بندہ کی کتاب ”آسان ایچ ٹی ایم ایل“ سے کچھ اسباق بطور ”تبرّک“ پیش کررہا ہوں، کہ اسی بہانے ہی بلاگ میں ”کچھ نہ کچھ“ ہوتا رہے۔ :)
1. ٹیگ:Tag
2. ایلیمنٹ: Element
3. ایٹریبیوٹ :Attribute
اب ہر ایک کی تفصیل دیکھیے:
ٹیگ :: Tag
”ٹیگ“ ایچ ٹی ایم ایل میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ ٹیگز کی مثال ایسی ہے جیسے عمارت میں لگی ”اینٹیں“۔ ٹیگز سے مل کر ہی ہماری سائٹ کا ڈھانچہ تیار ہوتا ہے۔ایچ ٹی ایم ایل ٹیگز کی دنیا ہے۔ یہاں ہر کام ٹیگ کی مدد سے کیا جاتا ہے۔ سادہ الفاظ میں ہم ٹیگ کا مطلب ”کوڈ“لے سکتے ہیں۔ ایچ ٹی ایم ایل میں کوڈ ان دو علامات < > کے درمیان لکھا جاتا ہے۔ اسے ٹیگ کا نام دیتے ہیں۔
اوپننگ اور کلوزنگ ٹیگ
ٹیگز دو طرح کے ہوتے ہیں۔1. Opening Tag
2. Closing Tag
اوپننگ ٹیگ اس شکل < tag > میں لکھا جاتا ہے۔ جبکہ کلوزنگ ٹیگ < tag/ > کی شکل میں لکھا جاتا ہے۔ ایچ ٹی ایم ایل میں ہر ہر ٹیگ کو بند کرنا ضروری ہے۔
مثال کے طور پر ایک مکمل ٹیگ کی شکل یہ ہوگی:
ایک HTML فائل < html > کے ٹیگ سے شروع ہوتی ہے اور < html/ > ٹیگ پر ہی ختم ہوتی ہے۔ باقی سارے ٹیگز اِن دونوں کے اندر لکھے جاتے ہیں۔
< body > ٹیگ
< html > ٹیگ کے اندر < body > کا ٹیگ لگتا ہے۔ اس کی شکل کچھ یوں ہوگی۔ <html>
<body>
</body>
</html>
آپ نے دیکھا کہ < html > ٹیگ پہلے لگایا اور آخر میں بند کیا گیا ہے۔ جبکہ < body > ٹیگ بعدمیں لگایا گیا اور پہلے بند کیا گیا ہے۔
ایلیمنٹ: Element
کسی بھی ٹیگ کے ”مجموعے“ کو ایلیمنٹ کہا جاتا ہے،html کو بغیر اسپیس دیئے اور بغیر Enter کیے ایک سیدھی لائن میں بھی لکھا جاسکتا ہے۔ لیکن ایک ویب سائٹ کی ہر ایک صفحے کی کوڈنگ سیکڑوں اور بعض اوقات ہزاروں لائنوں پر مشتمل ہوتی ہے اس لیے html ڈویلپرز کوڈ کو ایک ہی لائن میں لکھنے کے بجائے ایک مخصوص طریقے سے enter اور space دے کر لکھتے ہیں تاکہ بعد میں مطلوبہ”کوڈ “ڈھونڈنے پر پریشانی نہ ہو۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا تبصرہ یہاں تحریر کیجیے۔