تھیں جس میں مائکروسافٹ ورڈ میں اردو پر کام کرنے کے لیے بنیادی ہدایات تھیں۔ یہ ویڈیوز بلاگ میں موجود تھیں اور بلاگ ریڈرز نے انہیں دیکھا اور پسند کیا۔ آسانی کے لیے یہ ساری ویڈیوز ایک جگہ رکھ رہا ہوں۔ ان ویڈیو کو دیکھیں اور مائکروسافٹ ورڈ میں لاگو کریں۔
ان ویڈیوز کی مدد سے مائکروسافٹ ورڈ کے کسی بھی ورژن پر کام کیا جاسکتا ہے۔ میں ورڈ 2010 ورژن استعمال کرتا ہوں، کیونکہ یہ ایک اسٹیبل ورژن ہے اور اس میں عام طور پر کوئی بگ/خرابی نہیں پیش آتی۔ ورڈ 2013 اور ورڈ 2017 میں کچھ مسائل پیش آتے ہیں، اس لیے میں اس کو اردو کتابوں کی تیاری کے لیے استعمال نہیں کرتا۔ ورڈ 2007 میں بلٹن پی ڈی ایف سپورٹ شامل نہیں اس لیے اسے بھی نہیں استعمال کرتا، اس لیے آپ بھی اگر مناسب ہو تو ورڈ 2010 یا اس سے اوپر کا کوئی ورژن استعمال کریں۔
01 - اردو اور مائکروسافٹ ورڈ - تعارفی ویڈیو
02 - اردو اور ایس ورڈ -ورڈ میں پیج سائز کیسے سیٹ کریں
03- مائکرو سافٹ ورڈ میں ان پیج کی طرح آمنے سامنے دو صفحات بنانا
04- مائکرو سافٹ ورڈ میں اردو کیسے ٹائپ کریں؟
05 - مائکروسافٹ ورڈ اور اردو فونٹس
06 - ایم ایس ورڈ میں اردو کے لیے اسٹائلز کیسے بنائیں
07- مائکروسافٹ ورڈ اسٹائلز کی مزید تفصیلات - لائن سپیسنگ، کیریکٹر سپیسنگ، فرسٹ لائن سپیسنگ
08- مائکرو سافٹ ورڈ میں عنوان کے لیے سٹائل بنانا سیکھیں
09- ہیڈنگ سٹائل کی مزید تفصیلات کے بارے میں جانیں - ٹیب کیا ہوتا ہے اور اس کو کیسے استعمال کرتے ہیں۔
10- مائکرو سافٹ ورڈ میں سٹائلز کے لیے شارٹ کٹ بنانا سیکھیں
11- مائکروسافٹ ورڈ میں اقتباس کے لیے سٹائل بنانا سیکھیں
12- مائکروسافٹ ورڈ میں فٹ نوٹس/حاشیہ کے لیے سٹائل بنانا سیکھیں

مائکروسافٹ ورڈ سے متعلق دیگر موضوعات

مائکرو سافٹ ورڈ کے اندر ہر فائل کے لیے خود کار بیک اپ فائل بنانا
مائکرو سافٹ ورڈ میں ہندوپاک قرآنی رسم الخط کیسے حاصل کیا جائے؟
مائکروسافٹ ورڈ میں کیریکٹر اسٹائل بنانا
مائکروسافٹ ورڈ میں اردو/عربی نمبروں کا استعمال
میکرو کیا ہوتا ہے اور اس کو کیسے استعمال کرتے ہیں؟
سیکھیے فٹ نوٹ / حاشیہ نمبر کا اسٹائل تبدیل کرنا میکرو کی مدد سے
مائکروسافٹ ورڈ میں اردو/عربی/فارسی شاعری کی سیٹنگ کرنا سیکھیں
اس ویڈیو کورس کو دیکھ کر آپ بہت حد تک مائکروسافٹ ورڈ میں اردو پر کام کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔ اگر کسی ساتھی کی طرف کوئی ایسا سوال آیا جس پر کام کرنے کی ضرورت ہو تو ان شاء اللہ اس موضوع پر ضرور کوئی ویڈیو بنائی جائے گی یا پھر کوئی پوسٹ ہی لکھ دی جائے گی۔ اس لیے آپ کا اس موضوع میں شریک ہونا ضروری ہے :)۔ براہ کرم اپنی رائے دیجیے اور اپنے دوستوں کے ساتھ اس کو اشتراک بھی کریں۔ شکریہ

تبصرے

  1. السلام و علیکم
    امید ہے آپ اللہ کے فضل وکرم سے خیریت سے ہوں گے۔ عطاء بھائی آپ سے ایک گزارش کرنی تھی کہ آپ نے ایم۔ایس ورڈ میں اردو کے حوالے سے جو ویڈیوز شیئر کی ہیں وہ بہت کارآمد ثابت ہورہی ہیں لیکن تشنگی باقی رہ گئی ہے۔ اگر آپ ان بقایا ٹیٹوریلز کو شئیر کردیں نوازش ہوگی۔
    دوسرا یہ کہ ان پیچ اردو میں 400 یا 500 صفحات کی کتاب کو ایم ایس ورڈ میں کس طرح لایا جائے گا؟ اور اس کتاب کو ورڈ میں تبدیل کرنے کے بعد جملوں یا لفظوں میں کوئی فرق پڑے گا؟ آپ سے رہنمائی کی درخواست ہے۔
    والسلام

    جواب دیںحذف کریں
  2. وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    فیصل بھائی، بلاگ میں آمد اور کمنٹ کرنے پر مشکور ہوں۔
    مجھے یہ کورس اسی وقت مکمل کرلینا چاہیے تھا۔ اب مشکل ہورہی ہے۔ البتہ یہ ہوسکتا ہے کہ آپ کو جہاں جہاں مسائل ہوں آپ بتادیجیے، اس پر ایک ٹیوٹوریل بن جایا کرے گا۔ ہو سکتا ہے اس طرح یہ کورس پورا ہوجائے۔ :)
    دوسری بات یہ کہ میں اس کے لیے یہ طریقہ استعمال کرتا ہوں کہ ایسی کتاب کو ان پیج تھری میں کھولا جائے، سارا ٹیکسٹ کاپی اور پھر ورڈ میں پیسٹ۔ الفاظ اور جملوں میں کوئی فرق نہیں پڑتا، البتہ فارمیٹنگ پھر سے کرنی پڑے گی۔
    کچھ حروف جو ان پیج کے ٹیکسٹ میں اور طرح سے لکھے جاتے ہیں اور ورڈ میں اور طرح سے، ان کا ورڈ میں علاج کرنا ہوتا ہے جو زیادہ مشکل نہیں، بس فائنڈ ری پلیس کرنا ہوتا ہے۔ اس کا آپ کو اندازہ ہوجائے گا جب آپ کام کریں گے۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. آپ جانتے ہیں کہ ان پیج میں سارا ٹیکسٹ دراصل ایک ٹیکسٹ باکس میں ہوتا ہے اور یہی ٹیکسٹ باکس ہر پیج میں repeat ہورہا ہوتا ہے۔ لہٰذا جب آپ اس ٹیکسٹ باکس میں رہتے ٹیکسٹ کاپی کریں گے تو سارا ٹیکسٹ کاپی ہوگا۔ لیکن جو ٹیکسٹ اس ٹیکسٹ باکس سے باہر لکھا گیا ہے، (جیسے ان پیج میں فوٹ نوٹس کو پیج باٹم میں الگ سے باکس بناکر لکھتے ہیں) تو ایسی صورت میں ان کو الگ سے لے کر آنا ہوگا۔

      حذف کریں
    2. اسی طرح امیجز اور گرافکس بھی ہیں، وہ بھی چونکہ الگ باکس میں ہوتے ہیں تو انہیں بھی الگ سے لانا ہوگا۔

      حذف کریں
  3. السلام و علیکم
    امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے ۔آپ کی فراہم کردہ ایم ۔ایس ورڈ کی اردو کے لیے ٹیٹوریلز بہت مددگارثابت ہورہی اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اللہ پاک آپ کوجزائے خیر عطافرمائے۔ایک مسئلہ درپیش ہے جس لیے آپ کی مدد درکارہے۔
    ورڈ میں نوری نستعلیق میں کچھ جملے لکھ کر اسے ٹریڈ عربک بولڈ فونٹ میں تبدیل کریں تو جملے کی ساخت خراب ہوجارہی ہے۔اس کی وجہ کیاہے اوراسے کیسے صحیح کریں۔جب کہ ان پیچ میں ایسا نہیں ہوتا۔آسانی سے ایسا ہوجاتاہے۔مثلاً
    پاکستان عالم اسلام کا ایک قلعہ تصور کیاجاتاہے۔ اسے ٹریڈ عربک بولڈ میں تبدیل کرنے سے جملہ الگ الگ اورخراب ہورہایے۔آپ سے رہمنائی کی درخواست ہے۔والسلام۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. وعلیکم السلام فیصل بھائی، خوش آمدید!
      ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ عربی کے کچھ حروف اردو سے کیریکٹر میں مختلف ہیں، جبکہ یہ کیریکٹرز اردو فونٹس میں موجود ہوتے ہیں، اور عربی فونٹ ان کیریکٹرز کو سپورٹ نہیں کرتا، تو وہاں ٹیکسٹ خراب ہوجاتا ہے۔ اس کے لیے ایک آرٹیکل لکھا تھا بہت پہلے دیکھ لیجیے، ان شاء اللہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔
      http://atarafi.blogspot.com/2015/04/how-to-write-special-arabic-characters-in-word-kelk-corel-draw.html

      حذف کریں
  4. السلام و علیکم
    عطا بھائی آپ نے 7۔4۔ بک بنانے کی جو ٹیوٹریل دی تھی میں نے اس کے مطابق کام کیا لیکن دو مسئلے آرہے ہیں ایک تواس کی چوڑائی تو4 صھح ہے لیکن لمائی میں ٹیکسٹ 7 کے بھائے 2۔6 پرختم کررہاہے ۔دوسرا یہ کہ پرنٹ آوئٹ میں One or more margins are set of outside the printable area of the page آجاتاہے اورپرنٹ نہیں آتا۔
    میں نے اس کااسکرین شاٹ لے لیا ہے مگرآپ کوکسیے ارسال کروں آپ صحیح طرح سمجھ جائیں کہ مسئلہ کیاآرہاے۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. وعلیکم السلام۔
      تاخیر کے لیے معذرت فیصل بھائی۔
      آپ مجھے http://postimages.org/ پر امیج اپلوڈ کرکے اس کا لنک یہاں دے دیں۔ شکریہ

      حذف کریں
  5. السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    عطا رفیع بھائی آپ کے ms word کے ویڈیوز دیکھ کر بہت فائدہ ہوا۔۔۔اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
    میں آجکل تجوید پرایک کتاب لکھ رہاہوں دو چیزوں کے بارے میں فورا حل چاہئیے۔1 فوٹ نوٹ کی لائن ہمیں پوری چاہئیے تو یہ لائن پوری کیسی آئے گی او اس لائن کی سیٹنگ کیسے ہوگی۔
    2۔بعص اوقات کام کے دوران شارٹ کٹ کیز کام نہیں کرتے جیسے crtl+z اور کاپی پیسٹ وغیرہ
    مزید یہ کہ میں آپ سے ملنا چاہتا ہوں اگر اپنا موبائل نمبر اور وقت عنایت فرمادیں تو نوازش ہوگی۔۔
    نسیم احمد
    جامعہ دارالعلوم کراچی
    0321-2156008

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
      ویڈیوز کو پسند کرنے کے لیے شکریہ۔
      1- پہلی بات کہ یہ کہ پوری لائن لگانا سٹینڈرڈ (معیار) نہیں ہے، گوکہ ہم لگا سکتے ہیں۔ انگلش میں گوگل کرنے سے مکل جائے گا، یا پھر میں ایک فائل بنادیتا ہوں جس میں پوری لائن لگی ہوگی۔
      2- شارٹ کیز کو کام کرنا چاہیے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ کوئی کی کام نہ کرے۔ ہاں بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ آپ کمپیوٹر کو سلیپ موڈ یا ہائبرنیٹ کرکے دوبارہ کھولتے ہیں تو اس طرح کی کچھ چیزیں سامنے آتی ہیں، جو کمپیوٹر ری سٹارٹ کرنے پر ٹھیک ہوجاتی ہیں۔
      میں آپ سے بہت دور ہوں، نیو سبزی منڈی کی طرف۔ وہاں تشریف لاسکتے ہیں تو ضرور آئیے۔
      پبلک میں یوں فون نمبر نہ لکھیں، کوئی لے کر آپ کو پریشان کرسکتا ہے۔
      ایک مرتبہ پھر بہت شکریہ

      حذف کریں

  6. السلام و علیکم
    امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔
    عطا بھائی آپ کی ٹیٹوریلز کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے آپ بہت عمدہ طریقے سے ٹیٹوریلز بنارہے ہیں۔
    دو مسئلے درپیش ہے۔
    1۔ دو پیراگراف کے درمیان اشعار کی سیٹنگ مسئلہ پیداکررہی ہے ۔آخری شعر شفٹ + انٹر دبانے کے بعد دوسرا پیراگراف شروع ہونے کے بعد شعر کی صورت اختیارکرلیتاہے۔اس کے لیے ایک لائن چھوڑنا پڑ رہی ہے ۔

    2۔اگر کسی آرٹیکل کواپنے فارمٹ میں لایاجائے تواُس کے حواشی نمبر پیراگراف اورفٹ نوٹ میں مسئلہ پیداکرتے ہیں یعنی سیٹنگ
    اپنے حساب سے کردیتے ہیں۔
    ان دونوں سلسلوں میں آپ سے مدد کی درخواست ہے۔اشعار کے مسئلے کے لیے مثال نیچے دے رہاں ہوں۔
    علامہ اقبال نے امت مسلمہ کے عظیم کارناموں کا تذکرہ کیا ہے۔ دنیا میں مسلمانوں کی حیثیت اور اہمیت کو اجاگر کر دیاہے۔ سب سے پہلے دنیا کی حالت اور تاریخ کا منظر پیش کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ یوں تو خدا کی ذات ازل سے اپنی سچائیوں سمیت موجود تھی۔ اور بڑی بڑی قومیں مثلاً سلجوق، تورانی، ساسانی ، یونانی ، یہودی ، نصرانی آباد تھیں لیکن توحید کا وہ تصور جو تمام اقوام کے لیے نیا تھا اور جو اسلامی تعلیمات کا سرچشمہ تھا اس کی اشاعت و تبلیغ کے سلسلے میں جو کام امت مسلمہ نے کر کے دکھایا ہے وہ کام کسی سے بھی ممکن نہ تھا۔ یہاں اقبال مسلمان قوم کا ترجمان بن کر دعوی کرتا ہے کہ مسلمانوں نے بیمار اور جاہل امتوں اور مریض قوموں کے سامنے وہ علاج پیش کیا جو نکتہ توحید میں مضمر ہے۔
    بس رہے تھے یہیں سلجوق بھی تورانی بھی
    اہل چیں چین میں ، ایران میں ساسانی بھی
    اسی معمورے میں آباد تھے یونانی بھی
    اسی دنیا میں یہودی بھی تھے ، نصرانی بھی
    پر ترے نام پہ تلوار اٹھائی کس نے؟
    بات جوبگڑی ہوئی تھی، وہ بنائی کس نے؟

    اقبال بتاتے ہیں کہ ساری دنیا میں مسلمانو ں کوہی صرف یہ شرف حاصل ہے کہ انہوں نے خدا کے پیغام کو دنیا کے دور دراز علاقوں یا کونوں تک پہنچا یا۔ روم اور ایران جیسے ملکوں کو فتح کرنا کسی حیرت انگیز کارنامے سے کم نہیں ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  7. وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ۔
    صد مشکور!
    محترم گوکہ اشعار کی سیٹنگ کے اور بھی طریقے ہیں لیکن مجھے یہ طریقہ پسند ہے، کیونکہ دیگر طریقوں میں کچھ دفعہ مسائل آجاتے ہیں۔
    جو مسئلہ آپ نے ذکر کیا ہے کہ آخری شعر کے بعد ایک پیراگراف خالی کرنا پڑ جاتا ہے، تو اس کے لیے میں نے یہ حل نکالا تھا کہ ایک اسٹائل بنالیا تھا، میں لائن ہائیٹ 3-4 پوائنٹ رکھا، اور اس پیراگراف میں یہ اسٹائل اپلائی کردیا، تو اس سے یہ ہوتا کہ یہ پیراگراف گویا پیراگراف نہیں رہتا، یعنی جگاڑ ہے، لیکن کام ہوجاتا ہے۔
    2- دوسرا مسئلہ میں سمجھ نہیں پایا۔ اگر مزید وضاحت کرسکیں یا مجھے وہ فائل میل کرسکیں تو میں دیکھ لوں گا۔
    ایک بار پھر شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
  8. سلام مسنون
    میں نے کوشش کی ہے لیکن ہو نہیں پارہا۔ اگر آپ مہربانی فرماکر ٹیٹوریل بنادیں تونوازش ہوگی۔
    شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
  9. سلام مسنون
    امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے ۔آپ کوا یک زحمت دے رہا ہوں ایم۔ایس ورڈ 2010 میں اردو ٹائپنگ کا پرنٹ آ‍وئٹ صحیح نہیں آرہا ہے۔پی ڈی ایف بنا کر پرنٹ نکالا جائے توصحیح آتاہے ہے لیکن ڈائرکٹ ورڈ کی کمانڈ سے پرنٹ سے نہیں آتابلکہ عجیب وغریب شکل بن کر آرہی ہے۔میں ورڈ کاسوفٹ وئیر،پرنٹر،اردو انسٹالر وغیرہ سب دوبارہ کرچکا ہوں لیکن مسئلہ حل نہیں ہورہا ہے۔کام کرنے کے بعد فائل کو پی۔ڈی۔ایف بنا کر پرنٹ نکالنا پڑ رہاہے۔آپ سے مدد کی درخواست ہے۔
    شکریہ۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. ہوسکتا ہے ورڈ کرپٹ ہو، میں درست اندازہ نہیں کرسکتا۔ میرے ساتھ ایسا تب ہوتا ہے جب میں فائل پرنٹ ہورہی ہو اوے پرنٹ بند ہوکر کھل جائے اور اس کی میموری میں پچھلے پرنٹ کی باقیات ہوتی ہیں اور وہ عجیب کیریکٹرز پرنٹ کردیتا ہے۔ آپ مجھے امیج دکھا سکتے ہیں پرنٹ آؤٹ کا۔

      حذف کریں
  10. السلام علیکم عطاء رفیع صاحب
    ورڈ 2010 استعمال کررہا ہوں اس میں ایک مسئلہ درپیش ہے آپ کا بلاگ اور یوٹیوب چینل پورے کا پورا دیکھ چکا ہوں کئی اور سائٹ بھی ویزٹ کیے لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا ۔
    جب میں اردو ٹکسٹ کو جسٹفائی کرتا ہوں تو سب سے آخری لائن جسٹفائی نہیں ہوتی۔
    دوسری بات بائی ڈیفالٹ اس میں اردو کیسے سٹ ہوگی۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. وعلیکم السلام ورحمۃاللہ۔
      1۔ آخری لائن جسٹیفائی نہ ہونے سے کیا مطلب ہے؟ کیا آخری لائن لیفٹ پر آرہی ہے یا آپ کچھ اور کہنا چاہتی ہیں؟
      2۔ ڈیفالٹ فونٹ اردو رکھنے کے لیے نارمل سٹائل کو تبدیل کریں۔ complex script کا فونٹ اردو رکھیں اور اسی باکس کے آخر میں ایک آپشن ہوتا ہے new document based on this template اس پر چیک لگادیں۔ آئندہ جب بھی آپ نئی فایل کھولیں گے بائی ڈیفالٹ اردو فونٹ سیٹ ہوگی۔
      اسٹااسٹ کو سمجھنے کے لیے اوپر دی گئی ویڈیو نمبر 6 اور 7 دیکھیں۔

      حذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنا تبصرہ یہاں تحریر کیجیے۔

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مکتبۂ شاملہ نیا ورژن 100 جی بی (76 جی بی ڈاؤنلوڈ)

مکتبۂ شاملہ کے تعارف بارے میں لکھ چکا ہوں کہ مکتبۂ شاملہ کیا ہے۔ اس کے نسخۂ مفرغہ (App-only) کے بارے میں بھی بات ہوچکی ہے، اور نسخۂ وقفیہ پر بھی پوسٹ آچکی ہے۔ عموماً سادہ شاملہ 15 جی بی کا ہوتا ہے جس میں 6000 کے لگ بھگ کتابیں ہوتی ہیں جو ٹیکسٹ شکل میں ہوتی ہیں۔ مدینہ منوّرہ کے کچھ ساتھیوں نے اس کا نسخۂ وقفیہ ترتیب دیا، جس کا سائز تقریباً 72 جی بی تھا۔ ابھی تحقیق سے معلوم ہوا کہ نسخۂ وقفیہ کا 100 جی بی والا ورژن بھی آچکا ہے۔ جس میں نئی کتابیں شامل کی گئی ہیں، اور کئی بگز کو بھی دور کیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ سائز 76 جی بی ہے، اور جب آپ ایکسٹریکٹ کرلیں گے تو تقریباً 100 جی بی کا ڈیٹا نکلے گا۔ رمضان المبارک کی مبارک ساعات میں کی گئی دعاؤں میں یاد رکھیے۔

مکمل درسِ نظامی کتب مع شروحات وکتبِ لغۃ اور بہت کچھ۔ صرف 12 جی بی میں

تعارف ”درسِ نظامی“ہند وپاک کے مدارس میں پڑھایا جانے والا نصاب ہے۔کتابوں کے اس مجموعے کے اندر درسِ نظامی کے مکمل 8 درجات کی کتابیں اور ان کی شروح کو جمع کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ مجموعہ کس نے ترتیب دیا ہے، معلوم نہیں اور اندازے سے معلوم یہ ہوتا ہے یہ ابھی تک انٹرنیٹ پر دستیاب نہیں۔ اور پاکستان (یا شاید کراچی)میں ”ہارڈ ڈسک بہ ہارڈ ڈسک“ منتقل ہوتا رہا ہے۔بندہ کو یہ مجموعہ ملا تو اس کا سائز قریباً 22 جی بی تھا۔ تو اسے چھوٹا کرنا اور پھر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنا مناسب معلوم ہوا کہ دیگر احباب کو بھی استفادہ میں سہولت ہو، مستقبل کے لیے بھی ایک طرح سے محفوظ ہوجائے۔یہ سوچ کر کام شروع کردیا۔ اسے چھوٹا کرنے، زپ کرنے اور پھر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے میں قریباً ایک مہینہ کا عرصہ لگا ہے۔ اور کام سے فارغ ہونے کے بعد اس کا سائز 11.8 جی بی یعنی پہلے سے تقریباً نصف ہے۔ اس سے مزید چھوٹا کرنے پر صفحات کا معیار خراب ہونے کا خدشہ تھا، تو نہ کیا۔ جن احباب نے یہ مجموعہ ترتیب دیا ہے ان کے لیے جزائے خیر کی دعا کرتے ہوئے، اور اللہ تعالیٰ سے خود اپنے اور سب کے لیے توفیقِ عمل کی دعا کرتے ہوئے آپ کے سامنے پیش کرنے کی

مختلف سوفٹویئرز میں عربی کے مخصوص حروف کیسے لکھیں؟

کمپیوٹر میں یونیکوڈ اردو ٹائپ کرنے لیے مختلف کی بورڈز دستیاب ہیں۔ بندہ چونکہ پہلے انپیج میں ٹائپنگ سیکھ چکا تھا، لہٰذا یونیکوڈ کے آنے پر خواہش تھی کہ ایسا کی بورڈ مل جائے جو ان پیج کی بورڈ کے قریب قریب ہو۔ کچھ تلاش کے بعد ایک کی بورڈ ملا، میری رائے کے مطابق یہ ان پیج کے کی بورڈ سے قریب تر ہے۔ اب جو ساتھی نئے سیکھنے والے ہیں، ان کو کون سا کی بورڈ سیکھنا چاہیے، یہ ایک اہم سوال ہے۔ میری رائے طلبۂ مدارس کے لیے ہمیشہ یہ رہی ہے کہ وہ عربی کی بورڈ نہ سیکھیں، کیونکہ عربی کی بورڈ کو اردو اور انگریزی کی بورڈز کے ساتھ بالکل مناسبت نہیں ہے، کیونکہ احباب جانتے ہیں کہ ان پیج کا فونیٹک کی بورڈ ملتے جلتے انگریزی حروف پر ترتیب دیا گیا ہے۔ مثلاً ”p“ پر آپ کو ”‬پ“ ملے گا۔ اس طرح حروف کو یاد رکھنے میں سہولت ہوجاتی ہے۔ اس طرح جو آدمی اردو سیکھ لے وہ تھوڑی سی مشق سے انگریزی ٹائپنگ کرسکتا ہے، اور انگریزی ٹائپنگ سیکھا ہوا شخص کچھ توجہ سے اردو بھی ٹائپ کرلیتا ہے۔ اور عربی کے تقریباً سارے ہی حروف اردو میں موجود ہیں، تو الگ سے کیوں نیا کی بورڈ سیکھا جائے۔ کئی کی بورڈز پر توجہ دینے کے بجائے بہتر یہ ہے ایک ہی ک