تمہید
ڈیزائنرز جانتے ہیں کہ ای پی ایس (پوسٹ سکرپٹ) فائلز ڈیزائنرز کے لیے ایک بیش بہا نعمت کی مانند ہیں، یہ فارمیٹ مختلف ڈیزائننگ ایپلیکیشنز کو سپورٹ کرنے کے حوالے سے مشہور ہے اور کم وبیش اکثر ایپلیکیشنز میں کھل جاتا ہے۔ مزے کی بات یہ ہے اس فارمیٹ میں بہت خوبصورت اور اچھے ڈیزائنز انٹرنیٹ پر مفت مل جاتے ہیں، جن میں تھوڑی سی ترمیم ہوجائے تو اپنا ڈیزائن تیار ہوجاتا ہے۔
لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ونڈوز ایکسپلورر جس طرح JPG, PNG, GIF فائلوں کا پیش منظر (پریویو) مہیا کرتا ہے اس طرح ای پی ایس کا نہیں کرتا، جس سے ڈیزائنرز کو مشکل پیش آتی ہے، اور انہیں ہر ای پی ایس فائل کو سوفٹویئر کے اندر کھول کر دیکھنا پڑتا ہے کہ اس فائل کے اندر کیا ہے۔ ظاہر ہے یہ ایک مشقت بھرا کام ہے۔
پچھلی ایک پوسٹ میں میں نے ایک سوفٹویئر EPS Viewer شیئر کیا تھا جس سے سہولت ہوجاتی ہے کہ آپ اس چھوٹے سے سوفٹویئر میں ای پی ایس فائل کو کھول کر دیکھ لیتے ہیں اور السٹریٹر یا کورل ڈرا یا لِبر آفس ڈرا جیسے سوفٹویئرز کو کھولنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
تعارف
بہر حال یہ ممکن ہے کہ دیگر امیج فارمیٹس کی طرح ہم ای پی ایس کو بھی ونڈوز ایکسپلورر میں پریویو کرسکیں، اس کے لیے پیش ہے Sage Thumbs، ایک چھوٹا سا ایکسٹنشن جس کو انسٹال کرنے سے آپ ای پی ایس اور بہت سارے امیج فارمیٹس کو پریویو کرنے کے قابل ہوجاتے ہیں۔
خصوصیات
- ونڈوز ایکسپلورر میں تھمب نیل امیج ویو
- رائٹ کلک مینو میں بھی تھمب نیل پریویو
- انفو ٹپس
- 224 سے زیادہ امیج فارمیٹس کی سپورٹ شامل
- فوری ای میل سے بھیجنے کی سہولت
- مشہور امیج فارمیٹس میں ایک کلک سے کنورٹ کرنے کی سہولت
- وال پیپر سلیکٹ کرنے کی سہولت
- کلپ بورڈ (میموری) میں کاپی کرنے کی سہولت
خاص بات
یاد رہے کہ Sage Thumbs ایک ونڈوز ایکسپلورر ایکسٹنشن ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ انسٹالیشن کے بعد آپ کو کوئی سوفٹویئر کھولنے کی ضرورت نہیں۔ اس ایپ کو استعمال کرنے کے کوئی بھی فولڈر کھولیں جس میں امیج یا ای پی ایس فائلز ہوں آپ فوری طور پر تھمب نیلز کو لوڈ ہوتا ہوا دیکھیں گے۔
اضافی معلومات
ایڈوبی السٹریٹر، فوٹو شاپ، پوسٹ سکرپٹ اور پی ڈی ایف پریویو کے لیے آپ کو Ghost Script Library انسٹال کرنی ہوگی۔
اسکرین شاٹس


تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا تبصرہ یہاں تحریر کیجیے۔