تعارف
ٹورینٹ (یا بِٹ ٹورینٹ) بذریعہ انٹرنیٹ مختلف فائلیں اور ڈیٹا ڈاؤنلوڈ کرنے کا نظام ہے۔ ٹورنٹ کو سمجھنے سے پہلے ہمیں عام ڈاؤنلوڈنگ نظام کو سمجھنا ہوگا۔
ڈاؤنلوڈنگ کا عام طریقۂ کار
جب ہم کسی ڈاؤنلوڈ بٹن پر کلک کرتے ہیں تو فوراً فائل ڈاؤنلوڈ ہونا شروع ہوجاتی ہے، جتنی رفتار ہمارے انٹرنیٹ کنکشن کی ہوتی ہے اسی رفتار سے فائل جلد یا بدیر ڈاؤنلوڈ ہوجاتی ہے۔ یہ فائل در حقیقت دنیا میں کسی جگہ کسی خاص کمپیوٹر (سرور) پر رکھی جاتی ہے، اور اس کا پتہ (ایڈریس) لنک کی صورت میں صارفین کو مہیا کیا جاتا ہے۔ اس لنک پر جب بھی کوئی کلک کرتا ہے تو اس کا رابطہ اس کمپیوٹر سے جڑ جاتا ہے اور وہ فائل اس کے کمپیوٹر میں آنی شروع ہوجاتی ہے۔
خلاصہ یہ کہ آپ ایک کمپیوٹر (سرور) سے فائل لے رہے ہوتے ہیں۔ یہ کمپیوٹر (سرور) کوئی عام سرور بھی ہوسکتا ہے، اور مخصوص ڈیزائن شدہ سرورز بھی۔
خلاصہ یہ کہ آپ ایک کمپیوٹر (سرور) سے فائل لے رہے ہوتے ہیں۔ یہ کمپیوٹر (سرور) کوئی عام سرور بھی ہوسکتا ہے، اور مخصوص ڈیزائن شدہ سرورز بھی۔
شروع سے اب تک یہ طریقہ مستعمل ہے، اور روزانہ کی بنیاد سیکڑوں ٹیرا بائٹ کا ڈیٹا سرورز سے عام صارفین کے کمپیوٹرز پر منتقل ہوتا رہتا ہے۔
ڈاؤنلوڈنگ کا عام طریقہ کہاں کام نہیں دیتا
یہ طریقہ اس وقت ناکام ہوجاتا ہے جب ایک آدمی جو سرور نہیں خریدنا چاہتا لیکن فائل شیئرنگ کرنا چاہتا ہے۔
اگر ایک فائل بیک وقت کئی لوگوں نے ڈاؤنلوڈ کرنا شروع کی تو (کمپیوٹر) پر لوڈ پڑسکتا ہے اور سرور ہینگ ہوسکتا ہے، جسے ہم سرور ڈاؤن ہونا کہتے ہیں۔
یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کوئی شخص بہت بڑے حجم میں ڈیٹا شیئر کرنا چاہے اور اس کے پاس اعلیٰ معیار کا سرور نہ ہو تو اسے بہت پریشانی ہوسکتی ہے۔
بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ عام ڈاؤنلوڈ کے طریقہ سے فائل ڈاؤنلوڈ کی جائے اور درمیان میں انٹرنیٹ سے رابطہ کسی بھی وجہ سے کٹ جاتا ہے، پھر دوبارہ کنیکٹ ہونے پر بعض اوقات ڈاؤنلوڈنگ resume (جہاں سے ڈاؤنلوڈنگ چھوٹی ہے وہیں سے ڈاؤنلوڈنگ کرنا) کی اجازت نہیں ملتی۔
بعض اوقات ریزیوم کی اجازت مل جاتی ہے، لیکن فائل ڈاؤنلوڈ ہونے پر پتہ چلتا ہے کہ بیچ میں کنیکشن ٹوٹنے کی وجہ سے فائل کرپٹ ہوگئی ہے اور ناقابلِ استعمال ہے۔
بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ عام ڈاؤنلوڈ کے طریقہ سے فائل ڈاؤنلوڈ کی جائے اور درمیان میں انٹرنیٹ سے رابطہ کسی بھی وجہ سے کٹ جاتا ہے، پھر دوبارہ کنیکٹ ہونے پر بعض اوقات ڈاؤنلوڈنگ resume (جہاں سے ڈاؤنلوڈنگ چھوٹی ہے وہیں سے ڈاؤنلوڈنگ کرنا) کی اجازت نہیں ملتی۔
بعض اوقات ریزیوم کی اجازت مل جاتی ہے، لیکن فائل ڈاؤنلوڈ ہونے پر پتہ چلتا ہے کہ بیچ میں کنیکشن ٹوٹنے کی وجہ سے فائل کرپٹ ہوگئی ہے اور ناقابلِ استعمال ہے۔
بعض لوگ جو پائریسی (سرقہ) کرکے ڈیٹا شیئر کرتے رہتے ہیں، انہیں بھی کسی محفوظ راستے کی تلاش ہوتی ہے۔
اس کے لیے ڈیٹا شیئرنگ کے جہاں دیگر طریقے ایجاد ہوئے، وہیں P2P یعنی (Peer 2 Peer) فائل شریئنگ سسٹم بھی ایجاد ہوا جسے آج ہم بِٹ ٹورینٹ یا ٹورینٹ کے نام سے جانتے ہیں۔
جس کے نتیجے میں ٹورینٹ والا طریقہ نکالا گیا۔ آج کل گوکہ سرورز بہت طاقتور ہوچکے ہیں، اور یہ مسئلہ نہیں رہا، پھر بھی کئی دیگر مقاصد کے لیے ٹورینٹ کو استعمال کیا جاتا ہے۔
ٹورینٹ کیا ہے؟
ٹورینٹ کا طریقہ دوسرے طریقوں سے مختلف کس طرح ہے، اس کے لیے پہلے تو یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ٹورینٹ فائل کو کسی سرور پر رکھنا ضروری نہیں بلکہ عام کمپیوٹر سے ٹورینٹ فائل شیئر کی جاسکتی ہے۔ اس کو ہم ایک مثال سے سمجھتے ہیں۔
فرض کریں کہ شاہد کے پاس 1 جی بی کا ڈیٹا ہے۔ وہ اس کو آن لائن اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہے اس لیے شاپد نے اس کی ٹورینٹ فائل بنائی اور 200 کے بی کی ٹورینٹ فائل دوستوں کے ساتھ شیئر کردی۔ ٹورینٹ فائل ایک بہت چھوٹی فائل ہوتی ہے جس کے اندر اس شیئر کیے جانے والے ڈیٹا اور جس کمپیوٹر پر وہ فال موجود ہے اس کی معلومات ہوتی ہیں۔ ٹورینٹ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے الگ سوفٹویئر ہوتا ہے۔ اس سوفٹویئر میں اس ٹورینٹ فائل کو چلایا جاتا ہے، یہ سوفٹویئر اس فائل میں موجود معلومات کو پڑھتا ہے، اور فائل کو مختلف حصوں میں ڈاؤنلوڈ کرنا شروع کردیتا ہے۔
اب شاہد کے 6 دوستوں نے اس فائل کو مختلف اوقات میں سوفٹویئر میں چلایا، سوفٹویئر ٹورینٹ فائل کے ذریعے سے شاہد کے کمپیوٹر تک پہنچا، اور فائل کو شاہد کے دوستوں کے پاس بھیجنا شروع کردیا۔
اب فرض کریں شاہد کے 6 دوستوں نے مختلف اوقات میں ڈاؤنلوڈ شروع کی، اور ان میں سے دو کے پاس فائل مکمل چلی گئی، اور باقیوں کے پاس آدھی یا اس سے بھی کم پہنچی۔ اس دوران شاہد نے اپنا کمپیوٹر بند کردیا، اب جن 4 لوگوں کے پاس فائل مکمل نہیں تھی، وہ ان 2 سے فائل حاصل کرنا شروع کردیں گے جن کے پاس مکمل فائل ہے۔
فرض کریں اس دوران سارے 6 لوگوں نے فائل ڈاؤنلوڈ کرلی، ہنوز شاہد کا کمپیوٹر بدستور بند ہے۔ اور مختلف جگہوں سے مزید 4 لوگوں نے ڈاؤنلوڈ شروع کردیا۔ تو یہ چار لوگ بیک وقت 6 لوگوں سے ڈیٹا وصول کررہے ہوں گے، بہت ممکن ہے یہ چاروں آپس میں وہ ڈیٹا شیئر کررہے ہوں جو ان میں سے دوسرے کے پاس نہیں۔ صارفین کا اس طرح ایک دوسرے کو ڈیٹا بھیجنا (seeding) کہلاتا ہے۔
![]() |
بڑی تصویر دیکھنے کے لیے تصویر پرکلک کریں |
یعنی آسان الفاظ میں ہم یوں کہہ سکتے ہیں کہ بذریعہ ٹورینٹ صافین کے کمپیوٹرز آپس میں مطلوبہ ڈیٹا ٹرانسفر کررہے ہوتے ہیں، چاہے سرور ہو یا نہ ہو۔ ان کے پاس انٹرنیٹ سروس ہو اور آپ نے مطلوبہ ٹورینٹ فائل ٹورینٹ سوفٹویئر میں چلائی ہو تو آپ ڈاؤنلوڈنگ یا سیڈنگ کرسکتے ہیں۔
اس سے یہ بات واضح ہوئی کہ ٹورینٹ شیئرنگ کے لیے سرور کا ہونا ضروری نہیں، لیکن اگر سرور بھی موجود ہو تو کیا ہی بات ہے۔ کیونکہ اگر کوئی بھی کمپیوٹر نہیں چل رہا ہوگا تو یہ فائل کوئی ڈاؤنلوڈ نہیں کرسکے گا۔ اور سرور پر فائل موجود ہونے کی وجہ سے اسے کبھی بھی ڈاؤنلوڈ کرنا ممکن ہوگا۔ مثال کے طور پر www.archive.org ایسی ویب سائٹ ہے جو براہ راست ڈاؤنلوڈ لنک دینے کے ساتھ ساتھ ٹورینٹ ڈاؤنلوڈ کا آپشن بھی دیتا ہے۔
اس کی مثال دوں۔ ایک سوفٹویئر ہے مکتبۂ شاملہ، یہ عربی کتب پر مشتمل بہت بڑی ٹیکسٹ بیسڈ لائبریری ہے، اس سوفٹویئر پر مدینہ منورہ کے کچھ لوگوں نے کام کیا اور اس کے ٹیکسٹ کے ساتھ اصل پی ڈی ایف سکینڈ کتابوں کو بھی لنک کردیا، جس سے اس کا حجم بہت زیادہ بڑھ گیا اور تقریباً 76 جی بی کا ڈیٹا تیار ہوا۔ اس نسخے کا نام ”مکتبہ شاملہ وقفیہ“ ہے۔
ہمارے استاذ محترم حضرت مولانا نور البشر صاحب کو اس کی ضرورت پڑی تو انہوں نے اسے ڈاؤنلوڈ کرنے کا کہا۔ اگر ہم اس کو فائل بائی فائل ڈاؤنلوڈ کرتے تو دسیوں پارٹس ڈاؤنلوڈ کرنے پڑتے، اور ڈاؤنلوڈنگ پراسس کو بھی نظر میں رکھنا پڑتا۔ جو ایک تھکا دینے والا کام تھا۔ اس کے بجائے ہم نے ٹورینٹ فائل ڈاؤنلوڈ کی اور دو راتیں کمپیوٹر کھلا رکھا، ڈیٹا بغیر کسی نقصان کے ڈاؤنلوڈ ہوچکا تھا۔
پھر آپ کو چاہیے ٹورینٹ فائل، جس کے لیے انٹرنیٹ پر ٹورینٹ سرچ کرنے کے لیے مختلف انجنز موجود ہیں، آپ سہولت سے تلاش کرلیں۔ اپنی مطلوب ٹورینٹ فائل ڈاؤنلوڈ کرکے اس کو ڈبل کلک کریں، تو وہ فائل ٹورینٹ سوفٹویئر میں کھل جائے گی اور سوفٹویئر اس فائل میں موجود معلومات کو ٹریس کرنا شروع کردے گا۔ سوفٹویئر جیسے ہی فائل تک پہنچے گا تو فائل کی معلومات آپ کے سامنے ہوں گے، آپ OK بٹن پر کلک کرکے ڈاؤنلوڈنگ شروع کرسکتے ہیں۔
ہمارے استاذ محترم حضرت مولانا نور البشر صاحب کو اس کی ضرورت پڑی تو انہوں نے اسے ڈاؤنلوڈ کرنے کا کہا۔ اگر ہم اس کو فائل بائی فائل ڈاؤنلوڈ کرتے تو دسیوں پارٹس ڈاؤنلوڈ کرنے پڑتے، اور ڈاؤنلوڈنگ پراسس کو بھی نظر میں رکھنا پڑتا۔ جو ایک تھکا دینے والا کام تھا۔ اس کے بجائے ہم نے ٹورینٹ فائل ڈاؤنلوڈ کی اور دو راتیں کمپیوٹر کھلا رکھا، ڈیٹا بغیر کسی نقصان کے ڈاؤنلوڈ ہوچکا تھا۔
ٹورینٹ ڈاؤنلوڈنگ کا طریقہ
ٹورینٹ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے آپ کو پہلے سوفٹویئر چاہیے، دو مشہور سوفٹویئر Utorrent اور BitTorrent ہیں۔ کسی ایک کو انسٹال کرلیں۔پھر آپ کو چاہیے ٹورینٹ فائل، جس کے لیے انٹرنیٹ پر ٹورینٹ سرچ کرنے کے لیے مختلف انجنز موجود ہیں، آپ سہولت سے تلاش کرلیں۔ اپنی مطلوب ٹورینٹ فائل ڈاؤنلوڈ کرکے اس کو ڈبل کلک کریں، تو وہ فائل ٹورینٹ سوفٹویئر میں کھل جائے گی اور سوفٹویئر اس فائل میں موجود معلومات کو ٹریس کرنا شروع کردے گا۔ سوفٹویئر جیسے ہی فائل تک پہنچے گا تو فائل کی معلومات آپ کے سامنے ہوں گے، آپ OK بٹن پر کلک کرکے ڈاؤنلوڈنگ شروع کرسکتے ہیں۔
پائریسی پر لطیفہ
آپ نے ان پیج استعمال کیا ہوگا، پرنٹ میڈیا ابھی تک اس کے سحر سے نہیں نکل پایا۔ آج بھی اس کو آپ کہیں سے ڈاؤنلوڈ کرکے اس کا About ڈائیلاگ باکس دیکھیں تو آپ کو Personalized for :Mr. Dongle لکھا نظر آتا ہے۔ جس سے یہ بات سمجھ آرہی ہے کہ اس سوفٹویئر کو اس شخص نے حاصل کیا، اور بذریعہ پائریسی پوری دنیا میں پھیلا دیا کہ آج 15-20 سال بعد بھی ”مفت“ دستیاب ہے۔
![]() |
کیا آپ نے ان پیج خریدا ہے یا ۔۔۔ |
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا تبصرہ یہاں تحریر کیجیے۔