آئندہ شائع کی جانے والی تحریریں

- کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیو کے اسپیس کو کس طرح بہتر انداز میں استعمال کریں؟
- ٹورینٹ کیا ہے؟
- بلاگر میں مکمل اردو بلاگ بنانا سیکھیں۔ تمام ضروری معلومات شیئر کی جائیں گی۔

ہفتہ, ستمبر 10, 2016

01 - اردو اور مائکروسافٹ ورڈ - تعارفی ویڈیو

انٹرنیٹ پر کئی ساتھی اس حوالے سے بات کرتے ہیں کہ ایم ایس ورڈ کو ان پیج کے متبادل کے طور کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اب تک دو ساتھیوں نے پورا ڈیٹا بھی بھیجا کہ اس کو سیٹنگ کرکے بھیج دیا جائے۔ تب ذہن میں یہ بات آئی کہ کیوں نہ اس پر ایک ویڈیو سیریز بنائی جائے جس میں اس حوالے سے رہنمائی کی جائے۔

لہٰذا اس موضوع پر ایک ویڈیو سیریز شروع کرنے کا ارادہ ہے جس میں ہم وقتاً فوقتاً اہم موضوعات کا جائزہ لیں گے۔ اس سیریز کا ٹائٹل ہوگا ”اردو اور مائکروسافٹ ورڈ“۔ اس سیریز میں ان پیج کو سامنے رکھتے ہوئے ورڈ پر بات کی جائے گی تاکہ نئے احباب کو مشکل نہ ہو۔ اس کورس میں آب سب کا بھر پور ساتھ چاہتا ہوں۔ اس سلسلے کی پہلی تعارفی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔

اگر آپ کو ورڈ میں کام کرتے ہوئے کوئی پریشانی ہوتی ہے، تو آپ اسے کمنٹ میں لکھ دیں ان شاء اللہ ان چیزوں کو بھی اس کورس میں دیکھ لیں گے۔ تو جتنا آپ میرا ساتھ دیں گے ان شاء اللہ یہ ویڈیو سیریز اتنی ہی بہتر انداز میں سامنے آئے گی۔ 

4 تبصرے:

  1. السلام و علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
    امید ہے خیریت سے ہوں گے آپ نے ورڈ کورس کا سلسلہ شروع کیا اس پر آپ مباکباد کے مستحق ہیں
    انپیج میں نے یوٹیوب سے ہی سیکھا ہے اور اس دوران ایک بات یہ دیکھنے میں آئی کہ عام طور پر جو ٹٹوریل بنائے جاتے ہیں ان میں صرف Tools کے تعارف پر اکتفا کیا جاتا ہے جس سے خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوتا اور Professional میدان میں بندہ کورا ہی رہتا ہے
    لیکن ایک کورس ایسا ملا جس کو دیکھ کر میں ان پیج میں مکمل کتاب تیار کرنے کے قابل ہو گیا ہوں
    یہ صرف سات ویڈیوز پر مشتمل کورس ہے آپ سے کزارش ہے کہ اس کورس کو ملاحظہ فرمائیں اور اس میں جن جن چیزوں کو کور کیا گیا ہے وہ سب کام ورڈ میں کیسے ہوسکتے ہیں اس پر ٹٹوریلز بنادیں

    جواب دیںحذف کریں
  2. اس کورس کا پتہ یہ ہے :
    https://www.youtube.com/watch?v=jA6rRqU81Zs
    یا اگر آپ یوٹیوب پر inpage presentations لکھ کر سرچ کریں تو مل جائے گا

    جواب دیںحذف کریں
  3. اور ہاں ایک بات ہوسکتا ہےکہ آپ نے اپنی ویڈیو سیریز میں بہت ساری چیزیں پہلے ہی بیان کردی ہوں مگر کچھ چیزیں یقینا رہ گئی ہوں گی تو اگر ہوسکے تو کم از کم ایک مرتبہ تمام ویڈیوز کو دیکھ لیجئے گا

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. بہت شکریہ اسعد بھائی۔ آپ نے وقت نکال کر دیکھا اور رائے دی۔
      اصل میں یہ کورس ابھی رک گیا ہے، اسے میں ان شاء اللہ جاری رکھوں گا۔ مزید کچھ وقت لگے گا۔
      اور جو ویڈیو سیریز آپ نے شیئر کی ہے میں اسے بھی دیکھ لیتا ہوں۔ بہت شکریہ

      حذف کریں

اپنا تبصرہ یہاں تحریر کیجیے۔