نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

ان پیج یا ورڈ؟


اردو کے لیے ان پیج کے بجائے مائکروسافٹ ورڈ کا استعمال

اردو کے لیے ان پیج کے بجائے مائکروسافٹ ورڈ کا استعمال
جب سے ہمارے بلاگ میں مائکروسافٹ ورڈ سے متعلق کورس شائع کیا گیا ہے تو بہت سے لوگوں نے ورڈ کی طرف آنا شروع کیا ہے اور آج بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ تب سے ہمارے صارفین کی جانب سے مبارکباد اور مثبت تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور بہتوں کی رہنمائی کا سبب بنا ہے۔
ہم کمپیوٹر استعمال اس لیے کرتے ہیں کہ اس میں آٹومیشن/خود کار طریقے سے کام کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ جبکہ ان پیج استعمال کرتے ہیں تو بہت سے کام آج بھی مینولی کرنے پڑتے ہیں۔ ان پیج کو گوکہ یونیکوڈائزڈ کردیا گیا ہے، لیکن صرف یونیکوڈ کروادینا مسئلے کا حل نہیں ؏
ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں
اس وجہ سے ان پیج استعمال کرنے والے احباب ایسے سوفٹویئر کی تلاش میں تھے جس میں آٹو میشن ان پیج کی بنسبت بہتر ہو، اور وہ جدید معیار کا بھی ہو۔ تو ظاہر ہے ورڈ پروسیسنگ کی دنیا میں مائکروسافٹ ورڈ ہی اولین ترجیح بن سکتی ہے۔ تو اس وجہ سے پرنٹ میڈیا، خاص طور پر کتابوں کی اشاعتی اداروں نے ورڈ پر کیے ہوئے کام کو پسند کیا اور اسے ترجیح دینے لگے۔ چونکہ اس میں آٹومیشن کی سہولت ہے تو کمپوزنگ کا کام کرنے والے احباب بھی ورڈ کی طرف آنے لگے، کیونکہ اس میں وقت اور محنت کی بہت بچت تھی۔
اس دوران کچھ لوگوں کی جانب سے یہ اصرار بھی ہوا کہ یہ چونکہ یہ کورس بہت ہی اختصار کے ساتھ پہلے سے ورڈ کو جاننے والوں کے لیے مفید ہے، البتہ نئے ان پیج پر کام کرنے والے لوگ چونکہ ورڈ کو نہیں جانتے تو ان کے لیے اس کو سمجھنا اور عمل کرنا مشکل ہے، اس لیے مطالبہ ہوا کہ ایک آسان کورس بھی ہونا چاہیے۔
اس وجوہات کی بنا پر میں اس بارے میں سوچتا رہا ہوں، کافی سوچ بچار کے بعد یہ طے پایا ہے کہ اس کورس کو تین حصوں میں تقسیم کیا جائے۔ یہاں یہ بات ملحوظ رہے کہ ان تینوں لیولز میں صرف ورڈ پروسیسنگ پر بات نہیں کی گئی، بلکہ اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ کورس کرنے والے احباب کتابوں کو پرنٹنگ کے معیار کے مطابق تیار کرنا سیکھ جائیں اور اپنا کام شروع کرسکیں۔ اس موضوع پر ہمارے کام کی ویب سائٹ پہلے سے ہی فعال ہے www.typo.pk (ٹائپوگرافی)
کورس کے لیولز کی تفصیل یہ ہے:
1۔ پہلے کورس جو ابتدائی لیول کا ہوگا، اس میں ورڈ کی بنیادی معلومات، اردو کے لیے اس کا استعمال، اور دیگر بنیادی باتیں ڈسکس کی جائیں گی۔ اس کا خاکہ تیار ہوچکا ہے اور کورس کی ویڈیوز بھی بننا شروع ہوگئی ہیں۔ کورس کی قیمت 3000 رکھی گئی ہے۔
2۔ دوسرے نمبر پر انٹرمیڈیٹ لیول کا کورس تیار کیا جائے گا جس میں کتابوں کی تیاری سے متعلق درمیانے لیول کے مسائل کو بیان کیا جائے گا، جیسے کہ فہرست میں مزید کام کرنا، انڈیکس بنانا وغیر۔ یہ لیول فی الحال زیر غور ہے اور اس کے لیے مواد جمع کیا جارہا ہے۔
3۔ تیسرے نمبر پر ایڈوانسڈ لیول کورس ڈیزائن کیا جائے گا اور اس میں اسی لیول کی چیزیں بتائی جائیں گی۔ یہ لیول بھی ابھی ترتیب جارہا ہے۔
یہاں آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ کیا آپ اس کورس میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ ابھی سے آرڈر کریں اور خصوصی ڈسکاؤنٹ حاصل کریں۔

ابھی آرڈر بک کروائیں

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنا تبصرہ یہاں تحریر کیجیے۔

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مکتبۂ شاملہ نیا ورژن 100 جی بی (76 جی بی ڈاؤنلوڈ)

مکتبۂ شاملہ کے تعارف بارے میں لکھ چکا ہوں کہ مکتبۂ شاملہ کیا ہے۔ اس کے نسخۂ مفرغہ (App-only) کے بارے میں بھی بات ہوچکی ہے، اور نسخۂ وقفیہ پر بھی پوسٹ آچکی ہے۔ عموماً سادہ شاملہ 15 جی بی کا ہوتا ہے جس میں 6000 کے لگ بھگ کتابیں ہوتی ہیں جو ٹیکسٹ شکل میں ہوتی ہیں۔ مدینہ منوّرہ کے کچھ ساتھیوں نے اس کا نسخۂ وقفیہ ترتیب دیا، جس کا سائز تقریباً 72 جی بی تھا۔ ابھی تحقیق سے معلوم ہوا کہ نسخۂ وقفیہ کا 100 جی بی والا ورژن بھی آچکا ہے۔ جس میں نئی کتابیں شامل کی گئی ہیں، اور کئی بگز کو بھی دور کیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ سائز 76 جی بی ہے، اور جب آپ ایکسٹریکٹ کرلیں گے تو تقریباً 100 جی بی کا ڈیٹا نکلے گا۔ رمضان المبارک کی مبارک ساعات میں کی گئی دعاؤں میں یاد رکھیے۔

مکمل درسِ نظامی کتب مع شروحات وکتبِ لغۃ اور بہت کچھ۔ صرف 12 جی بی میں

تعارف ”درسِ نظامی“ہند وپاک کے مدارس میں پڑھایا جانے والا نصاب ہے۔کتابوں کے اس مجموعے کے اندر درسِ نظامی کے مکمل 8 درجات کی کتابیں اور ان کی شروح کو جمع کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ مجموعہ کس نے ترتیب دیا ہے، معلوم نہیں اور اندازے سے معلوم یہ ہوتا ہے یہ ابھی تک انٹرنیٹ پر دستیاب نہیں۔ اور پاکستان (یا شاید کراچی)میں ”ہارڈ ڈسک بہ ہارڈ ڈسک“ منتقل ہوتا رہا ہے۔بندہ کو یہ مجموعہ ملا تو اس کا سائز قریباً 22 جی بی تھا۔ تو اسے چھوٹا کرنا اور پھر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنا مناسب معلوم ہوا کہ دیگر احباب کو بھی استفادہ میں سہولت ہو، مستقبل کے لیے بھی ایک طرح سے محفوظ ہوجائے۔یہ سوچ کر کام شروع کردیا۔ اسے چھوٹا کرنے، زپ کرنے اور پھر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے میں قریباً ایک مہینہ کا عرصہ لگا ہے۔ اور کام سے فارغ ہونے کے بعد اس کا سائز 11.8 جی بی یعنی پہلے سے تقریباً نصف ہے۔ اس سے مزید چھوٹا کرنے پر صفحات کا معیار خراب ہونے کا خدشہ تھا، تو نہ کیا۔ جن احباب نے یہ مجموعہ ترتیب دیا ہے ان کے لیے جزائے خیر کی دعا کرتے ہوئے، اور اللہ تعالیٰ سے خود اپنے اور سب کے لیے توفیقِ عمل کی دعا کرتے ہوئے آپ کے سامنے پیش کرنے کی ...

ویڈیوز کی مدد سے مائکروسافٹ ورڈ میں اردو کا کام کرنا سیکھیں

کچھ عرصہ ہوا ہے کہ اردو پر کام کرنے والے حضرات ان پیج سے ورڈ کی طرف منتقل ہورہے ہیں، یہ بہت خوش آئند بات ہے۔ لیکن یہ شرح بہت کم ہے اور اس میں اضافہ ہونا چاہیے۔ یہ سوچ کر کچھ ویڈیوز ریکارڈ کی تھیں جس میں مائکروسافٹ ورڈ میں اردو پر کام کرنے کے لیے بنیادی ہدایات تھیں۔ یہ ویڈیوز بلاگ میں موجود تھیں اور بلاگ ریڈرز نے انہیں دیکھا اور پسند کیا۔ آسانی کے لیے یہ ساری ویڈیوز ایک جگہ رکھ رہا ہوں۔ ان ویڈیو کو دیکھیں اور مائکروسافٹ ورڈ میں لاگو کریں۔ ان ویڈیوز کی مدد سے مائکروسافٹ ورڈ کے کسی بھی ورژن پر کام کیا جاسکتا ہے۔ میں ورڈ 2010 ورژن استعمال کرتا ہوں، کیونکہ یہ ایک اسٹیبل ورژن ہے اور اس میں عام طور پر کوئی بگ/خرابی نہیں پیش آتی۔ ورڈ 2013 اور ورڈ 2017 میں کچھ مسائل پیش آتے ہیں، اس لیے میں اس کو اردو کتابوں کی تیاری کے لیے استعمال نہیں کرتا۔ ورڈ 2007 میں بلٹن پی ڈی ایف سپورٹ شامل نہیں اس لیے اسے بھی نہیں استعمال کرتا، اس لیے آپ بھی اگر مناسب ہو تو ورڈ 2010 یا اس سے اوپر کا کوئی ورژن استعمال کریں۔