نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

مائکروسافٹ ورڈ میں اردو/عربی نمبروں کا استعمال

مائکروسافٹ ورڈ کے اندر کام کرتے ہوئے کئی دفعہ انگریزی اعداد اور بہت دفعہ اردو یا عربی اعداد کی بھی ضورت پڑتی ہے۔ ورڈ یہ صلاحیت رکھتا ہے کہ آپ ورڈ کی فائل میں صرف اردو اعداد استعمال کریں۔ یا صرف انگریزی اعداد استعمال کریں، یا ایک فائل میں دونوں اعداد استعمال کریں۔

آپ اوپر کی جانب بائیں طرف فائل/آفس بٹن پر کلک کریں۔
یہاں سے Options پر کلک کریں۔
کھلنے والی ونڈو سے Advance پر کلک کریں۔
نیچے سکرول کریں۔ اور Show Document Content عنوان کے ذیل میں Numerals کے سامنے آپ کو یہ آپشنز ملیں گے۔
1- Hindi
2- Arabic
3- Context
Hindi نمیرل منتخب کرنے پر فائل کے تمام اعداد اردو/عربی رسم الخط والے ہوجائیں گے۔
Arabic نمیرل منتخب کرنے پر انگریزی اعداد بن جائیں گے۔ اساتذہ بتاتے ہیں کہ جن اعداد کو انگریزی اعداد سمجھا جاتا ہے وہ اصل میں عربی اعداد ہیں۔ اس وجہ سے سے کمپیوٹر میں اسے Arabic نمیرل کہا جاتا ہے۔
تیسرا آپشن Context (سیاق وسباق) کی ضرورت ہمیں تب پڑتی ہے جب ہمارے ٹیکسٹ میں عربی اور انگریزی دونوں قسم کے اعداد ہوں۔ عربی اعداد لکھنے کے لیے ہم عربی کی بورڈ استعمال کریں گے۔ اور جو اعداد انگریزی کی بورڈ سے لکھے جائیں گے وہ انگریزی شکل میں ظاہر ہوں گے۔
تو یہ طریقہ مائکرو سافٹ ورڈ میں عربی اور انگریزی اعداد لکھنے کا۔ آپ کو اگر کوئی مشکل درپیش ہو تو ضرور بتائیں۔

تبصرے

  1. عطا رفیع صاحب ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    آپ کی یہ کاوش قبل صد ستائش ہے امید کہ آپ اسے مزید آگے بڑھاتے رہیں گے۔آپ کا ویڈیو ٹیو ٹوریل انتہائی مفید ہے ۔اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. وعلیکم السلام ورحمۃ اللّہ وبرکاتہ۔
      اس سلسلے کو ضرور جاری رکھیں گے ان شاءاللہ۔ بس آپ کا ساتھ رہے۔

      حذف کریں
  2. السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
    عطا رفیع صاحب! امید کہ مزاج گرامی بعافیت ہونگے. آپ کے بلاگ سے ایم ایس ورڈ کے بارے میں سیکھسی کو ملا یقیناً آپ شکریہ کے مستحق ہیں. مجھےمثلا لکھنا ہے کہ مندرجہ بالا عبارت کی تشریح کرتے ہوئے مرمی، مقمق کی تعلیل کریں. یہ عبارت نستعلیق فونٹ میں رہتے ہوئے مرمی مقول کسی فونٹ میں نظر آئے اور اس کا کوئی مختصر شارٹ کٹ جیسا آپشن ہو تو ضرور بتائیں. کیونکہ عربی پرچہ جات اس طرح مخلوط عبارتیں بکثرت لکھنی پڑتی ہیں اور مینولی ایک ایک کو سلیکٹ کرکے فونٹ تبدیل کرنا نہ صرف دیر طلب ہوتا ہے بلکہ حد درجہ الجھن بھرا بھی ہوتا ہے.

    جواب دیںحذف کریں
  3. وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ۔
    پہلے یہ ویڈیو دیکھیں

    پھر یہ دیکھیں۔
    اس سے آپ کا کام ہو جائے گا۔

    جواب دیںحذف کریں
  4. السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ.
    برائے مہربانی ویڈیو کا نام لکھ دیں یا پھر ویڈیو کا لنک دیں کیونکہ کوئی لنک نہیں شو کر رہارہے

    جواب دیںحذف کریں
  5. السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ. برائے مہربانی ویڈیو کا نام لکھ دیں یا پھر ویڈیو کا لنک دیں کیونکہ کوئی بھی لنک شو نہیں کر رہا ہے

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. http://atarafi.blogspot.com/2017/11/how-to-create-charater-style-in-ms-word-urdu-hindi-tutorial.html

      http://atarafi.blogspot.com/2017/11/what-is-a-macro-in-ms-word-urdu-hindi-tutorial.html

      حذف کریں
  6. السلام علیکم بھائی جان
    اس لاجواب پوسٹ کا بہت بہت شکریہ
    میرا مسئلہ یہ ہے کہ آپ کی ٹپ ایک اعتبار سے تو فائدہ مند ہے لیکن میں صفحہ نمبرنگ انگریزی میں لکھنا چاہتا ہوں باقی سارے مواد میں اردو نمبرنگ

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنا تبصرہ یہاں تحریر کیجیے۔

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مکتبۂ شاملہ نیا ورژن 100 جی بی (76 جی بی ڈاؤنلوڈ)

مکتبۂ شاملہ کے تعارف بارے میں لکھ چکا ہوں کہ مکتبۂ شاملہ کیا ہے۔ اس کے نسخۂ مفرغہ (App-only) کے بارے میں بھی بات ہوچکی ہے، اور نسخۂ وقفیہ پر بھی پوسٹ آچکی ہے۔ عموماً سادہ شاملہ 15 جی بی کا ہوتا ہے جس میں 6000 کے لگ بھگ کتابیں ہوتی ہیں جو ٹیکسٹ شکل میں ہوتی ہیں۔ مدینہ منوّرہ کے کچھ ساتھیوں نے اس کا نسخۂ وقفیہ ترتیب دیا، جس کا سائز تقریباً 72 جی بی تھا۔ ابھی تحقیق سے معلوم ہوا کہ نسخۂ وقفیہ کا 100 جی بی والا ورژن بھی آچکا ہے۔ جس میں نئی کتابیں شامل کی گئی ہیں، اور کئی بگز کو بھی دور کیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ سائز 76 جی بی ہے، اور جب آپ ایکسٹریکٹ کرلیں گے تو تقریباً 100 جی بی کا ڈیٹا نکلے گا۔ رمضان المبارک کی مبارک ساعات میں کی گئی دعاؤں میں یاد رکھیے۔

مکمل درسِ نظامی کتب مع شروحات وکتبِ لغۃ اور بہت کچھ۔ صرف 12 جی بی میں

تعارف ”درسِ نظامی“ہند وپاک کے مدارس میں پڑھایا جانے والا نصاب ہے۔کتابوں کے اس مجموعے کے اندر درسِ نظامی کے مکمل 8 درجات کی کتابیں اور ان کی شروح کو جمع کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ مجموعہ کس نے ترتیب دیا ہے، معلوم نہیں اور اندازے سے معلوم یہ ہوتا ہے یہ ابھی تک انٹرنیٹ پر دستیاب نہیں۔ اور پاکستان (یا شاید کراچی)میں ”ہارڈ ڈسک بہ ہارڈ ڈسک“ منتقل ہوتا رہا ہے۔بندہ کو یہ مجموعہ ملا تو اس کا سائز قریباً 22 جی بی تھا۔ تو اسے چھوٹا کرنا اور پھر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنا مناسب معلوم ہوا کہ دیگر احباب کو بھی استفادہ میں سہولت ہو، مستقبل کے لیے بھی ایک طرح سے محفوظ ہوجائے۔یہ سوچ کر کام شروع کردیا۔ اسے چھوٹا کرنے، زپ کرنے اور پھر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے میں قریباً ایک مہینہ کا عرصہ لگا ہے۔ اور کام سے فارغ ہونے کے بعد اس کا سائز 11.8 جی بی یعنی پہلے سے تقریباً نصف ہے۔ اس سے مزید چھوٹا کرنے پر صفحات کا معیار خراب ہونے کا خدشہ تھا، تو نہ کیا۔ جن احباب نے یہ مجموعہ ترتیب دیا ہے ان کے لیے جزائے خیر کی دعا کرتے ہوئے، اور اللہ تعالیٰ سے خود اپنے اور سب کے لیے توفیقِ عمل کی دعا کرتے ہوئے آپ کے سامنے پیش کرنے کی

مختلف سوفٹویئرز میں عربی کے مخصوص حروف کیسے لکھیں؟

کمپیوٹر میں یونیکوڈ اردو ٹائپ کرنے لیے مختلف کی بورڈز دستیاب ہیں۔ بندہ چونکہ پہلے انپیج میں ٹائپنگ سیکھ چکا تھا، لہٰذا یونیکوڈ کے آنے پر خواہش تھی کہ ایسا کی بورڈ مل جائے جو ان پیج کی بورڈ کے قریب قریب ہو۔ کچھ تلاش کے بعد ایک کی بورڈ ملا، میری رائے کے مطابق یہ ان پیج کے کی بورڈ سے قریب تر ہے۔ اب جو ساتھی نئے سیکھنے والے ہیں، ان کو کون سا کی بورڈ سیکھنا چاہیے، یہ ایک اہم سوال ہے۔ میری رائے طلبۂ مدارس کے لیے ہمیشہ یہ رہی ہے کہ وہ عربی کی بورڈ نہ سیکھیں، کیونکہ عربی کی بورڈ کو اردو اور انگریزی کی بورڈز کے ساتھ بالکل مناسبت نہیں ہے، کیونکہ احباب جانتے ہیں کہ ان پیج کا فونیٹک کی بورڈ ملتے جلتے انگریزی حروف پر ترتیب دیا گیا ہے۔ مثلاً ”p“ پر آپ کو ”‬پ“ ملے گا۔ اس طرح حروف کو یاد رکھنے میں سہولت ہوجاتی ہے۔ اس طرح جو آدمی اردو سیکھ لے وہ تھوڑی سی مشق سے انگریزی ٹائپنگ کرسکتا ہے، اور انگریزی ٹائپنگ سیکھا ہوا شخص کچھ توجہ سے اردو بھی ٹائپ کرلیتا ہے۔ اور عربی کے تقریباً سارے ہی حروف اردو میں موجود ہیں، تو الگ سے کیوں نیا کی بورڈ سیکھا جائے۔ کئی کی بورڈز پر توجہ دینے کے بجائے بہتر یہ ہے ایک ہی ک