
انٹرنیٹ سے کنیکٹ ہوجائے!، اگر ہاں تو پھر یہ پوسٹ پڑھیے۔
نوٹ ڈائل آپ کنیکشن بنانے کے لیے یہ پوسٹ پڑھیے۔
ایوو ڈرائیورز کے لیے یہ پوسٹ پڑھیے۔
پچھلی پوسٹ میں جس کا لنک اوپر دیا گیا ہے، آپ نے جانا تھا کہ ونڈوز سیون میں ڈائل اپ کنیکشن کیسے بناتے ہیں۔ اب اس کا دوسرا حصہ ہے کہ ایوو کو کمپیوٹر سٹارٹ ہونے پر آٹو کنیکٹ کیسے کریں گے۔
1- درج ذیل پاتھ پر جائیں اور اسکیچول ٹاسک پر کلک کریں۔
Control Panel->Administrative Tools->Schedule Tasks
2- یہاں پر دائیں طرف پینل سے Create Basic Taskپر کلک کریں۔
3- کھلنے والے ڈائیلاگ باکس پر بالترتیب درج ذیل کام کریں اور نیکسٹ کرتے جائیں۔
نام دیں۔
when i log on پر کلک کریں۔
start a program پر کلک کریں۔
start a program کے سامنے یہ پاتھ دے دیں۔
c:\Windows\System32\rasphone.exe
arguments کے سامنے آپ نے یہ لکھنا ہے "-d NetworkConnection"یہاں networkConnection کی جگہ آپ کےڈائل اپ کنیکشن کا نام آئے گا۔
یاد رہے کہ کنیکشن کے نام کے درمیان اسپیس نہ ہو۔ آسانی کے لیے آپ کنیکشن کو مختصر سا نام دے دیں۔ اور آخر میں finish پر کلک کردیں۔
اب دوبارہ کنٹرول پینل سے کنیکشن پراپرٹیز کھولیں، اور options ٹیب کو منتخب کرلیں۔ اور یہاں پر لگے سارے چیک مارکس ہٹادیں، اس سے یہ ہوگا کہ کنیکشن جب کنیکٹ ہورہا ہوگا تو کوئی ڈائیلاگ باکس وغیرہ نہیں کھلے، اور فوری کنیکٹ ہوجائے گا۔
آپ کو یہ ایوو 3۔1 کو اس طریقے پر کنیکٹ کرنے کا طریقہ کیسا لگا؟ کیا آپ اس پروسیجر میں کامیاب ہوئے ہیں؟
کمنٹس کے ذریعے ضرور بتائیے۔ شکریہ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا تبصرہ یہاں تحریر کیجیے۔