تعارف
”درسِ نظامی“ہند وپاک کے مدارس میں پڑھایا جانے والا نصاب ہے۔کتابوں کے اس مجموعے کے اندر درسِ نظامی کے مکمل 8 درجات کی کتابیں اور ان کی شروح کو جمع کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔یہ مجموعہ کس نے ترتیب دیا ہے، معلوم نہیں اور اندازے سے معلوم یہ ہوتا ہے یہ ابھی تک انٹرنیٹ پر دستیاب نہیں۔ اور پاکستان (یا شاید کراچی)میں ”ہارڈ ڈسک بہ ہارڈ ڈسک“ منتقل ہوتا رہا ہے۔بندہ کو یہ مجموعہ ملا تو اس کا سائز قریباً 22 جی بی تھا۔ تو اسے چھوٹا کرنا اور پھر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنا مناسب معلوم ہوا کہ دیگر احباب کو بھی استفادہ میں سہولت ہو، مستقبل کے لیے بھی ایک طرح سے محفوظ ہوجائے۔یہ سوچ کر کام شروع کردیا۔
اسے چھوٹا کرنے، زپ کرنے اور پھر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے میں قریباً ایک مہینہ کا عرصہ لگا ہے۔ اور کام سے فارغ ہونے کے بعد اس کا سائز 11.8 جی بی یعنی پہلے سے تقریباً نصف ہے۔ اس سے مزید چھوٹا کرنے پر صفحات کا معیار خراب ہونے کا خدشہ تھا، تو نہ کیا۔ جن احباب نے یہ مجموعہ ترتیب دیا ہے ان کے لیے جزائے خیر کی دعا کرتے ہوئے، اور اللہ تعالیٰ سے خود اپنے اور سب کے لیے توفیقِ عمل کی دعا کرتے ہوئے آپ کے سامنے پیش کرنے کی سعادت حاصل ہورہی ہے۔
اس مجموعے میں تقریباً 1080 کتابیں ،اور ساڑھے تین لاکھ (3,50,000) کے قریب صفحات ہیں۔
یہ مجموعہ ایک مفت لائبری سوفٹویئر Calibre کو استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ کتابیں PDF فارمیٹ میں ہیں۔ پی ڈی ایف فارمیٹ کو پڑھنے کے لیے آپ کے پاس پی ڈی ایف ریڈر ہونا چاہیے۔ آپ مشہور پی ڈی ایف سوفٹویئرز (مثلاً ایڈوبی ریڈر، فاکْسِٹ ریڈر یا ایس ٹی ڈی یو سافٹویئر) میں سے کوئی ایک استعمال کرسکتے ہیں۔ مؤخر الذکر سائز میں چھوٹا، چلنے میں تیز اور استعمال میں آسان ہے۔
طریقہ کار
اگر آپ کے پاس WinRar سوفٹویئر ہے تو ٹھیک۔ نہیں، تو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کرلیجیے۔ ڈاؤنلوڈنگ میں آسانی کے لیے اس کے 20 حصے کیے گئے ہیں۔ ہر حصہ تقریباً 500 ایم بی کا ہے۔ سارا مواد ڈاؤنلوڈ کرکے کسی ایک فولڈر میں رکھیے۔کسی بھی فائل پر رائٹ کلک کرکے Extract Here پر کلک کردیجیے۔ مواد جمع ہونا شروع ہوجائے گا۔ اس میں کمپیوٹر کی رفتار کے اعتبار سے کچھ کم زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
جب سارا مواد باہر آجائے تو آپ کے سامنے دو فولڈرز ہوں گے، Utilities اور DarseNizami۔ یوٹیلیٹیز فولڈر کے اندر ایڈوبی ریڈر، تمام کتب کی فہرست ایکسل فائل میں پی ڈی ایف فارمیٹ میں اور کچھ ہدایات ہیں۔
اور DARSENIZAMI فولڈر میں کیلیبر سوفٹویئر ہے۔ یہ فولڈر کھولیں۔
اس میں DARSENIZAMI ہی کے نام سے کیلیبر سوفٹویئر ہوگا۔ اسے کھولیں، تو بائیں جانب درجات کی ترتیب سے کتب اور ان کی شروح آپ کو منتظر ملیں گی۔
نوٹ: اس مجموعے سے صرف علمی استفادہ کرنا چاہیے۔ کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرنا شرعاً واخلاقاً درست نہ ہوگا۔
مکمل فہرستِ کتب ڈاؤنلوڈ کریں۔ (فائل سائز 500 ک ب)
یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔
تمام پارٹس یہاں موجود ہیں، یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔
مزید تفصیل کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں
ماشاء اللہ بہت زبردست کام کیا ہے۔ یہ ڈیٹا کب تک دستیاب ہوجائے گا۔ 11 جی بی بھی خاصا وقت لے گا۔
جواب دیںحذف کریںبلاگ پر تشریف لانے کا شکریہ۔
حذف کریںڈیٹا اکثر اپلوڈ ہوچکا ہے، باقی جلد ہی کردیا جائے گا۔ ان شاء اللہ۔
السلام علیکم
جواب دیںحذف کریںخوب کام کیا ہے آپ نے۔ اس سے پہلے اس کا پتہ نہیں تھا۔ البتہ ایک جگہ سے سنا ضرور تھا۔ کیا اس میں موجود کتب کی مکمل فہرست مل سکتی ہے؟
اس طرح معلوم ہوگا کہ کون سی کتب ہمیں ملیں گی جب ہم ڈاؤنلوڈ کریں گے۔
احسن اقبال ملجی
ان کتب کی سکینگ اور اس سافٹ ویر میں ترتیب مولانا علی زمان (گلستان جوہر ، کراچی) نے کی ہے کو کہ اب بھی جاری ہے
حذف کریں@احسن اقبال ملجی
حذف کریںبلاگ میں تشریف آوری کا شکریہ
جی کتابوں کی فہرست خود اس مجموعے کے اندر بھی شامل ہے، اور اوپر پوسٹ کے اندر بھی شامل کی گئی ہے، اس کا سائز محض 500 کے بی ہے۔ یہ تمام کتب کی مکمل فہرست پیش کرتی ہے۔
اور الحمد للہ ہمارا اس سے ایک بہتر سافٹ ویر (مکتبہ جبریل) کے نام سے کام جاری ہے جس میں آپ کتب میں سرچ بھی کر سکتیں ہیں اور کئی خصوصیات کا حامل ہے
جواب دیںحذف کریںمکتبہ جبریل پر مولانا ذیشان صاحب کام کررہے ہیں؟ کیا آپ بھی ان کے ساتھ شامل ہیں؟ ان سے رابطہ ہے، اور مکتبہ جبریل (ٹیکسٹ بیسڈ) میرے استعمال میں بھی ہے۔
حذف کریںیہاں لکہنے میں کافی مشکل ھورہی ہے۔ اس کو ڈاؤنلوڈ کرنے میں کتنا وقت لگے.
جواب دیںحذف کریںعباس فہیم
محترم یہ آپ کی انٹرنیٹ اسپیڈ پر منحصر ہے۔ جتنی زیادہ رفتار انٹرنیٹ کی ہوگی اتنی جلدی پارٹس ڈاؤنلوڈ ہوں گے۔
حذف کریںزبردست خدمت کی ہے آپ نے۔ میں اسے خود ڈاؤنلوڈ کرکے آگے تقسیم کروں گا۔
جواب دیںحذف کریںجزاک اللہ خیراً۔ آپ کا عزم قابلِ داد وقابلِ تقلید ہے۔
حذف کریںہمارے ہاں نیٹ کی رفتار کم ہے، 11 جی بی ڈاؤنلوڈ کرنا قریب قریب ناممکن ہے۔ کوئی اور صورت ہے یہ ڈیٹا حاصل کرنے کی۔
جواب دیںحذف کریںجی محترم، آسان طریقہ یہ ہے کہ ہم 16 جی بی کی یو ایس بی خریدتے ہیں، ڈیٹا کاپی کرکے روانہ کردیتے ہیں۔ ڈیٹا موصول ہونے پر صرف یو ایس بی کی قیمت اور کوریئر کا خرچہ بھجوادیا جاتا ہے۔ یہ سب قریباً 1000 روپے بنتے ہیں۔
حذف کریںمجھے یہ یو ایس بی چاھیے
حذف کریںمجھے یہ یو ایس بی چاھیے
حذف کریںمحترم آپ رابطہ فارم کے ذریعہ اپنا ای میل ایڈریس بھیج دیجیے۔ میں رابطہ کرلوں گا۔ ایڈریس بھی لکھیے گا۔
حذف کریںماشاء اللہ اللہ آپ کو اسکا اچھا بدلا دے اور علماء وطلبہ کیلئے آپ اسی طرح کام کرتے رہیں۔
جواب دیںحذف کریںآپ قیمت کیا وصول کرتے ہیں؟
جزاک اللہ خیراً۔
حذف کریںیہ مواد ٹی سی ایس سے بھیجا جاتا ہے، اور علاقائی بنیادوں پر قیمتوں میں فرق ہے، اس لیے رقم متعین نہیں ہے۔ کراچی سے قریب کے علاقوں میں نسبتاً کم اور پھر درجہ بدرجہ اضافہ ہوجاتا ہے۔
اس کی قیمت کیا متعین کی گئی ہے؟ کیا آپ کے پاس اس کو بیچنے کا جواز ہے؟
جواب دیںحذف کریںآپ نے اچھی بات پوچھی ہے۔ کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے۔ ہم اسے بیچتے نہیں ہیں، ”بھیجتے“ ہیں۔ اور اخراجات کے مد میں کچھ رقم وصول کی جاتی ہے۔ اگر کوئی ساتھی دستی (یو ایس بی یا ہارڈ ڈرائیو) میں حاصل کرنا چاہے تو یہ ڈیٹا مفت میں کاپی کردیا جاتا ہے۔ یو ایس بی کا قیمت اور کوریئر اخراجات لیئے جاتے ہیں۔
حذف کریںاس کی قیمت کیا متعین کی گئی ہے؟ کیا آپ کے پاس اس کو بیچنے کے مجاز ہیں؟
جواب دیںحذف کریں12 download nahi horahi he
جواب دیںحذف کریںمحترم بلاگ پر تشریف لانے اور لنک رپورٹ کرنے کے لیے بہت شکریہ۔
حذف کریںلنک اپڈیٹ کردیا گیا ہے۔
ata rafi sahab mobile desakte ho ? india se
جواب دیںحذف کریںwhotsapp par madad chahta hu
معذرت چاہتا ہوں، میں واٹس ایپ وغیرہ استعمال نہیں کرتا۔
حذف کریںآپ رابطہ فارم پر کے ذریعہ مجھے پیغام بھیجیے، میں آپ سے میل پر رابطہ کرلوں گا ان شاء اللہ۔
http://atarafi.blogspot.com/p/contact-form.html
جزاک اللہ خیرا کافی محنت طلب کام کرکے علماء وطلبا کیلیے سہولیات میسر کی ہیں ایک ایسا کام جس کے ذریعے مجھ جیسا باد-سموم نسیم-جانفزا کی جھونکوں میں خود کو تبدیل ہوتا ہوا محسوس کررہاہے ماشااللہ
جواب دیںحذف کریںجزاک اللہ خیراً۔ اصل کام تو سکیننگ کرنے والوں کا ہے۔ اللہ انہیں جزائے خیر دے۔ ہم نے فقط سینگ کٹوائے ہیں۔ :)
جواب دیںحذف کریںAta Bhai this was my comment but don't know how sher ali name appeared. Just saw yesterday deeply & then posted it. Anyway be happy. This is mehmood ul Hassan
جواب دیںحذف کریںسر آپ کی تشریف آوری اور رائے دہی کے لیے بہت بہت مشکور ہوں۔ اللہ آپ کو ہمیشہ اپنی رحمت کے سائے میں رکھے۔ جزاک اللہ خیراً۔
حذف کریںfb/mehfil pe apka deedar nahin hoparaha... mujhe kuchh bat krni h,email isharatan farham karden[spamming se bachne k liye]
جواب دیںحذف کریںالغزالی پر آپ کو جواب دے دیا ہے۔
حذف کریںماشاء اللہ بہت عمدہ
جواب دیںحذف کریںاللہ کریم جزاء خیر عطا فرمائے ۔آمین
ہر ایک پارٹ کے وزن کتنا ہے؟ یعنی کتنا میگا بائٹ ہے؟
جواب دیںحذف کریںہر حصہ تقریباً 500 ایم بی کا ہے
حذف کریںعطاء بھائی ایکسٹرک تو ایک فائل کو کرنا ہوگا یا سب کو
جواب دیںحذف کریںAFZAL339
افضل بھائی بلاگ میں خوش آمدید!
حذف کریںکسی بھی ایک فائل کو ایکسٹریکٹ کریں گے تو ساری فائلیں ہوجائیں گی۔
ماشاءالله بہت خوب کام ہوا ہے
جواب دیںحذف کریںنعمان بھائی تشریف بلاگ میں تشریف آوری کے لیے بہت شکریہ۔
حذف کریںجزاک اللہ خیراً۔
assalamoalikum
جواب دیںحذف کریںbhai kya pehly sab ko download karna hai us k baad extract karna hai?
وعلیکم السلام!
حذف کریںجی محترم! پہلے ڈاؤنلوڈ، پھر ایکسٹریکٹ۔ آپ چاہیں تو بذریعہ کوریئر بھی سارا ڈیٹا منگواسکتے ہیں۔
السلام علیکم!
جواب دیںحذف کریںمحترم! میں نے سارا ڈیٹا ڈاؤنلوڈ کر کے ایکسٹریکٹ بھی کر لیا ہے،لیکن DARSENIZAMI فولڈر میں جو کیلیبر سوفٹویئر ہے۔ یہ کھولا تو سافٹوئیر اوپن نہیں ہو رہا، بلکہ کچھ یوں لکھا ہوا آ جاتا ہےـ calibre.exe has stopped working تو برائے مہربانی کچھ راہنمائی فرما دیں۔شکریہ
وعلیکم السلام
حذف کریںمحترم چیک کرلیں آپ کے پاس کوئی اینٹی وائرس تو انسٹالڈ نہیں؟ جو کیلیبر کی کسی فائل کو ریموو کررہا ہو۔ اگر ایسا ہے تو اینٹی وائرس روک کر دیکھیں۔
ونڈوز زیادہ پرانی تو نہیں ہوگئی؟
ہم نے اس پیکیج کو مختلف کمپیوٹرز پر چیک کیا ہے، نتیجہ 100 فیصد ہے۔
الحمد للہ محترم!میرا مسئلہ حل ہو گیا ہے،دراصل میں نے ایکسٹریکٹ شدہ فولڈر کو دوسرے فولڈر میں cut کر کے رکھا تھا،جسکی وجہ سے سافٹوئیر اوپن نہین ہو رہا تھا،لیکن جب ایکسٹریکٹ شدہ فولڈر کودوبارہ پہلی جگہ CUT کر کے رکھا،تو سافٹوئیر اوپن ہو گیا ہے اور الحمدللہ اب زبردست چل رہا ہے۔
حذف کریںآپ کی پسندیدگی اور توجہ کے لیے بہت شکریہ۔ دعاؤں میں یاد رکھیے۔
حذف کریںالسلام علیکم محترم!
جواب دیںحذف کریںمیں نے ایک دوست سے ایکسٹریکٹ شدہ مکتبہ یاسین لیا ہے،جو کہ مفت لائبری سوفٹویئر Calibre کو استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اس ایکسٹریکٹ شدہ فولڈر میں جو کیلیبر سوفٹویئر ہوتا ہے جسکے ذریعے وہ مکتبہ اوپن ہوتا ہے وہ DELETE ہو گیا ہے تو اب وہ DELETE FILE واپس لانے کا کوئی طریقہ ہے یا کوئی اور طریقہ ہو اس کو اوپن کرنے کا،تو راہنمائی فرما دیں،شکریہ
آپ اپنے دوست سے کیلبر سوفٹویئر دوبارہ کاپی کرلیں، کتابوں کے فولڈر کو چھوڑ کر۔ اور تمام فائلوں کو ری پلیس کردیں۔
حذف کریںassalam o alaikim
جواب دیںحذف کریںata bhai me ne dars e nizami ki books k collections download kie hen
in ki quialiti bohot naqis he- compressed karne ki waja se to farq nahi aaya he
or jo downlaoding links aap ne share kie hen wo bhi masla kar rahe hen
جواب دیںحذف کریںaap karachi me kaha hote hen . apna pata bta den ta k me brah e rast usb me aap se ye data le sakun
جواب دیںحذف کریںaap ki bohot meherbani hogi
اسعد سعید صاحب خوش آمدید!
حذف کریںمحترم آپ درست فرماتے ہیں کہ کوالٹی کم کی گئی ہے تاکہ سائز کم ہوسکے۔ سائز کم کرنے سے میرا نقطۂ نظر یہ تھا کہ ڈاؤنلوڈنگ آسان ہو اور پھر ٹیکسٹ ایسا ہو کہ صحیح طور پر پڑھا جاسکے۔ اس لیے سائز کم کیا ہے۔ اب اندازہ لگائیں کہ معارف القرآن مفتی صاحب رحمہ اللہ کی 1 جی بی تک سائز میں ہوتی ہے۔ کیونکہ ہر جلد تقریباً 250 ایم بی کی ہے، تو اسے چھوٹا کرنا ہی تھا۔ اس لیے کوالٹی اتنی زیادہ اچھی نہیں ہے البتہ استفادہ ضرور کیا جاسکتا ہے۔
باقی لنک میں نے درست کردیئے ہیں، آپ دیکھ لیجیے۔
حذف کریںرابطے کے لیے آپ رابطہ فارم استعمال کرلیں، جو اوپری جانب آپ کو ملے گا۔
اپنا ای میل ایڈریس درست لکھیں تو میں خود آپ سے رابطہ کرلوں گا۔
لنک کا نہیں کررہاہے
جواب دیںحذف کریں@محمود حسن
حذف کریںمحترم لنک تو کام کررہا ہے۔
for extraction it needs disk in cd
جواب دیںحذف کریںمحترم، سی ڈی نہیں چاہیے، جب آپ سارا ڈیٹا ڈاؤنلوڈ کرلیں تو winRar کے ذریعے ایکسٹریکٹ کرنا ہوگا۔ بس اتنا۔۔۔
حذف کریںالسلام علیکم!
جواب دیںحذف کریںمحترم! میں نے سارا ڈیٹا ڈاؤنلوڈ کر کے ایکسٹریکٹ بھی کر لیا ہے،لیکن DARSENIZAMI فولڈر میں جو کیلیبر سوفٹویئر ہے۔ یہ کھولا تو سافٹوئیر اوپن نہیں ہو رہا، تو برائے مہربانی کچھ راہنمائی فرما دیں۔شکریہ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ۔
حذف کریںمحترم کوئی میسج آرہا ہے تو وہ بتائیے۔
بعض دفعہ اگر کمپیوٹر وائرس انفیکٹڈ ہو تو بھی سوفٹویئرز کام نہیں کرتے، اس صورت میں آپ کو دوبارہ ونڈوز کرنی ہوگی۔
کسی اور کمپیوٹر پر ڈیٹا لے جاکر وہاں چلانے کی کوشش کریں۔ جو ڈیٹا آپ نے زپ فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کیا ہے اسے کبھی ڈیلیٹ مت کیجیے گا، کیونکہ یہاں سے آپ کو مکمل ڈیٹا ملے گا۔
حضرت جی مین نے تمام فایلین ڈاونلوڈ کرلی ھین لیکن جب مین کسی فایل کو ایکسٹریکٹ کرتا ھون تو وہ فایل 20,30 فیصد پر جاکر کلوز ھو جاتی ھے اور کوی error شو کرتی ھے
جواب دیںحذف کریںمحترم مولانا صاحب مجھے درس نظامی درجہ ثالثہ اور درجہ رابعہ کے تمام کتابوں کی آڈیو لیکچرز کی اشد ضرورت ہے۔ آپ سے مدد کی درخواست ہے۔ جزاک اللہ خیرا
جواب دیںحذف کریںمحترم مولانا صاحب مجھے درس نظامی درجہ ثالثہ اور درجہ رابعہ کے تمام کتابوں کی آڈیو لیکچرز کی اشد ضرورت ہے۔ آپ سے مدد کی درخواست ہے۔ جزاک اللہ خیرا. Email Address (asiftalha12@gmail.com
جواب دیںحذف کریںمعذرت چاہتا ہوں، میں اس حوالے سے آپ کی مدد نہیں کرسکتا
حذف کریں:(
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
جواب دیںحذف کریںجناب ویڈیو کے ڈاؤنلوڈ کیا لیکن اسکے بعد آگے کام نہیں کرتا۔
۔
کسی بھی فائل پر رائٹ کلک کرکے Extract Here پر کلک کردیجیے۔ مواد جمع ہونا شروع ہوجائے گا۔ اس میں کمپیوٹر کی رفتار کے اعتبار سے کچھ کم زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
جب سارا مواد باہر آجائے تو آپ کے سامنے دو فولڈرز ہوں گے، Utilities اور DarseNizami۔ یوٹیلیٹیز فولڈر کے اندر ایڈوبی ریڈر، تمام کتب کی فہرست ایکسل فائل میں پی ڈی ایف فارمیٹ میں اور کچھ ہدایات ہیں۔
اور DARSENIZAMI فولڈر میں کیلیبر سوفٹویئر ہے۔ یہ فولڈر کھولیں۔
اس میں DARSENIZAMI ہی کے نام سے کیلیبر سوفٹویئر ہوگا۔ اسے کھولیں، تو بائیں جانب درجات کی ترتیب سے کتب اور ان کی شروح آپ کو منتظر ملیں گی۔