لفظ کو سننے کے بعد جو پہلی چیز ذہن میں آتی ہے وہ کھانے کی دعوت ہے، لیکن آج ہم جس دعوت کی بات کریں گے اس دعوت سے مراد اصطلاحی دعوت یعنی "دین کی دعوت" ہے۔
قرآنِ کریم میں دعوت کی تین صورتیں بتائی گئی ہیں جسے ہم دوسرے لفظوں میں یوں کہیں گے کہ لوگوں کی دانش اور سمجھ کے مطابق طریقہ دعوت میں تبدیلی آئے گی۔
1۔ پہلے قسم کے لوگ عموما وہ ہوتے ہیں جنہیں دانشمند تصور کیا جاتا ہے جو بغیر دلیل کے بات کو مانتے نہیں۔ اور سمجھ کر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہیں دعوت یا گفتگو کے وقت دلیل دینی چاہئے۔
2۔ دوسری قسم میں وہ لوگ آتے ہیں جو متوسط سوچ کے مالک ہوتے ہیں، زیادہ بحث و مباحثہ نہیں کرتے۔ ان کو بات سمجھا دینا کافی ہوتا ہے۔انہیں دلیل نہ بھی دی جائے تو بات مان لیتے ہیں۔بعض اوقات نہیں بھی مانتے۔
3۔ جبکہ تیسری قسم میں وہ لوگ شامل ہیں جنہیں ہم ضدی اور ڈھیٹ کہیں گے، اگر ان سے کوئی بات کہی جائے تو ان کا رد عمل عموماً "کیوں؟" سے سامنے آتا ہے۔ان سےمناسب طریقے سے بحث و مباحثہ کرنے کو کہا گیا ہے اگر چہ غیر مسلم کیوں نہ ہوں۔ ان سے ایسی بات کہی جائے جس سے وہ لاجواب ہوجائیں۔
اب دعوتِ دین کو ان تین ذہنی اقسام کے تناظر میں دیکھتے ہیں:
1۔ اگر کسی غیر مسلم دانشور کو غیر اللہ کی عبادت نہ کرنے کو کہا جائے تو عموماً وہ دلیل مانگے گا کہ مجھے اللہ کی عبادت کیوں کرنی چاہئے۔جیسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لوگ آتے تھے، اللہ کے وجود کے دلائل سن کر ایمان لے آتے تھے۔
2۔ متوسط ذہن کے افراد کی مثال قرآنِ کریم میں موجود ہے، حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے والد سے کہا تھا کہ آپ ایسی چیز کی بندگی کیوں کرتے ہیں جو آپ کو نہ نفع دے سکتا ہے نہ نقصان۔۔۔آپ نے دلیل دینے کی ضرورت محسوس نہیں کی، نہ ہی مباحثہ کیا۔
3۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا فرعون کو یہ کہنا کہ "اللہ تعالیٰ تو مشرق سے سورج کو نکال کر مغرب میں غروب کردیتا ہے۔ اب تم ذرا مغرب سے نکال کر دکھادو۔" ایک خاموش کردینے والا جواب ہے۔
یہ باتیں صرف دعوت ہی کے ساتھ خاص نہیں بلکہ ہم روز مرہ زندگی میں بھی اسے لاگو کرسکتے ہیں۔ اللہ حامی و ناصر ہو۔
نوٹ: یہ تحریر اس آیت کی روشنی میں لکھی گئی۔
کچھ عرصہ ہوا ہے کہ اردو پر کام کرنے والے حضرات ان پیج سے ورڈ کی طرف منتقل ہورہے ہیں، یہ بہت خوش آئند بات ہے۔ لیکن یہ شرح بہت کم ہے اور اس میں اضافہ ہونا چاہیے۔ یہ سوچ کر کچھ ویڈیوز ریکارڈ کی تھیں جس میں مائکروسافٹ ورڈ میں اردو پر کام کرنے کے لیے بنیادی ہدایات تھیں۔ یہ ویڈیوز بلاگ میں موجود تھیں اور بلاگ ریڈرز نے انہیں دیکھا اور پسند کیا۔ آسانی کے لیے یہ ساری ویڈیوز ایک جگہ رکھ رہا ہوں۔ ان ویڈیو کو دیکھیں اور مائکروسافٹ ورڈ میں لاگو کریں۔ ان ویڈیوز کی مدد سے مائکروسافٹ ورڈ کے کسی بھی ورژن پر کام کیا جاسکتا ہے۔ میں ورڈ 2010 ورژن استعمال کرتا ہوں، کیونکہ یہ ایک اسٹیبل ورژن ہے اور اس میں عام طور پر کوئی بگ/خرابی نہیں پیش آتی۔ ورڈ 2013 اور ورڈ 2017 میں کچھ مسائل پیش آتے ہیں، اس لیے میں اس کو اردو کتابوں کی تیاری کے لیے استعمال نہیں کرتا۔ ورڈ 2007 میں بلٹن پی ڈی ایف سپورٹ شامل نہیں اس لیے اسے بھی نہیں استعمال کرتا، اس لیے آپ بھی اگر مناسب ہو تو ورڈ 2010 یا اس سے اوپر کا کوئی ورژن استعمال کریں۔

کیا دعوت کے طریقے کہنا درست ہوگا؟ یا اس کی تعبیر دوسرے طریقے پر ممکن ہے؟
جواب دیںحذف کریں