ایوو تھری جی صارفین براڈ بینڈ سافٹویئر چلائے بغیر بھی اپنی ایوو کنیکٹ کرسکتے ہیں۔اس کے لیے درج ذیل طریقہ آزمائیں۔ 1- کنٹرول پینل میں جائیں، اور وہاں سے view network status and tasks پر کلک کریں۔ 2- set a new connection or network پر کلک کریں۔ 3- set up a dial-up connection پر کلک کریں۔ 4- اور یہاں پر سیٹنگ درج ذیل کے مطابق لیں۔ ڈائل اپ فون نمبر میں ”#777“ لکھیں۔ یوزر نیم میں vwireless@ptcl.com لکھیں، اور پاسورڈ میں ptcl لکھیں۔ آخر میں remember this password پر چیک لگادیں، تاکہ بار بار پاسورڈ نہ لکھنا پڑے۔ اور پھر کنیکٹ پر کلک کردیں۔چند لمحوں پر آپ انٹرنیٹ سے کنیکٹ ہوجائیں گے۔ کچھ کام مزید باقی ہے۔ 1- کنٹرول پینل میں جائیں، اور وہاں سے view network status and tasks پر کلک کریں۔ 2- change adapter settings پر کلک کریں۔ 3- یہاں آپ کو تمام کنیکشنز نظر آئیں گے۔ڈائل اپ کنیکشن کو کلک کریں اور اس کا ایک شارٹ کٹ بنالیں۔ 4- ڈیسک ٹاپ پر ایک شارٹ کٹ بن جائے گا، آئندہ جب بھی انٹرنیٹ کنیکٹ کرنا ہو، اس پر کلک کریں، اور کنیکٹ ہوجائیں، یوں ایوو براڈبینڈ سافٹویئر سے آپ کی جان چھوٹ جائے گی۔
کچھ عرصہ ہوا ہے کہ اردو پر کام کرنے والے حضرات ان پیج سے ورڈ کی طرف منتقل ہورہے ہیں، یہ بہت خوش آئند بات ہے۔ لیکن یہ شرح بہت کم ہے اور اس میں اضافہ ہونا چاہیے۔ یہ سوچ کر کچھ ویڈیوز ریکارڈ کی تھیں جس میں مائکروسافٹ ورڈ میں اردو پر کام کرنے کے لیے بنیادی ہدایات تھیں۔ یہ ویڈیوز بلاگ میں موجود تھیں اور بلاگ ریڈرز نے انہیں دیکھا اور پسند کیا۔ آسانی کے لیے یہ ساری ویڈیوز ایک جگہ رکھ رہا ہوں۔ ان ویڈیو کو دیکھیں اور مائکروسافٹ ورڈ میں لاگو کریں۔ ان ویڈیوز کی مدد سے مائکروسافٹ ورڈ کے کسی بھی ورژن پر کام کیا جاسکتا ہے۔ میں ورڈ 2010 ورژن استعمال کرتا ہوں، کیونکہ یہ ایک اسٹیبل ورژن ہے اور اس میں عام طور پر کوئی بگ/خرابی نہیں پیش آتی۔ ورڈ 2013 اور ورڈ 2017 میں کچھ مسائل پیش آتے ہیں، اس لیے میں اس کو اردو کتابوں کی تیاری کے لیے استعمال نہیں کرتا۔ ورڈ 2007 میں بلٹن پی ڈی ایف سپورٹ شامل نہیں اس لیے اسے بھی نہیں استعمال کرتا، اس لیے آپ بھی اگر مناسب ہو تو ورڈ 2010 یا اس سے اوپر کا کوئی ورژن استعمال کریں۔






تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا تبصرہ یہاں تحریر کیجیے۔