مقالے کی ٹائپنگ کے دوران جہاں عربی لکھنے کی ضرورت پڑے تو عموما ایسا ہوتا ہے کہ عربی کے مخصوص حروف بھی اردو کی بورڈ سے لکھے جاتے ہیں، پھر اس عربی پر جب اردو فانٹ اپلائے کیا جاتا ہے تو اس کی شکل عجیب ہوجاتی ہے، یا پھر عربی فانٹ درست طریقے سے اپلائے ہی نہیں ہوپاتا۔
آپ سوچیں گے کہ پھر تو عربی کی بورڈ سیکھنا ہوگا؟
ایسا نہیں ہے، پاک اردو انسٹالر میں عربی کے مخصوص حروف لکھنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔
بس آپ کو ذرا سی مشق کی ضرورت ہے۔
درج ذیل جملوں میں ”ك، ي، إ، أ، ه“ کا استعمال دیکھیں۔
اکرمک اللہ (اردو) أكرمك الله۔ (عربي)
ذہب علی (اردو) ذهب علي (عربي)
ان تکرمنی (اردو) إن تكرمني (عربي) وغیرہ۔
2.ان حروف کو کیسے ٹائپ کریں۔ اس کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا تبصرہ یہاں تحریر کیجیے۔