کچھ عرصہ ہوا ہے کہ اردو پر کام کرنے والے حضرات ان پیج سے ورڈ کی طرف منتقل ہورہے ہیں، یہ بہت خوش آئند بات ہے۔ لیکن یہ شرح بہت کم ہے اور اس میں اضافہ ہونا چاہیے۔ یہ سوچ کر کچھ ویڈیوز ریکارڈ کی تھیں جس میں مائکروسافٹ ورڈ میں اردو پر کام کرنے کے لیے بنیادی ہدایات تھیں۔ یہ ویڈیوز بلاگ میں موجود تھیں اور بلاگ ریڈرز نے انہیں دیکھا اور پسند کیا۔ آسانی کے لیے یہ ساری ویڈیوز ایک جگہ رکھ رہا ہوں۔ ان ویڈیو کو دیکھیں اور مائکروسافٹ ورڈ میں لاگو کریں۔ ان ویڈیوز کی مدد سے مائکروسافٹ ورڈ کے کسی بھی ورژن پر کام کیا جاسکتا ہے۔ میں ورڈ 2010 ورژن استعمال کرتا ہوں، کیونکہ یہ ایک اسٹیبل ورژن ہے اور اس میں عام طور پر کوئی بگ/خرابی نہیں پیش آتی۔ ورڈ 2013 اور ورڈ 2017 میں کچھ مسائل پیش آتے ہیں، اس لیے میں اس کو اردو کتابوں کی تیاری کے لیے استعمال نہیں کرتا۔ ورڈ 2007 میں بلٹن پی ڈی ایف سپورٹ شامل نہیں اس لیے اسے بھی نہیں استعمال کرتا، اس لیے آپ بھی اگر مناسب ہو تو ورڈ 2010 یا اس سے اوپر کا کوئی ورژن استعمال کریں۔
assalam o alaikum janab mujhe ye pochna tha k akhbari surkhi banate waqt jo extra rumooz o oqaf lgae jate hen wo kaha se mil sakte hen
جواب دیںحذف کریںاسعد بھائی اس کے لیے میرے پاس کچھ چیزیں ہیں جنہیں یہاں رکھ دیا ہے، آپ دیکھ لیجیے۔
حذف کریںیہاں کلک کریں
Kindly give yr email add or contact No.
جواب دیںحذف کریںDr. Muhammad Asif
محترم میں نے آپ کو ای امیل کیا ہے، آپ دیکھ لیں کہیں اسپیم کی نذر نہ ہوگیا ہو۔
حذف کریںالسلام علیکم آپ اہنی قیمتی لحمات سے وقت نکال کر ٹیٹوریلز بنا رہے ہیں اس کے لیے آپ کا جتنا بھی شکریہ اداکیاجاے وہ کم ہے۔ ایم ایس ایکسل میں نمبرزمثلا3,2,1 اردو میں کیسے لکھے جائیں گے کون سا آپشن استعمال ہوگا آپ سے درخواست ہے کہ آپ اس سلسلے میں رہمنائی فمرمائیں عین نواش ہوگی۔
جواب دیںحذف کریںمخلص،
محمد فیصیل
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
حذف کریںسراہنے کے لیے مشکور!
میں کل تک اس پر پوسٹ لکھوں گا ان شاء اللہ، بلاگ چیک کیجیے گا۔
فٹ نوٹ کے اوپر لگی ہوئی لائن کو مکمل صفحہ تک لے جایا جا سکتا ہے؟
جواب دیںحذف کریںبالکل لے جایا جاسکتا ہے۔ لیکن اس کے لیے تھوڑا سر کھپانا پڑتا ہے۔ ہوجاتا ہے۔
حذف کریں