نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

بقدرضرورت دین کا علم حاصل کرنے کے لئے مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کا تجویز کردہ نصاب

فقیہ العصر شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ نے ایک سائل کی درخواست پر عوام الناس کیلئے بقدر ضرورت علمِ دین سیکھنے کیلئے درج ذیل نصاب منتخب فرمایا، جو دو حصوں پر مشتمل ہے :۔

1۔حیاۃ المسلمین مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ …ڈاؤن لوڈ کیجئے)
2۔فروغ الایمان مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ …………… ۔۔ ڈانلوڈ کیجیے۔)
3۔تعلیم الدین مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ …………… ۔ ڈاؤن لوڈ کیجئے)
4۔مردوں کے لیے بہشتی گوہر …………… (۔ ڈاؤن لوڈ کیجئے)
اور عورتوں کے لیے بہشتی زیور مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ …………… (۔ ڈاؤن لوڈ کیجئے)

5۔جزاء الاعمال مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ …………… (۔ ڈاؤن لوڈ کیجئے)
6۔سیرتِ خاتم الانبیاء ﷺ مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ …………… (۔ ڈاؤن لوڈ کیجئے)
7۔حکایات صحابہ مولانا محمد زکریا رحمہم اللہ …………… یہ رسالہ اکیلا نہیں ملا اور فضائلِ اعمال کے شروع میں یہ موجود ہے اس لیے اُسی کا ربط دیا گیا ہے ( ڈاؤن لوڈ کیجئے)
8۔تاریخ اسلام کامل حضرت مولانا محمد میاں رحمۃ اللہ علیہ …………… (ڈاؤن لوڈ کیجئے)
9۔اسوۂ رسول اکرم ﷺ ڈاکٹر عبد الحی عارفی رحمہ اللہ …………… (ڈاؤن لوڈ کیجئے)

حصہ دوم:
گمراہ ہونے سے بچنے کیلئے دینی معلومات میں وسعت اور استحکام پیدا کرنے کیلئے کتب یہ ہیں:
1۔معارف القرآن مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ ……………
ڈاؤن لوڈ کیجئے: فہرست۔ جلد اوّل۔ جلد دوم۔ جلد سوم۔ جلد چہارم۔ جلد پنجم۔ جلد ششم۔ جلد ہفتم۔ جلد ہشتم۔)
یا تفسیرِعثمانی مولانا شبیر احمد عثمانی رحمہ اللہ ……………
(ڈاؤن لوڈ کیجئے: جلد اوّل۔ جلد دوم۔ جلد سوم)
2۔معارف الحدیث کامل مولانا منظوراحمد نعمانی رحمہ اللہ …………… (ڈاؤن لوڈ کیجئے: جلد اوّل۔ جلد دوم۔ جلد سوم و چہارم۔ جلد پنجم، ششم و ہفتم۔ جلد ہشتم)
3۔بہشتی زیور کے مسائل اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ …………… (ڈانلوڈ کیجیے)
یا علم الفقہ مولانا عبد الشکور لکھنوی رحمہ اللہ …………… (ڈاؤن لوڈ کیجئے)
4۔عقائد اسلام مولانا ادریس کاندہلوی رحمہ اللہ …………… (ڈاؤن لوڈ کیجئے)
5۔شریعت و طریقت اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ …………… (ڈاؤن لوڈ کیجئے)
خصوصیت:۔ ان شاء اللہ ان کتابوں کے مطالعے سے دین کی اتنی ضروری معلومات حاصل ہوجائیں گی کہ ان کے بعد اپنی زندگی بھی سنور جائے اور انسان کسی باطل نظریئے سے گمراہ بھی نہ ہو۔ (مستفاد از فتاویٰ عثمانی:۱؍۱۵۸۔۱۶۰)

تبصرے

  1. جزاک اللہ خیرا کثیرا

    جواب دیںحذف کریں
  2. السلام علیکم ورحمۃ اللہ ۔۔جناب والا کیا اردو میں بھی کوئی مکتبۃ شاملہ ہے۔۔یعنی جس کی ساری کتابیں اردو میں ہو ؟

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
      بلاگ میں خوش آمدید!
      محترم اردو میں مکتبہ شاملہ تو نہیں، البتہ اسی طرز کا ایک اور سوفٹویئر ہے ”مکتبۂ جبریل“ جس پر ہمارے لاہور کے ایک ساتھی محمد ذیشان صاحب کام کررہے ہیں۔ بہت جاندار چیز ہے۔ آپ اس کے بارے میں مزید معلومات درج ذیل لنک سے حاصل کرسکتے ہیں۔
      http://www.elmedeen.com/jibreel.php

      حذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنا تبصرہ یہاں تحریر کیجیے۔

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

ویڈیوز کی مدد سے مائکروسافٹ ورڈ میں اردو کا کام کرنا سیکھیں

کچھ عرصہ ہوا ہے کہ اردو پر کام کرنے والے حضرات ان پیج سے ورڈ کی طرف منتقل ہورہے ہیں، یہ بہت خوش آئند بات ہے۔ لیکن یہ شرح بہت کم ہے اور اس میں اضافہ ہونا چاہیے۔ یہ سوچ کر کچھ ویڈیوز ریکارڈ کی تھیں جس میں مائکروسافٹ ورڈ میں اردو پر کام کرنے کے لیے بنیادی ہدایات تھیں۔ یہ ویڈیوز بلاگ میں موجود تھیں اور بلاگ ریڈرز نے انہیں دیکھا اور پسند کیا۔ آسانی کے لیے یہ ساری ویڈیوز ایک جگہ رکھ رہا ہوں۔ ان ویڈیو کو دیکھیں اور مائکروسافٹ ورڈ میں لاگو کریں۔ ان ویڈیوز کی مدد سے مائکروسافٹ ورڈ کے کسی بھی ورژن پر کام کیا جاسکتا ہے۔ میں ورڈ 2010 ورژن استعمال کرتا ہوں، کیونکہ یہ ایک اسٹیبل ورژن ہے اور اس میں عام طور پر کوئی بگ/خرابی نہیں پیش آتی۔ ورڈ 2013 اور ورڈ 2017 میں کچھ مسائل پیش آتے ہیں، اس لیے میں اس کو اردو کتابوں کی تیاری کے لیے استعمال نہیں کرتا۔ ورڈ 2007 میں بلٹن پی ڈی ایف سپورٹ شامل نہیں اس لیے اسے بھی نہیں استعمال کرتا، اس لیے آپ بھی اگر مناسب ہو تو ورڈ 2010 یا اس سے اوپر کا کوئی ورژن استعمال کریں۔

مکتبۂ شاملہ نیا ورژن 100 جی بی (76 جی بی ڈاؤنلوڈ)

مکتبۂ شاملہ کے تعارف بارے میں لکھ چکا ہوں کہ مکتبۂ شاملہ کیا ہے۔ اس کے نسخۂ مفرغہ (App-only) کے بارے میں بھی بات ہوچکی ہے، اور نسخۂ وقفیہ پر بھی پوسٹ آچکی ہے۔ عموماً سادہ شاملہ 15 جی بی کا ہوتا ہے جس میں 6000 کے لگ بھگ کتابیں ہوتی ہیں جو ٹیکسٹ شکل میں ہوتی ہیں۔ مدینہ منوّرہ کے کچھ ساتھیوں نے اس کا نسخۂ وقفیہ ترتیب دیا، جس کا سائز تقریباً 72 جی بی تھا۔ ابھی تحقیق سے معلوم ہوا کہ نسخۂ وقفیہ کا 100 جی بی والا ورژن بھی آچکا ہے۔ جس میں نئی کتابیں شامل کی گئی ہیں، اور کئی بگز کو بھی دور کیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ سائز 76 جی بی ہے، اور جب آپ ایکسٹریکٹ کرلیں گے تو تقریباً 100 جی بی کا ڈیٹا نکلے گا۔ رمضان المبارک کی مبارک ساعات میں کی گئی دعاؤں میں یاد رکھیے۔

مختلف سوفٹویئرز میں عربی کے مخصوص حروف کیسے لکھیں؟

کمپیوٹر میں یونیکوڈ اردو ٹائپ کرنے لیے مختلف کی بورڈز دستیاب ہیں۔ بندہ چونکہ پہلے انپیج میں ٹائپنگ سیکھ چکا تھا، لہٰذا یونیکوڈ کے آنے پر خواہش تھی کہ ایسا کی بورڈ مل جائے جو ان پیج کی بورڈ کے قریب قریب ہو۔ کچھ تلاش کے بعد ایک کی بورڈ ملا، میری رائے کے مطابق یہ ان پیج کے کی بورڈ سے قریب تر ہے۔ اب جو ساتھی نئے سیکھنے والے ہیں، ان کو کون سا کی بورڈ سیکھنا چاہیے، یہ ایک اہم سوال ہے۔ میری رائے طلبۂ مدارس کے لیے ہمیشہ یہ رہی ہے کہ وہ عربی کی بورڈ نہ سیکھیں، کیونکہ عربی کی بورڈ کو اردو اور انگریزی کی بورڈز کے ساتھ بالکل مناسبت نہیں ہے، کیونکہ احباب جانتے ہیں کہ ان پیج کا فونیٹک کی بورڈ ملتے جلتے انگریزی حروف پر ترتیب دیا گیا ہے۔ مثلاً ”p“ پر آپ کو ”‬پ“ ملے گا۔ اس طرح حروف کو یاد رکھنے میں سہولت ہوجاتی ہے۔ اس طرح جو آدمی اردو سیکھ لے وہ تھوڑی سی مشق سے انگریزی ٹائپنگ کرسکتا ہے، اور انگریزی ٹائپنگ سیکھا ہوا شخص کچھ توجہ سے اردو بھی ٹائپ کرلیتا ہے۔ اور عربی کے تقریباً سارے ہی حروف اردو میں موجود ہیں، تو الگ سے کیوں نیا کی بورڈ سیکھا جائے۔ کئی کی بورڈز پر توجہ دینے کے بجائے بہتر یہ ہے ایک ہی ک...