نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

مائکرو سافٹ ورڈ کے اندر ہر فائل کے لیے خود کار بیک اپ فائل بنانا

میری کوشش ہوتی ہے کہ ان پیج استعمال کرنے والے جو ساتھی مائکروسافٹ ورڈ کی طرف آنا چاہتے ہیں انہیں ورڈ استعمال کرتے ہوئے کوئی اجنبیت محسوس نہ ہو اور ان پیج کا ہر فیچر انہیں ورڈ میں بھی دستیاب ہو۔ اس حوالے سے کئی ساتھی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں اور دلچسپی بھی لیتے ہیں تو ہمت بندھتی ہے۔ بالخصوص ہمارے بہت اچھے دوست اسعد سعید صاحب۔ یہ پوسٹ انہی کے ایک کمنٹ کے جواب میں لکھی جارہی ہے۔

اسکین شدہ پی ڈی ایف کتابوں کی صفائی اور سکیڑنے/ریڈیوس کرنے کا آسان مرحلہ وار طریقہ - 9 ویڈیوز

اردو/عربی کی جو کتابیں اسکین شدہ پاکستان/ہندوستان میں انٹرنیٹ پر ملتی ہیں ان کا سائز بعض دفعہ بہت زیادہ ہوجاتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ اسکینرز اعلی کوالٹی کے لیے صفحے کو زیادہ ریزولوشن میں سکین کردیتے ہیں۔ پھر اسکین کرنے والے حضرات ان امیجز کو پروسس کیے بغیر ہی پی ڈی ایف بنادیتے ہیں جس سے پی ڈی ایف کتابوں کا سائز بعض دفعہ جی بی میں چلا جاتا ہے۔ جیسا کہ اس ویڈیو میں جو شامی کا نسخہ مجھے ملا اس کا سائز تقریباً 2 جی بی تھا۔ جو پروسس کرنے کے بعد ان شاء اللہ تقریباً 80 فیصد کم ہوجائے گا۔ یہ ویڈیو سلسلہ اسی بارے میں ہے کہ پی ڈی ایف صفحات کی صفائی کیسے ہو اور ان کا سائز کیسے کم ہو۔ تفصیل کے ساتھ سمجھایا گیا ہے۔ آپ دیکھیے، شیئر کیجیے۔ اور اپنی رائے بھی دیجیے۔

خطاطی میں استعمال ہونے والے بوٹے

ہمارے ایک دوست اسعد سعد کی فرمائش پر یہ پوسٹ پیش کررہا ہوں، انہوں نے فرمائش کی تھی کہ انہیں خطاطی اور سرخیوں میں استعمال ہونے والے یہ پھول بوٹے چاہئیں۔ اب میرے پاس وہ ساری چیزیں تو موجود نہیں تو اخباری ڈیزائنرز استعمال کرتے ہیں۔ البتہ میں نے کسی زمانے میں یہ چیزیں اپنے استعمال کے لیے جمع کی تھیں جو آپ کی خدمت میں پیش کررہا ہوں۔

12- مائکروسافٹ ورڈ میں فٹ نوٹس/حاشیہ کے لیے سٹائل بنانا سیکھیں

اس ویڈیو میں آپ سیکھیں گے کہ مائکروسافٹ ورڈ میں حاشیہ/فٹ نوٹ پر کیسے کام کیا جاتا ہے۔

11- مائکروسافٹ ورڈ میں اقتباس کے لیے سٹائل بنانا سیکھیں

اس ویڈیو میں آپ سیکھیں گے کہ اردو اقتباس کے لیے فونٹ اسٹائل کیسے بناتے ہیں۔

10- مائکرو سافٹ ورڈ میں سٹائلز کے لیے شارٹ کٹ بنانا سیکھیں

اس ویڈیو میں آپ دیکھیں گے کہ مائکروسافٹ ورڈ میں شارٹ کٹس کیا ہوتے ہیں، شارٹ کٹس کیوں بنائے جاتے ہیں اور اسٹائلز کے لیے شارٹ کٹس کیسے بنائے جاتے ہیں۔

09- ہیڈنگ سٹائل کی مزید تفصیلات کے بارے میں جانیں - ٹیب کیا ہوتا ہے اور اس کو کیسے استعمال کرتے ہیں۔

اس ویڈیو میں آپ سیکھیں گے کہ: ٹیب کیا ہوتا ہے؟ ٹیب کا استعمال کہاں اور کیسے ہوتا ہے؟ مائکروسافٹ ورڈ میں ہیڈر کیا ہوتا ہے اور اردو کتاب کے لیے ہیڈر کیسے بناتے ہیں۔