نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

مائکرو سافٹ ورڈ میں ہندوپاک قرآنی رسم الخط کیسے حاصل کیا جائے؟

مختلف مواقع میں کمپیوٹر پر کام کرتے ہوئے قرآنی نسخوں کی ضرورت پڑتی رہتی ہے، یوں تو قرآنی ٹیکسٹ لینے کی کئی صورتیں اس وقت دستیاب ہیں، کئی ویب سائٹس بھی ہیں جن ہیں جن سے قرآنی ٹیکسٹ کاپی پیسٹ کیا جاسکتا ہے۔ اور پھر متعدد سوفٹویئرز بھی مل جاتے ہیں، جیسے مشہورِ زمانہ المصحف المدینة اور ذکر وغیرہ۔
لیکن مشکل تب ہوتی ہے جب قرآن کریم ہندوستان پاکستان کے رسم الخط میں چاہیے ہو، اللہ جزائے خیر دے ادارہ ”نور ہدایت“ کے احباب کو انہوں نے نہ صرف یہ کہ ہمیں خوبصورت فونٹس دیئے بلکہ قرآن کریم کا پورا ٹیکسٹ اپنے فونٹ کے مطابق دے دیا۔ اسی طرح القلم کے ساتھیوں کو بھی جنہوں نے قرآن کریم کے پورے ٹیکسٹ کے ساتھ ساتھ القلم قرآن مجید فونٹ بھی مہیا کیا۔ مؤخر الذکر (القلم قرآن مجید) ہندوستان پاکسان قرآنی سکرپٹ کے قریب تر ہونے کی وجہ سے میں اسے استعمال کرتا رہا ہوں اور اب بھی کرتا ہوں۔
چونکہ اس طرح کی قرآنی ٹیکسٹ فائلیں ایم ایس ورڈ فارمیٹ میں مہیا کی جاتی ہیں اور ورڈ کے صفحات اگر 200 یا 300 سے اوپر ہوجائیں تو ورڈ کی رفتار غیر معمولی طور پر سست ہوجاتی ہے اور اسے ٹیکسٹ رینڈرنگ کے لیے کافی وقت درکار ہوتا ہے، اس لیے جب مجھے یہ ٹیکسٹ فائلیں ملیں تو میں نے ان پر ایک تجربہ کیا۔ ان ورڈ فائلوں کو سیدھا سیدھا XML فائل میں کنورٹ کرکے انہیں براؤزر میں استعمال کرنے لگا۔ اس سے ایک تو سہولت یہ ہوئی کہ براؤزر بنسبت مائیکرو سافٹ ورڈ کے سارے ڈیٹا کو جلد لوڈ کرلیتا ہے

تبصرے

  1. السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    امید ہے کہ خیریت سے ہون گے ایک بار پھر آپ کو تنگ کرنے کے لیے حاضر ہوں
    مسئلہ درپیش یہ ہے کہ آپ نے جو القلم قرآن کی جو فائل دی ہے ۔ internet explorer پر بھی کھولنے میں سرچ تو کر رہا ہے لیکن ایک تو مکمل سرچ نہیں کر رہا جیسے میں نے قل ھو اللہ احد لکھ کر سرچ کیا تو کوئی جواب نہیں آیا اور دوسری بات براؤز سے جب میں ورڈ ڈاکیومنٹ میں کوئی بھی قرآنی آیت پیسٹ کرتا ہوں تو آیت تو درست کاپی ہوجاتی ہے۔ لیکن آیات کے جو symbol ہوتے ہیں اور جو آیت کے نمبر ہوتے ہیں وہ درست کاپی نہیں ہوتے بلکہ آگے پیچھے ہوجاتے ہیں اور انہی کا ٹائپ کرنا مشکل ہے کہ جس کی بناء پر آپ سے اس قرآن کی فرمائش کی تھی

    جواب دیںحذف کریں
  2. میں ایم ایس آفس 2013 استعمال کر رہا ہوں

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ۔۔۔ دوستوں کو تنگ کرنے سے ثواب ملتا ہے ؛-)
      آپ ویڈیو غور سے دیکھیں تو اس میں ایک ٹپ دی گئی ہے کہ سرچ کرتے ہوئے یونیک فریز سرچ کریں۔ یعنی لفظ ہونا ضروری نہیں، بس یونیک کریکٹرز ہونے چاہئیں۔ مثلاً آپ یوں سرچ کریں ”قل هو الل“ تو اس میں آپ سیدھا اسی آیت پر پہنچیں گے کیونکہ قرآن کریم میں اس جیسے کیریکٹرز کہیں اور نہیں۔
      آپ والی مثال میں تو اینڈ کا بٹن دبائیں جس سے آپ فائل کے بالکل آخر میں پہنچ جائیں گے اور پھر سورہ اخلاص سے ٹیکسٹ کاپی کرلیں۔
      امید کرتا ہوں وضاحت ہوگئی ہوگی۔ :)

      حذف کریں
    2. دوسری بات کا جواب:
      ایک دفعہ ورڈ 2013 پر گیا تھا لیکن فونٹ رینڈرنگ کا مسئلہ درپیش تھا اس لیے ٹکا نہیں، اور واپس 2010 ورڈ پر آگیا۔ اس میں یہ مسئلہ نہیں ہوتا۔ آپ ایک دفعہ اس ٹیکسٹ کو سلیکٹ کرکے یہی فونٹ دوبارہ اپلائے کرکے دیکھیں۔

      حذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنا تبصرہ یہاں تحریر کیجیے۔

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مکتبۂ شاملہ نیا ورژن 100 جی بی (76 جی بی ڈاؤنلوڈ)

مکتبۂ شاملہ کے تعارف بارے میں لکھ چکا ہوں کہ مکتبۂ شاملہ کیا ہے۔ اس کے نسخۂ مفرغہ (App-only) کے بارے میں بھی بات ہوچکی ہے، اور نسخۂ وقفیہ پر بھی پوسٹ آچکی ہے۔ عموماً سادہ شاملہ 15 جی بی کا ہوتا ہے جس میں 6000 کے لگ بھگ کتابیں ہوتی ہیں جو ٹیکسٹ شکل میں ہوتی ہیں۔ مدینہ منوّرہ کے کچھ ساتھیوں نے اس کا نسخۂ وقفیہ ترتیب دیا، جس کا سائز تقریباً 72 جی بی تھا۔ ابھی تحقیق سے معلوم ہوا کہ نسخۂ وقفیہ کا 100 جی بی والا ورژن بھی آچکا ہے۔ جس میں نئی کتابیں شامل کی گئی ہیں، اور کئی بگز کو بھی دور کیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ سائز 76 جی بی ہے، اور جب آپ ایکسٹریکٹ کرلیں گے تو تقریباً 100 جی بی کا ڈیٹا نکلے گا۔ رمضان المبارک کی مبارک ساعات میں کی گئی دعاؤں میں یاد رکھیے۔

مکمل درسِ نظامی کتب مع شروحات وکتبِ لغۃ اور بہت کچھ۔ صرف 12 جی بی میں

تعارف ”درسِ نظامی“ہند وپاک کے مدارس میں پڑھایا جانے والا نصاب ہے۔کتابوں کے اس مجموعے کے اندر درسِ نظامی کے مکمل 8 درجات کی کتابیں اور ان کی شروح کو جمع کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ مجموعہ کس نے ترتیب دیا ہے، معلوم نہیں اور اندازے سے معلوم یہ ہوتا ہے یہ ابھی تک انٹرنیٹ پر دستیاب نہیں۔ اور پاکستان (یا شاید کراچی)میں ”ہارڈ ڈسک بہ ہارڈ ڈسک“ منتقل ہوتا رہا ہے۔بندہ کو یہ مجموعہ ملا تو اس کا سائز قریباً 22 جی بی تھا۔ تو اسے چھوٹا کرنا اور پھر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنا مناسب معلوم ہوا کہ دیگر احباب کو بھی استفادہ میں سہولت ہو، مستقبل کے لیے بھی ایک طرح سے محفوظ ہوجائے۔یہ سوچ کر کام شروع کردیا۔ اسے چھوٹا کرنے، زپ کرنے اور پھر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے میں قریباً ایک مہینہ کا عرصہ لگا ہے۔ اور کام سے فارغ ہونے کے بعد اس کا سائز 11.8 جی بی یعنی پہلے سے تقریباً نصف ہے۔ اس سے مزید چھوٹا کرنے پر صفحات کا معیار خراب ہونے کا خدشہ تھا، تو نہ کیا۔ جن احباب نے یہ مجموعہ ترتیب دیا ہے ان کے لیے جزائے خیر کی دعا کرتے ہوئے، اور اللہ تعالیٰ سے خود اپنے اور سب کے لیے توفیقِ عمل کی دعا کرتے ہوئے آپ کے سامنے پیش کرنے کی ...

ویڈیوز کی مدد سے مائکروسافٹ ورڈ میں اردو کا کام کرنا سیکھیں

کچھ عرصہ ہوا ہے کہ اردو پر کام کرنے والے حضرات ان پیج سے ورڈ کی طرف منتقل ہورہے ہیں، یہ بہت خوش آئند بات ہے۔ لیکن یہ شرح بہت کم ہے اور اس میں اضافہ ہونا چاہیے۔ یہ سوچ کر کچھ ویڈیوز ریکارڈ کی تھیں جس میں مائکروسافٹ ورڈ میں اردو پر کام کرنے کے لیے بنیادی ہدایات تھیں۔ یہ ویڈیوز بلاگ میں موجود تھیں اور بلاگ ریڈرز نے انہیں دیکھا اور پسند کیا۔ آسانی کے لیے یہ ساری ویڈیوز ایک جگہ رکھ رہا ہوں۔ ان ویڈیو کو دیکھیں اور مائکروسافٹ ورڈ میں لاگو کریں۔ ان ویڈیوز کی مدد سے مائکروسافٹ ورڈ کے کسی بھی ورژن پر کام کیا جاسکتا ہے۔ میں ورڈ 2010 ورژن استعمال کرتا ہوں، کیونکہ یہ ایک اسٹیبل ورژن ہے اور اس میں عام طور پر کوئی بگ/خرابی نہیں پیش آتی۔ ورڈ 2013 اور ورڈ 2017 میں کچھ مسائل پیش آتے ہیں، اس لیے میں اس کو اردو کتابوں کی تیاری کے لیے استعمال نہیں کرتا۔ ورڈ 2007 میں بلٹن پی ڈی ایف سپورٹ شامل نہیں اس لیے اسے بھی نہیں استعمال کرتا، اس لیے آپ بھی اگر مناسب ہو تو ورڈ 2010 یا اس سے اوپر کا کوئی ورژن استعمال کریں۔