درس نظامی کا طالب علم ہونے کے ناطے عربی کتب سے واسطہ پڑتا رہتا ہے۔ اکثر اوقات جس کتاب کو خریدنے کی استطاعت نہیں ہوتی، تو اسے ڈانلوڈ کرکے پرنٹ اور جلد کرنے کو ہی غنیمت سمجھتا ہوں، یا پھر ٹیب میں مطالعہ کرلیتا ہوں۔ اس تجربہ میں یہ بات سامنے آئی کہ عربی کتب چاہے 1000 صفحات ہی کی کیوں نہ ہوں، مگر سائز 10 یا 12 م ب سے زیادہ نہیں ہوتا۔ اس کے مقابلے میں اردو کی کتب کا سائز بہت بہت بہت بہت زیادہ ہوتا ہے۔ مثلا 500 صفحات کی کتاب ہو تو سائز ہوگا 150 م ب۔ ایک کتاب 450 م ب کی بھی ملی۔
تو پھر اس کے بارے میں پڑھنا شروع کیا۔ مختلف چیزیں سامنے آئیں۔ اطلاعاً عرض ہے کہ فی الحال مجھے قابلِ ذکر کامیابی نہیں ملی، لیکن بہر حال معمولی کامیابی ضرور ہوئی ہے۔ اس کے بارے میں یہاں لکھ رہا ہوں تاکہ ریکارڈ رہے، اور اگر احباب اس پر کام کرنا چاہیں تو انہیں شروع سے نہیں کرنا پڑے۔
ایک ٹول فری پی ڈی ایف کمپریسر ہے جس کی کارکردگی زیرو یا پھر زیرو کے آس پاس ہے۔شاید اس میں کچھ بہتری مالکان لے آئیں۔
ایک سوفٹویئر پی ڈی ایف شِرِنک ہے۔ مجھے یہ سب سے زیادہ پسند آیا۔ سائز میں مناسب فرق آجاتا ہے، 779 صفحات کی156 م ب کی فائل کو 50 م ب تک لایا ہے بغیر کسی داغ دھبے اور امیج کوالٹی لاس کے۔ لیکن اس سے زیادہ چھیڑو تو کوالٹی متاثر ہوتی ہے۔ اور ظاہر ہے ہمیں 10 م ب تک آنا ہے۔ اس لیے مزید تلاش جاری ہے۔
ایک اور ایپ سِوِسٹا (Cvista) کے نام سے ہے۔ کارکردگی اچھی ہے۔ پی ڈی ایف شِرِنک کی طرح لیکن اتنی نہیں جتنی ہمیں چاہیے۔ یعنی کم سائز میں موزوں کوالٹی۔یہ سوفٹ انٹر فیس سے کافی پرانا لگتا ہے، بلکہ ہے۔ شاید ونڈوز 98 کا یا پھر ایکس پی کا۔ لیکن کارکردگی نوٹسیبل ہے۔یہ غالبا ایک جگہ ٹورینٹ میں دستیاب ہے، 10 م ب کے 12 پارٹس میں۔ وقت ملے تو اسے میڈیا فائر پر اپلوڈ کردوں۔ اس کی ایک بات یاد رہے کہ کریک کرنے کے بعد بھی ہر پیج کے نیچے کی جانب اپنے نام کا واٹر مارک چھوڑتا ہے، مگر یہ مارک اتنا نمایاں نہیں ہوتا۔ البتہ بعض صفحوں میں نیچے سے کچھ اوپر اپنا لوگوں چھاپ دیتا ہے جس سے متن پڑھنا دشوار ہوجاتا ہے۔
اب اس کا نیا ورژن ریلیز ہوگیا ہے، جو کہ کافی پیچیدہ ہے، ایک عام صارف اس سے بہتر طور پر استفادہ نہیں کرسکتا۔
ایک جگاڑی طریقہ بھی ہے۔ پہلے پی ڈی ایف کو ایکسپورٹ ٹو امیجز کریں اور پھر فوٹوشاپ میں آٹومیٹ بیچ کے ذریعے تمام امیجز کو ریسائز کرکے دوبارہ پی ڈیا یف بنائیں۔ اس میں زیادہ سے زیادہ کامیابی مذکورہ فائل کو 50 تک لانے میں ہوئی ہے۔ اس سے زیادہ یا تو ہوتی نہیں ہے یا پھر ریزو لوشن سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے۔
ایک آخری طریقہ ایڈوبی ایکروبیٹ پرو کے ذریعے بھی ہے۔ کہ فائل اس میں اوپن کریں اور پھر فائل میں جا کرSave as other میں جائیں اور یہاں سے Reduce pdf file size پر کلک کریں۔اس طریقے سے بھی خاص کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ یعنی 30 م ب کی فائل 17 م ب تک آئی ہے۔ بعض اوقات یہ بھی احسان کردیتا ہے۔ یعنی 17 م ب کی فائل کو 16 م ب۔ : پ
اپڈیٹ:
ایک اور ٹول آرپے لِس (Orpalis) ہے۔اس کا فری ورژن یہاں دستیاب ہے۔میری تلاش یہاں آکر ختم ہوگئی ہے۔ اس ٹول کو ایویں سمجھا لیکن اس نے کام کردکھایا۔ 156 م ب کی فائل کو 10 م ب، اور نو امیج کوالٹی لاس۔ ہے نا کمال!۔ مفت ورژن کو انجوائے کریں۔

السلام علیکم
جواب دیںحذف کریںمیں کافی سے اس کی تلاش میں تھی۔ کونسا والا سوفٹویئر سب سے اچھا رہے گا؟
شکریہ
جواب دیںحذف کریںآپ آرپالِس یوز کرلیں۔ سب سے اچھا ابھی تک یہی رہا ہے۔
بھوت اچھا
جواب دیںحذف کریںسلمان بھائی بلاگ میں تشریف لانے اور کمنٹ کرنے کے لئے بہت شکریہ
حذف کریںآپ فری نیت کے استعمال کرنے کے بارے مین کیا بتائینگے
جواب دیںحذف کریںاس بارے میں تو میں کچھ نہیں بتا سکتا۔ :)
حذف کریںآپ اپنی فیسبوک آئ ڈی دیں تاکہ رابتہ کرنا آسان ہو
جواب دیںحذف کریںمین جیز نیٹ لیتا ہوں اور 1500 mb مین ٹہیک سے 3کتابین بھی نہین ہوتی
جواب دیںحذف کریںآپ نے جو software کا نام لیا وہ اتنا برا ہے کے انترنیت ہی ختم ہوجائگا
فیس بک وقت کی دشمن ہے، اس وجہ سے میں کوشش کرتا ہوں کہ وہاں زیادہ نہ جاؤں۔ میں مہینے میں اک آدھ دفعہ ہی آنلائن آتا ہوں۔ اس لیے مفید نہیں۔ پھر میں آپ Ata Rafi تلاشیں تو وہی میری آئی ڈی ہے۔
حذف کریںویسے آپ کون سے سوفٹویئر کی بات کررہے ہیں، 1500 م ب میں تو ڈھیروں کتابیں آسکتی ہیں۔
حذف کریںجع pdfفائل کو چھوتا کرتا ہے
جواب دیںحذف کریںAAP NE PDF FILE COMPRESSER JO KM KRTA HEY WO SOFT WARE ERROR DR RAHA HEY AAP APNI ID BATAIN MEN AAP KO PHOTO SEND KR DETA HU
جواب دیںحذف کریںJAZAKALLAH