پچھلی ایک پوسٹ میں بندہ نے مکتبہ شاملہ وقفیہ کا تذکرہ کیا تھا، وہاں سے معلوم ہوا کہ بعض ساتھیوں کو اس کے بارے میں معلوم نہیں ہے، تو پھر ارادہ ہوا کہ اس بارے میں کچھ مختصر کرکے لکھا جائے۔
مکتبہ شاملہ کیا ہے؟
مکتبہ شاملہ ایک لائبریری ہے جو کمپیوٹر پر چلتی ہے۔ اس لائبری میں عربی امہات کتب کا ایک بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ تمام اہم موضوعات کی کتابیں اس مجموعے میں شامل ہیں۔ علماء عموماً اسے مطالعہ وتحقیق کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس سوفٹویئر کا آخری ورژن لانچ ہونے کے بعد اب مکتبہ کی جانب سے وقتاً فوقتاً کتابوں کا اضافہ کیا جاتا رہتا ہے۔
اس سوفٹویئر کا فائدہ تب ہوتا ہے جب حوالہ کے لیے کسی کتاب سے متن تلاش کرنا ہو، حدیث کے الفاظ تلاش کرنے ہوں، یا کسی کتاب میں دیئے گئے حوالے کی تصدیق کرنی ہو۔ کمپیوٹر میں اس لائبریری کی مدد سے ایک منٹ کے اندر اندر یہ کام ہوجاتا ہے۔
اس سوفٹویئر کے آنے سے کاغذ پر چھپی ہوئی کتابوں کی اہمیت کم نہیں ہوجاتی۔ ہاں استعمال کی نوعیت بدل جاتی ہے۔ اب ہر شخص 6000 کتابیں نہیں خرید سکتا، جن کی مالیت لاکھوں روپوں میں ہو، انہیں رکھنے کے لیے بھی جگہ چاہیے۔ اب آدمی کاغذ پر چھپی ہوئی کتاب وہی خریدے گا جس کی اُسے ضرورت ہوگی، اور تحقیق اور تلاش کے لیے اس سوفٹویئر اور اس جیسے دیگر سوفٹویئرز کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کم از کم بندہ نے اکابرین علماء کرام کو یہی کرتے دیکھا ہے۔
مکتبہ کا سائز؟
مکتبہ شاملہ 4 طرح سے دستیاب ہے:
- صرف سوفٹویئر (کُتب کے بغیر)
- اس ورژن میں شاملہ کا صرف سوفٹویئر (نسخة شاملة مفرغة) ہوتا ہے۔ جس کا سائز 25 م ب ہے۔ اس کا کیا فائدہ ہے، اس کا ذکر آگے آئے گا۔
- ٹیکسٹ (تحریری) کتب کے ساتھ۔
- زپ کی شکل میں ڈاؤنلوڈ کرتے وقت اس کا سائز تقریباً 2 جی بی ہوتا ہے اور زِپ فائل کو ایکسٹریٹ کرنے کے بعد تقریباً 15 جی بی سے اوپر کا ڈیٹا نکلتا ہے جو تقریباً 6000 کتابیں بنتی ہیں۔
- ٹیکسٹ (تحریر) کے ساتھ پی ڈی ایف مجموعہ
- اس نسخہ میں ٹیکسٹ کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایف کتابوں کو جو اصل متن کا اسکین ہوتی ہیں، بھی رکھے گئے ہیں۔ یہ نسخہ تقریباً 72 جی بی کا ہے۔ اس کے بارے میں یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
- جس دوران بندہ یہ مضمون لکھ رہا تھا، تب شاملہ کے ایک اور ورژن کے بارے میں علم ہوا۔ اس پر ان شاء اللہ آئندہ کسی مستقل پوسٹ میں لکھنے کا ارادہ ہے۔
مکتبہ شاملہ کے فوائد
- قرآن کریم کی ایک آیت کی تفسیر ایک کلک پر کئی کتابوں سے دیکھنا ممکن
- اہم امہات کتب کا مکمل متن موجود
- مفید شروحات اور حواشی موجود
- مختلف موضوعات پر ہزاروں کتب تک رسائی ممکن
- کئی کتب سے بیک وقت تلاش ممکن
- کسی بھی کتاب سے متن لینا (کاپی پیسٹ کرنا) آسان
- بیشتر کتابیں موافق للمطبوع
- بیشتر کتابیں موافق للمطبوع پی ڈی ایف کے ساتھ مربوط جنہیں ایک کلک سے ڈاؤنلوڈ کیا جاسکتا ہے۔
- کتاب کے متن کو ورڈ کی فائل میں لینا ممکن
- سوفٹویئر کھولنے پر خودکار طریقے نئی آنے والی کتب ڈاؤنلوڈ ہوجاتی ہیں۔
- اس کے علاوہ بھی کئی فوائد ہیں۔۔۔
مکتبہ شاملہ کے نقصانات
اس لائبریری کے جہاں فوائد ہیں وہاں نقصانات بھی دیکھے گئے ہیں:
- عموماً طالبعلمی کے زمانے میں اس کا استعمال طلبہ کو سہل پسند بنا دیتا ہے۔ چند حروف ٹائپ کیے اور سارا مواد سامنے آجاتا ہے۔ طلبہ کے لیے یہ سخت نقصان دہ ہے، ان کی استعداد صحیح نہج پر بن نہیں پاتی، اس لیے اساتذہ زمانۂ طالب علمی اس کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔
- اس سوفٹ ویئر پر زیادہ انحصار کاغذ پر چھپی ہوئی کتابوں کے ساتھ تعلق کم کر سکتا ہے۔ اس لیے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
- ٹیکسٹ میں بعض دفعہ غلطیاں پائی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے متن قابل اعتبار نہیں رہتا، اور تقابل کی ضرورت پیش آتی ہے۔
- بعض ساتھی اسے کاغذ پر چھپی ہوئی کتب کا متبادل سمجھتے ہیں، جو کہ غلط ہے۔ ہمارے ایک استاذ فرمایا کرتے تھے کہ کاغذ کا ورق پلٹنے کا اپنا مزہ ہے جو سکرین میں کہاں!۔ اس لیے جس ساتھی کا جو فن ہو اس سے متعلق اہم کتب اپنے پاس ہونی چاہئیں اور اس جیسے سوفٹویئر کا استعمال بھی ہوتا رہے۔
مکتبہ شاملہ نسخہ مفرّغة (کتب کے بغیر) کا فائدہ
اگر کوئی ساتھی ایسے ہیں جنہیں پورے مکتبہ کی ضرورت نہیں، ایک آدھ کتاب چاہیے تو یہ نسخہ انہی کے لیے ہے۔ اس کے لیے یہ کرنا ہوتا ہے کہ نسخہ مفرغہ ڈاؤنلوڈ کرلیں اور انسٹال کرلیں۔
پھر شاملہ کی ویب سائٹ سے مطلوبہ کتاب تلاش کرکے ڈاؤنلوڈ کرلیں۔ جب اس کتاب کو کھولیں گے تو شاملہ کے سوفٹویئر میں کھل جائے گی۔
(شاملہ کی کتابوں کا ایکسٹنشن .bok ہے۔ اس ایکسٹنشن والی کتابیں صرف شاملہ کے سوفٹویئر میں ہی کھلیں گی)۔
ڈاؤنلوڈ مکتبۂ شاملہ
- ڈاؤنلوڈ مکتبہ شاملہ نسخۂ مفرغہ (صرف سافٹ ویئر) سائز 25 م ب
- ڈاؤنلوڈ مکتبہ شاملہ ٹیکسٹ بیسڈ سوفٹویئر (ڈاؤنلوڈ سائز 2 جی بی) (انسٹالیشن سائز : 15 بی جی)
- مکتبہ شاملہ ٹیکسٹ اور پی ڈی ایف کے بارے میں مزید یہاں دیکھیں
مکتبہ شاملہ کے بارے مزید لکھنے کا آئندہ ارادہ ہے ان شاء اللہ۔
اگلی پوسٹ کا انتظار رہے گا۔
جواب دیںحذف کریںعرفان افسر
Kompeutor pr urdo lekhnay ka kiya tareeqa hay?
جواب دیںحذف کریںShareef hussain
پاک اردو انسٹالر انسٹال کرلیں۔
حذف کریںمزید دیکھیں
Kompeutor pr urdo lekhnay ka kiya tareeqa hay?
جواب دیںحذف کریںShareef hussain
بہت خوبصورت آرٹیکل ہے۔ ہمیں بہت فائدہ ہوا ہے، ہم اس کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں۔
جواب دیںحذف کریںاور ایک گذارش ہے کہ ایک آرٹیکل اس بارے میں بھی ہونا چاہیے کہ شامل میں عربی سرچ کرنے میں پریشانی ہوتی ہے، بعض الفاظ سرچ نہیں ہوتے، اس کا کیا حل ہے؟
عمران نذیر، لاہور
اس کا حل درج ذیل پوسٹ میں بتایا گیا ہے۔
حذف کریںیہاں کلک کریں
عطاء بھائی آبشن نمبر 2 کی انسٹالیشن کے بارے میں ایک تفصیلی پوسٹ آپ کے وقت کا اچھا مصرف ہو گی
جواب دیںحذف کریںمحترم انسٹالیشن بہت آسان ہے۔
حذف کریںبس ڈاؤنلوڈ کے بعد آپ وِن رار کے ذریعہ سارا ڈیٹا زپ فارمیٹ سے باہر نکالیں۔ اور پھر سیٹ اپ چلا لیں۔ اگر مشکل ہو تو پوسٹ ان شاء اللہ بن جائے گی۔
ڈاؤن لوڈ کے بعد انسٹالیشن کا کیا طریقہ ہے؟
جواب دیںحذف کریںمحترم انسٹالیشن بہت آسان ہے۔ اگر آپ انسٹالیشن کرتے رہے ہیں تو آپ کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔
حذف کریں