کوریل ڈرا اور السٹریٹر ڈیزائنرز کی جان ہیں، ان دونوں کا گرافکس کی دنیا میں بڑا نام ہے، سب جانتے ہیں۔ فری ہینڈ بھی ایک زمانے میں نام رکھتا تھا، آج کل بھی اس کا استعمال مارکیٹ میں ہوتا ہے لیکن نئے سیکھنے والوں نے ہمیشہ کوریل کو ترجیح دی ہے۔ اور جب کوریل سیکھ جاتے ہیں تو پھر میں السٹریٹر کی طرف آتے ہیں۔
اور بات جب اردو کی آتی ہے تو اردو کے بغیر گرافکس کے پروگرام ہمارے لیے بغیر اردو کے کسی خاص اہمیت کے حامل نہیں۔ اردو کی سپورٹ کے حوالے سے کوریل ڈرا بہت پسند کیا جاتا ہے۔ گو اب کوریل میں اردو کو سپورٹ دی گئی ہے، جو حقیقت میں اردو کو سپورٹ نہیں، عربی کو ہے۔ اس وجہ سے عربی-اردو میں جو حروف یکساں ہیں، وہ تو لکھ دیتا ہے کوریل، لیکن اردو کے حروف لکھنے میں اس کے پیٹ میں درد ہوجاتا ہے۔ مثلا ،”ی اور ک“ ٹوٹ جاتے ہیں۔ میری معلومات کے مطابق کوریل، السٹریٹر سے زیادہ اچھا نہیں، لیکن السٹریٹر میں اردو کو اتنی سپورٹ حاصل نہیں۔ السٹریٹر کا ایک مڈل ایسٹ ورژن بھی ہے۔ جس میں اردو لکھی جاسکتی ہے۔ جب کہ کوریل ڈرا کے کسی بھی ورژن میں کام کرتے ہوئے کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔
اردو کی بات آئے تو ان پیج کو کیسے بھول سکتے ہیں۔ ایک زمانے تک اردو کے لیے ان پیج کو استعمال کیا جاتا تھا، وہاں تحریر لکھ کر کوریل وغیرہ میں لایا جاتا تھا، آج کل بھی مارکیٹ میں ان پیج کا راج ہے، بس انٹرنیٹ پر کچھ صاحبان اس سے نالاں ہیں، کہ یہ اردو کی ترقی میں رکاوٹ بن رہا ہے، لہٰذا اس کی مزید ترویج نہیں کی جائے۔ اب چونکہ ان پیج متروک ہوتا جارہا ہے۔ اردو کے لیے ایم ایس ورڈ کا استعمال کیا جانے لگا ہے، اور پھر کیلک جیسے سوفٹویئر کی آمد نے ڈیزائنر کی زندگی آسان کردی ہے اسی وجہ سے ایک پوسٹ لکھنے کا ارادہ تھا، جس میں کسی بھی دوسرے پروگرام سے اردو لکھائی کو کوریل ڈرا میں لانے بارے میں بتاسکتا۔
پرانے ڈیزائنرز اس سے بخوبی واقف ہیں، البتہ نئے آنے والوں کو تھوڑی رہنمائی ہوجائے گی۔
اس پوسٹ میں دو مرحلے ہوں گے، پہلے مرحلے میں ہم پرنٹر انسٹال کریں گے اور دوسرے مرحلے میں اس کی آزمائش کریں گے۔
1- اسٹارٹ مینو سے Devices and Printers پر کلک کریں۔
2- Add Printer پر کلک کریں۔۔ اور Add a local printer کو منتخب کریں۔ اورظاہر ہونے والی سکرین میں سیٹنگ اس کے مطابق رکھیں۔
dir="rtl" style="text-align: center;">

اگلا سٹیپ بھی نیکسٹ۔ اس سے اگلی سکرین میں سے بائیں فہرست سے Generic چنیں اور پھر دائیں طرف لسٹ سے MS Publisher Image setter چنیں۔

اگلے دونوں مرحلوں میں No پر کلک کرتے ہوئے پرنٹر انسٹال کردیں۔
انسٹالیشن مکمل ہونے پر آپ کے پاس پرنٹر اس طرح نظر آئے گا۔

کنٹرول p دبائیں اور پرنٹرز کی لسٹ سے MS Publisher Image setter پر کلک کریں اور Print to File پر ضرور کلک کریں۔ اوکے کردیں۔
6-فائل کو کہیں بھی محفوظ کردیں۔ آپ کے پاس prn ایکسٹنشن کی ایک فائل آجائے گی۔
7-اب اس فائل کوکوریل ڈرا میں امپورٹ کردیں۔ یا ctrl+I دبائیں اور مطلوبہ جگہ میں جاکر فائل کو ڈبل کلک کریں۔ آپ ڈریگ اور ڈراپ بھی کرسکتے ہیں۔
8-اس سے یہ میسج آئے گا۔ آپ نے Curves پر کلک کرکے OK کردینا ہے۔ آپ کا کام ہوگیا۔
کورل میں یہی لکھائی اور السٹریٹر میں بعینہ یہی کام آپ ورڈ پیڈ میں بھی کرسکتے ہیں۔ بس ٹائپ کریں۔ فونٹ بدلیں اور پرنٹ کرلیں۔ بس پرنٹ کرتے وقت Print to file ضرور چنیں۔
اب کیلک میں کرکے دیکھتے ہیں۔ کیلک میں بھی قریباً یہی طریقہ ہے،
یہ فائل بھی کورل اور السٹریٹر دونوں میں جاسکتی ہے۔
کیلک میں ایک بات قابل ذکر ہے، عام طور پر جب آپ کیلک میں اس طریقے کے مطابق پرنٹ کرتے ہیں تو فائل آپ کو صرف ایک جگہ مل سکتی ہے، جہاں یہ کیلک انسٹال ہوا ہے۔ میرے پاس اس کی لوکیشن ایسے بن رہی ہے۔
C:Program FilesSinaSoftKelk2010
لیکن اگر آپ کیلک میں فائل پہلے کسی مخصوص مقام پر محفوظ کرلیں، بالفرض My Documents میں۔ اس کا ایک فائدہ یہ ہوگا کہ اس کی پرنٹ فائل بھی My Documents میں ہی جائے گی۔ ورنہ آپ کو ہر بار اس کے اسٹالیشن فولڈر میں جانا پڑے گا۔
اور بات جب اردو کی آتی ہے تو اردو کے بغیر گرافکس کے پروگرام ہمارے لیے بغیر اردو کے کسی خاص اہمیت کے حامل نہیں۔ اردو کی سپورٹ کے حوالے سے کوریل ڈرا بہت پسند کیا جاتا ہے۔ گو اب کوریل میں اردو کو سپورٹ دی گئی ہے، جو حقیقت میں اردو کو سپورٹ نہیں، عربی کو ہے۔ اس وجہ سے عربی-اردو میں جو حروف یکساں ہیں، وہ تو لکھ دیتا ہے کوریل، لیکن اردو کے حروف لکھنے میں اس کے پیٹ میں درد ہوجاتا ہے۔ مثلا ،”ی اور ک“ ٹوٹ جاتے ہیں۔ میری معلومات کے مطابق کوریل، السٹریٹر سے زیادہ اچھا نہیں، لیکن السٹریٹر میں اردو کو اتنی سپورٹ حاصل نہیں۔ السٹریٹر کا ایک مڈل ایسٹ ورژن بھی ہے۔ جس میں اردو لکھی جاسکتی ہے۔ جب کہ کوریل ڈرا کے کسی بھی ورژن میں کام کرتے ہوئے کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔
اردو کی بات آئے تو ان پیج کو کیسے بھول سکتے ہیں۔ ایک زمانے تک اردو کے لیے ان پیج کو استعمال کیا جاتا تھا، وہاں تحریر لکھ کر کوریل وغیرہ میں لایا جاتا تھا، آج کل بھی مارکیٹ میں ان پیج کا راج ہے، بس انٹرنیٹ پر کچھ صاحبان اس سے نالاں ہیں، کہ یہ اردو کی ترقی میں رکاوٹ بن رہا ہے، لہٰذا اس کی مزید ترویج نہیں کی جائے۔ اب چونکہ ان پیج متروک ہوتا جارہا ہے۔ اردو کے لیے ایم ایس ورڈ کا استعمال کیا جانے لگا ہے، اور پھر کیلک جیسے سوفٹویئر کی آمد نے ڈیزائنر کی زندگی آسان کردی ہے اسی وجہ سے ایک پوسٹ لکھنے کا ارادہ تھا، جس میں کسی بھی دوسرے پروگرام سے اردو لکھائی کو کوریل ڈرا میں لانے بارے میں بتاسکتا۔
پرانے ڈیزائنرز اس سے بخوبی واقف ہیں، البتہ نئے آنے والوں کو تھوڑی رہنمائی ہوجائے گی۔
آغاز
اس کے لیے ہم ایک پرنٹر شامل کرتے ہیں جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔ یہ طریقہ ایکس پی، سیون، ایٹ اور ٹین تمام یوزرز کے لیے معمولی فرق کے ساتھ کام کرتا ہے۔اس پوسٹ میں دو مرحلے ہوں گے، پہلے مرحلے میں ہم پرنٹر انسٹال کریں گے اور دوسرے مرحلے میں اس کی آزمائش کریں گے۔
نوٹ: اس پوسٹ سے مستفید ہونے کے لیے کوریل ڈرا ایکس فور (ورژن 14) کا ہونا زیادہ بہتر ہے۔ اس سے پہلے کے ورژنز غالباً کام نہیں کریں گے۔
انسٹالیشن
1- اسٹارٹ مینو سے Devices and Printers پر کلک کریں۔
2- Add Printer پر کلک کریں۔۔ اور Add a local printer کو منتخب کریں۔ اورظاہر ہونے والی سکرین میں سیٹنگ اس کے مطابق رکھیں۔
dir="rtl" style="text-align: center;">

اگلا سٹیپ بھی نیکسٹ۔ اس سے اگلی سکرین میں سے بائیں فہرست سے Generic چنیں اور پھر دائیں طرف لسٹ سے MS Publisher Image setter چنیں۔

اگلے دونوں مرحلوں میں No پر کلک کرتے ہوئے پرنٹر انسٹال کردیں۔
انسٹالیشن مکمل ہونے پر آپ کے پاس پرنٹر اس طرح نظر آئے گا۔

آزمائش
5-اب دوسرا مرحلہ شروع ہوتا ہے اسے آزمانے کا۔ سب سے پہلے مائیکرو سافٹ ورڈ میں کوئی عبارت ٹائپ کرتے ہیں۔ اور اسے اس پرنٹر کے ذریعے پرنٹ کرکے فائل حاصل کرتے ہیں۔ ایم ایس ورڈ میں ٹائپ کرتے ہوئے فونٹ سائز 18 رکھیں۔کنٹرول p دبائیں اور پرنٹرز کی لسٹ سے MS Publisher Image setter پر کلک کریں اور Print to File پر ضرور کلک کریں۔ اوکے کردیں۔
6-فائل کو کہیں بھی محفوظ کردیں۔ آپ کے پاس prn ایکسٹنشن کی ایک فائل آجائے گی۔
7-اب اس فائل کوکوریل ڈرا میں امپورٹ کردیں۔ یا ctrl+I دبائیں اور مطلوبہ جگہ میں جاکر فائل کو ڈبل کلک کریں۔ آپ ڈریگ اور ڈراپ بھی کرسکتے ہیں۔
8-اس سے یہ میسج آئے گا۔ آپ نے Curves پر کلک کرکے OK کردینا ہے۔ آپ کا کام ہوگیا۔
کورل میں یہی لکھائی اور السٹریٹر میں بعینہ یہی کام آپ ورڈ پیڈ میں بھی کرسکتے ہیں۔ بس ٹائپ کریں۔ فونٹ بدلیں اور پرنٹ کرلیں۔ بس پرنٹ کرتے وقت Print to file ضرور چنیں۔
اب کیلک میں کرکے دیکھتے ہیں۔ کیلک میں بھی قریباً یہی طریقہ ہے،
یہ فائل بھی کورل اور السٹریٹر دونوں میں جاسکتی ہے۔
کیلک میں ایک بات قابل ذکر ہے، عام طور پر جب آپ کیلک میں اس طریقے کے مطابق پرنٹ کرتے ہیں تو فائل آپ کو صرف ایک جگہ مل سکتی ہے، جہاں یہ کیلک انسٹال ہوا ہے۔ میرے پاس اس کی لوکیشن ایسے بن رہی ہے۔
C:Program FilesSinaSoftKelk2010
لیکن اگر آپ کیلک میں فائل پہلے کسی مخصوص مقام پر محفوظ کرلیں، بالفرض My Documents میں۔ اس کا ایک فائدہ یہ ہوگا کہ اس کی پرنٹ فائل بھی My Documents میں ہی جائے گی۔ ورنہ آپ کو ہر بار اس کے اسٹالیشن فولڈر میں جانا پڑے گا۔
mera ye ek bohot bara masla tha, ap ne hall kardiya. bahot shukriya.
جواب دیںحذف کریںap inpage q use nahi krte
ڈی جے گرافکس کمنٹ کرنے کے لیے شکریہ۔
حذف کریںان پیج چونکہ صرف کوریل کے ساتھ کام کرتا ہے، باقی اپلیکیشنز میں نہیں کرتا اس لیے یہ اس طریقے کی ضرورت پڑتی ہے۔ ویسے بھی ان پیج کا متبادل بھی تو کچھ ہونا چاہیے :)۔