نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

مکتبہ شاملہ نسخۂ مفرّغہ کیا ہے


مکتبہ شاملہ کا تعارف“ والی پوسٹ میں عرض کیا تھا کہ مکتبہ شاملہ کے نسخۂ مفرّغہ کا تعارف پیش کروں گا، آج کی پوسٹ اسی بارے میں ہوگی۔

مکتبہ شاملہ نسخۂ مفرّغہ کیا ہے؟

عام مکتبہ شاملہ کا ڈاؤنلوڈ سائز تقریباً 2 جی بی ہوتا ہے۔ اس کا یہ سائز شاملہ میں شامل 6000 سے زیادہ کتابوں کی وجہ سے ہے۔ اور پھر دو جی بی کو ایکسٹریکٹ کیا (زپ فائل سے باہر نکالا) جائے تو کل ڈیٹا کا سائز 15 جی بی سے اوپر ہوجاتا ہے۔ بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ آپ کو ایک دو کتابوں کی ضرورت پڑ جاتی ہے، تو دو کتابوں کے لیے پورا مکتبہ ڈاؤنلوڈ کرنا دانشمندی نہیں ہے۔ نسخۂ مفرغہ انہی حالات کے لیے بنایا گیا ہے۔
جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ مکتبہ شاملہ لائبریری کا یہ ورژن کتب کے بغیر دستیاب ہے۔ یعنی یہ خالی سوفٹویئر ہے، اور اس میں کوئی کتاب شامل نہیں۔ آپ شاملہ سوفٹویئر کا یہ والا خالی ورژن ڈاؤنلوڈ کرتے ہیں، اپنی مرضی کی کتاب شاملہ کی ویب سائٹ سے اٹھاتے ہیں اور اس سوفٹویئر کو استعمال کرلیتے ہیں۔

طریقۂ کار

  • اوّل یہاں سے شاملہ کا نسخۂ مفرغہ ڈاؤنلوڈ کرلیں۔ یہ ایک زپ فائل ہوتی ہے جس میں شاملہ سوفٹویئر ہوتا ہے۔ اس پر رائٹ کلک کرکے ”Extract Here“ کرلیں۔ شاملہ کا فولڈر سامنے آجائے گا۔
  • شاملہ لائبریری سوفٹویئر کو انسٹال کرنے کے لیے ضروری ہے آپ کے کمپیوٹر میں عربی سیٹنگ درست طریقے پر ہوئی ہو۔ عربی زبان کی سیٹنگ کے لیے شاملہ کے فولڈر کے اندر ہی رہنما فائل ”إعدادات اللغة“ کے نام سے موجود ہوتی ہے، اس کو دیکھ لیں۔
  • اس کے بعد شاملہ کے فولڈر کے اندر موجود ”Setup“ فائل کو چلائیں۔ کچھ ہی دیر میں شاملہ انسٹال ہوجائے گا۔
  • اب شاملہ کی ویب سائٹ میں ”مستودع الكتب“ سیکشن میں جائیں۔ اس حصے میں مکتبۂ شاملہ کی تمام کتب انفرادی طور پر رکھی جاتی ہیں، جنہیں آپ تلاش کرکے ڈاؤنلوڈ کرلیتے ہیں۔
  • یہاں پر ”بحث“ کی جگہ کتاب کا نام لکھیں۔  (مثلاً ہم لکھیں گے ”صحيح البخاري“ اور بحث پر کلک کریں۔
    • (یہاں اس بات کا خیال رہے کہ سرچ کرتے وقت عربی کے مخصوص حروف کو بالکل اسی طرح لکھا جائے، مثلا پڑھی جانے والی یا، جیسے ”قاضي“ میں یا، نقطوں کے ساتھ لکھی جاتی ہے، اور الف مقصورہ (جیسے موسیٰ میں) بغیر نقطوں کے ساتھ لکھی جاتی ہے۔ ان کو کیسے لکھنا ہے، اس کی تفصیل یہاں دیکھ لی جائے، البتہ جو ساتھی عربی کی بورڈ استعمال کرتے ہیں، انہیں مسئلہ نہیں ہوگا)۔ اگر ان حروف کا خیال نہیں رکھا گیا تو کتاب تلاش نہیں ہوسکے گی۔
  • تلاش کے کئی نتائج ظاہر ہوں گے، کچھ نیچے جاکر آپ کو دکتور مصطفی دیب البغا کی تحقیق والا نسخہ ملے گا، اس پر کلک کریں۔
  • بالآخر مطلوبہ صفحہ ظاہر ہوگا، بائیں جانب کتاب کا آئیکان ہوگا، اس پر کلک کریں۔ ڈاؤنلوڈ کا پیغام آئے گا، اسے کلک کریں تو کتاب ڈاؤنلوڈ ہوجائے گی۔
download-shamela-library-books-atarafi
کتاب کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے بائیں جانب کتابی آئیکن پر کلک کریں۔
  • ڈاؤنلوڈ کی گئی فائل کو (جو زپ شکل میں ہوگی) رائٹ کلک کرکے Extract Here پر کلک کریں۔ اس سے وہ فائل زپ سے باہر آجائے گی۔ یہ وہ کتاب ہے جو مکتبہ شاملہ نسخۂ مفرّغہ میں چلے گی۔
  • اس کو ڈبل کلک کریں تو کتاب شاملہ سوفٹویئر میں کھلے گی۔ دائیں طرف ”کتاب، ابواب“ ہوں گے، اور بائیں جانب عبارت ہوگی۔ جو کچھ اس طرح کی ہوگی:

open-bok-file-in-shamela-library-atarafi
bok فائل مکتبہ شاملہ میں کھلی ہوئی - بڑا دیکھنے کے لیے تصویر پر کلک کریں۔
تو یہ تھا، مکتبہ شاملہ نسخۂ مفرّغہ کا تعارف۔ اپنی رائے دیجیے گا۔

تبصرے

  1. السلام علیکم میرے پاس مکتبہ شاملہ شیعہ بکس کا ہے جس میں شیعہ کی کافی کتابیں موجود ہیں اس میں جب ترقیہ حیۃ الآن پر کلک کرتے ہیں تو اہل سنت کی بکس کی فہرست تو مل جاتی ہے مگر شیعہ کی باقی کتابیں نہیں آتیں مثلاً حیات القلوب کی اس میں ایک جلد پہلے سے ہے اور باقی جلدیں کیسے شامل ہوسکتی ہیں

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. اگر کسی دوست کو معلوم ہو تو جواب ضرور دیں جزاک اللہ

      حذف کریں
    2. وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
      محترم جن احباب نے یہ سوفٹویئر بنایا ہے، انہوں اس کو صرف اپنے سرورز کے ساتھ جوڑا ہے، تو جب بھی ترقیة حیة پر کلک کریں گے تو انہی کے سرورز سے کتابیں اٹھائے گا۔
      جہاں تک شاملہ شیعہ ورژن کی بات ہے تو یہ اس لیے ہے کہ شاملہ میں آپ اپنی مرضی کی کتب داخل کرسکتے ہیں۔ اس طرح ہمیں شاملہ کے بہت سارے ورژن مل جاتے ہیں۔ اب یہ دیکھنا ہے کہ یہ شیعہ ورژن کس نے تیار کیا ہے۔ اور ان سے رابطہ کرکے درخواست کی جاسکتی ہے۔ جیسے نیچے کے لنکس دیکھیے، ان میں مکتبہ شاملہ شیعہ پر بات ہورہی ہے۔

      1لنک

      2لنک

      حذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنا تبصرہ یہاں تحریر کیجیے۔

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مکتبۂ شاملہ نیا ورژن 100 جی بی (76 جی بی ڈاؤنلوڈ)

مکتبۂ شاملہ کے تعارف بارے میں لکھ چکا ہوں کہ مکتبۂ شاملہ کیا ہے۔ اس کے نسخۂ مفرغہ (App-only) کے بارے میں بھی بات ہوچکی ہے، اور نسخۂ وقفیہ پر بھی پوسٹ آچکی ہے۔ عموماً سادہ شاملہ 15 جی بی کا ہوتا ہے جس میں 6000 کے لگ بھگ کتابیں ہوتی ہیں جو ٹیکسٹ شکل میں ہوتی ہیں۔ مدینہ منوّرہ کے کچھ ساتھیوں نے اس کا نسخۂ وقفیہ ترتیب دیا، جس کا سائز تقریباً 72 جی بی تھا۔ ابھی تحقیق سے معلوم ہوا کہ نسخۂ وقفیہ کا 100 جی بی والا ورژن بھی آچکا ہے۔ جس میں نئی کتابیں شامل کی گئی ہیں، اور کئی بگز کو بھی دور کیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ سائز 76 جی بی ہے، اور جب آپ ایکسٹریکٹ کرلیں گے تو تقریباً 100 جی بی کا ڈیٹا نکلے گا۔ رمضان المبارک کی مبارک ساعات میں کی گئی دعاؤں میں یاد رکھیے۔

مکمل درسِ نظامی کتب مع شروحات وکتبِ لغۃ اور بہت کچھ۔ صرف 12 جی بی میں

تعارف ”درسِ نظامی“ہند وپاک کے مدارس میں پڑھایا جانے والا نصاب ہے۔کتابوں کے اس مجموعے کے اندر درسِ نظامی کے مکمل 8 درجات کی کتابیں اور ان کی شروح کو جمع کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ مجموعہ کس نے ترتیب دیا ہے، معلوم نہیں اور اندازے سے معلوم یہ ہوتا ہے یہ ابھی تک انٹرنیٹ پر دستیاب نہیں۔ اور پاکستان (یا شاید کراچی)میں ”ہارڈ ڈسک بہ ہارڈ ڈسک“ منتقل ہوتا رہا ہے۔بندہ کو یہ مجموعہ ملا تو اس کا سائز قریباً 22 جی بی تھا۔ تو اسے چھوٹا کرنا اور پھر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنا مناسب معلوم ہوا کہ دیگر احباب کو بھی استفادہ میں سہولت ہو، مستقبل کے لیے بھی ایک طرح سے محفوظ ہوجائے۔یہ سوچ کر کام شروع کردیا۔ اسے چھوٹا کرنے، زپ کرنے اور پھر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے میں قریباً ایک مہینہ کا عرصہ لگا ہے۔ اور کام سے فارغ ہونے کے بعد اس کا سائز 11.8 جی بی یعنی پہلے سے تقریباً نصف ہے۔ اس سے مزید چھوٹا کرنے پر صفحات کا معیار خراب ہونے کا خدشہ تھا، تو نہ کیا۔ جن احباب نے یہ مجموعہ ترتیب دیا ہے ان کے لیے جزائے خیر کی دعا کرتے ہوئے، اور اللہ تعالیٰ سے خود اپنے اور سب کے لیے توفیقِ عمل کی دعا کرتے ہوئے آپ کے سامنے پیش کرنے کی

مختلف سوفٹویئرز میں عربی کے مخصوص حروف کیسے لکھیں؟

کمپیوٹر میں یونیکوڈ اردو ٹائپ کرنے لیے مختلف کی بورڈز دستیاب ہیں۔ بندہ چونکہ پہلے انپیج میں ٹائپنگ سیکھ چکا تھا، لہٰذا یونیکوڈ کے آنے پر خواہش تھی کہ ایسا کی بورڈ مل جائے جو ان پیج کی بورڈ کے قریب قریب ہو۔ کچھ تلاش کے بعد ایک کی بورڈ ملا، میری رائے کے مطابق یہ ان پیج کے کی بورڈ سے قریب تر ہے۔ اب جو ساتھی نئے سیکھنے والے ہیں، ان کو کون سا کی بورڈ سیکھنا چاہیے، یہ ایک اہم سوال ہے۔ میری رائے طلبۂ مدارس کے لیے ہمیشہ یہ رہی ہے کہ وہ عربی کی بورڈ نہ سیکھیں، کیونکہ عربی کی بورڈ کو اردو اور انگریزی کی بورڈز کے ساتھ بالکل مناسبت نہیں ہے، کیونکہ احباب جانتے ہیں کہ ان پیج کا فونیٹک کی بورڈ ملتے جلتے انگریزی حروف پر ترتیب دیا گیا ہے۔ مثلاً ”p“ پر آپ کو ”‬پ“ ملے گا۔ اس طرح حروف کو یاد رکھنے میں سہولت ہوجاتی ہے۔ اس طرح جو آدمی اردو سیکھ لے وہ تھوڑی سی مشق سے انگریزی ٹائپنگ کرسکتا ہے، اور انگریزی ٹائپنگ سیکھا ہوا شخص کچھ توجہ سے اردو بھی ٹائپ کرلیتا ہے۔ اور عربی کے تقریباً سارے ہی حروف اردو میں موجود ہیں، تو الگ سے کیوں نیا کی بورڈ سیکھا جائے۔ کئی کی بورڈز پر توجہ دینے کے بجائے بہتر یہ ہے ایک ہی ک