
میں فرصت کے اوقات میں مزاحیہ شو دیکھتا ہوں، گوورں کی بنائی ہوئی ویڈیوز اگر اخلاق باختہ نہ ہوں تو ان ویڈیوز میں یہ خیال رکھا جاتا ہے کہ کسی انسان کی عزت نفس مجروح نہ ہو،just for laugh اس کی ایک مثال ہے۔ میں یہی دیکھتا آیا ہوں۔ جسٹ فار لافس دیکھتے دیکھتے ایک پاکستانی ٹیلی وژن کے بنائے ہوئے شو دیکھنے کا اتفاق ہوا، ایک قسط بڑی عجیب تھی، ایک آدمی کسی بھی چلتے آدمی کو روک کر کہتا ہے کہ میں نے آپ کو اپنے گھر سے نکلتے دیکھا ہے، آپ وہاں کیا کررہے تھے؟ لہہ دس۔؟
ایک اور قسط میں ایک چھوٹا سا آلہ راہگیروں کو پیش کیا جاتا ہے، کہ یہ سردرد کی دوا ہے، درد ہو تو ہاتھ میں لیں، اور درد غائب، اب ہاتھ میں لو تو بندہ ہل جائے۔ Curse ایک صاحب نے تو میزبان محترم کو تھپڑ جڑدیا۔
یہ ویڈیوز دیکھنے کے بعد میری رائے اس طرح قائم ہوئی:
ان ویڈیوز میں عزت نفس کا کوئی لحاظ نہیں کیا جاتا۔
ایک عجیب چیز جو دیکھنے میں آئی کہ ستاروں کو سٹوڈیو بلاکر ان کی طرف ایک لڑکے کو بھیج کر الزامات لگانا کہ آپ نے فلاں چیز لی اور پیسے نہیں دیئے۔ اس میں مزاح کہاں سے آیا، میری سمجھ سے باہر ہے۔
بعض اوقات کردار بدتمیزی پر اتر آتے ہیں۔
مذاق اڑایا جاتا ہے، اور اس پر فخر کیا جاتا ہے۔ جس سے عام آدمی کی تذلیل ہوتی ہے۔
انتہائی بے شرمی سے ایسے جھوٹ بولے جاتے ہیں جس سے سامنے والے کی توہین ہو۔ توہین کا عنصر نمایاں ملے گا۔
مجھے ان ویڈیوز میں تفریح کا عنصر نہیں ملا۔ ایک انسان کی تذلیل کرکے تفریح کرنا بھی بھلا کوئی طریقہ ہے۔
کردار ادا کرنے والے اخلاقیات سے بالکل کورے لگتے ہیں۔ بعض اوقات مار پیٹ پر اتر آتے ہیں۔ حتی کہ بعض مواقع پر چوری کا الزام لگانا چھوٹی بات محسوس ہوتی ہے۔
اگر تو یہ پروگرام ہمیں برداشت سکھانے کے لیے ہے تو اسے ویلکم کیا جاسکتا ہے، یہ پروگرام ”ذرا ہٹ کے“ کے نام سے آتا ہے۔ اگر آپ کی طبیعت ٹھیک ہے تو خراب کرنے کے لیے یوٹیوب کا چکر لگا آئیں۔
ایک اور شو ”کامن سینس“ دیکھنے کو ملا، یہ مجھے اچھا لگا، اس میں کامن سینس کے سوالات کیے جاتے ہیں۔ ایک طرح کا امتحان ہوجاتا ہے، اور تفریح بھی۔ ایک سوال تھا کہ ”آپ کی امی کے بھائی کے بہنوئی آپ کے کیا لگتے ہیں؟“
ایک اور سوال یہ تھا کہ ایک جہاز لاہور جاتا ہے تو اسے 1:30 گھنٹہ لگتا ہے، لیکن وہی جہاز واپس صرف 90 منٹ میں آتا ہے۔ کیوں؟
مزاح ہلکا پھلکا ہو تو اچھا لگتا ہے، ورنہ اس کو بدتمیزی کا تڑکا لگ جاتا ہے۔ مزاح ایسا ہو جسے دیکھ/سن کر بے اختیار آپ مسکرانے لگیں۔ اور اس میں کسی کی تحقیر نہ ہو۔ یہ حوصلہ افزا ہے۔ لیکن ذرا ہٹ کے پروگرام اس کے عکس چلتا ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا تبصرہ یہاں تحریر کیجیے۔