
لہٰذا اس موضوع پر ایک ویڈیو سیریز شروع کرنے کا ارادہ ہے جس میں ہم وقتاً فوقتاً اہم موضوعات کا جائزہ لیں گے۔ اس سیریز کا ٹائٹل ہوگا ”اردو اور مائکروسافٹ ورڈ“۔ اس سیریز میں ان پیج کو سامنے رکھتے ہوئے ورڈ پر بات کی جائے گی تاکہ نئے احباب کو مشکل نہ ہو۔ اس کورس میں آب سب کا بھر پور ساتھ چاہتا ہوں۔ اس سلسلے کی پہلی تعارفی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔
اگر آپ کو ورڈ میں کام کرتے ہوئے کوئی پریشانی ہوتی ہے، تو آپ اسے کمنٹ میں لکھ دیں ان شاء اللہ ان چیزوں کو بھی اس کورس میں دیکھ لیں گے۔ تو جتنا آپ میرا ساتھ دیں گے ان شاء اللہ یہ ویڈیو سیریز اتنی ہی بہتر انداز میں سامنے آئے گی۔
السلام و علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جواب دیںحذف کریںامید ہے خیریت سے ہوں گے آپ نے ورڈ کورس کا سلسلہ شروع کیا اس پر آپ مباکباد کے مستحق ہیں
انپیج میں نے یوٹیوب سے ہی سیکھا ہے اور اس دوران ایک بات یہ دیکھنے میں آئی کہ عام طور پر جو ٹٹوریل بنائے جاتے ہیں ان میں صرف Tools کے تعارف پر اکتفا کیا جاتا ہے جس سے خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوتا اور Professional میدان میں بندہ کورا ہی رہتا ہے
لیکن ایک کورس ایسا ملا جس کو دیکھ کر میں ان پیج میں مکمل کتاب تیار کرنے کے قابل ہو گیا ہوں
یہ صرف سات ویڈیوز پر مشتمل کورس ہے آپ سے کزارش ہے کہ اس کورس کو ملاحظہ فرمائیں اور اس میں جن جن چیزوں کو کور کیا گیا ہے وہ سب کام ورڈ میں کیسے ہوسکتے ہیں اس پر ٹٹوریلز بنادیں
اس کورس کا پتہ یہ ہے :
جواب دیںحذف کریںhttps://www.youtube.com/watch?v=jA6rRqU81Zs
یا اگر آپ یوٹیوب پر inpage presentations لکھ کر سرچ کریں تو مل جائے گا
اور ہاں ایک بات ہوسکتا ہےکہ آپ نے اپنی ویڈیو سیریز میں بہت ساری چیزیں پہلے ہی بیان کردی ہوں مگر کچھ چیزیں یقینا رہ گئی ہوں گی تو اگر ہوسکے تو کم از کم ایک مرتبہ تمام ویڈیوز کو دیکھ لیجئے گا
جواب دیںحذف کریںبہت شکریہ اسعد بھائی۔ آپ نے وقت نکال کر دیکھا اور رائے دی۔
حذف کریںاصل میں یہ کورس ابھی رک گیا ہے، اسے میں ان شاء اللہ جاری رکھوں گا۔ مزید کچھ وقت لگے گا۔
اور جو ویڈیو سیریز آپ نے شیئر کی ہے میں اسے بھی دیکھ لیتا ہوں۔ بہت شکریہ