نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

آئسو کیا ہے؟

آئی ایس او فارمیٹ کسی "سی ڈی/ڈی وی ڈی " کے ڈیٹا کو مکمل طور پر کاپی کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے یا دوسرے الفاظ میں اس فارمیٹ کی مدد سے “سی ڈی یا ڈی وی ڈی امیج ”بنائی جاتی ہے۔ یہ ورچوئل (مجازی اور فرضی) ڈسک ہوتی ہے جسے آئسو پروگرام کی مدد سے بنایا جاتا ہے۔آئسو اور زِپ فائل میں بنیادی فرق یہ ہے کہ زِپ فائل کو اَن زپ کرنے میں بہت وقت لگتا ہے۔ اگر 1 جی بی کی فائل اَن زپ کرنے لگ جائیں تو 20 منٹ تک لگ جاتے ہیں لیکن آئسو چاہے 8 جی بی کی ہو، سیکنڈوں میں کھل جاتی ہے۔ آئسو کی مدد سے فائلیں کاپی کرنا آسان ہے۔ امیج بن جانے کے بعد آپ اس کو کہیں بھی ٹرانسفر کرسکتے ہیں، یہ کاپی شدہ ڈیٹا بالکل اصل سی ڈی کی طرح کام کرتا ہے۔ بلکہ اس سے کہیں بہتر۔

آئسو بنانے اور استعمال کرنے کے لیے میجک ڈسک نامی سوفٹویئر مفت دستیاب ہے۔ اس کے مدد سے ہم آئسو بناتے ہیں اور اسی کے ذریعے ہم آئسو فائل اوپن کرتے ہیں۔آئسو فائل کو کھولنے کے عمل کو “ماؤنٹ” کہتے ہیں۔ اس عمل کو کرنے کے لیے میجک ڈسک آپ کے کمپیوٹر میں ایک فرضی سی ڈی روم/ڈی وی ڈی روم انسٹال کرلیتا ہے۔ آخر میں امیج کو ماؤنٹ کیا جاتا ہے۔ آئسو بنانے کے لیے درج ذیل ڈاؤن لوڈ لنک سے میجک ڈسک ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کریں، اپلیکیشن چلادیں۔ اس سے آپ کے سسٹم ٹرے میں اس کا آئیکن آجا ئے گا۔

جس سی ڈی/ڈی وی ڈی کا امیج بنانا ہو اس کو انسرٹ کریں، اور میجک ڈسک کے آئیکن پر رائٹ کلک کریں اور Make CD/DVD image پر کلک کریں۔اور اوکے کردیں۔ لیجیے آئسو تیار ہے۔ آئسو کو چلانے کے لیے دوبارہ میجک ڈسک کے آئیکن پر رائٹ کلک کریں۔ ورچوئل سی ڈی/ڈی وی ڈی روم پرجائیں، یہ آپشن سب سے اوپر ہوتا ہے۔ اگلے مرحلے میں No Media لکھا ہوگا، اس پر جائیں ، اگلے مرحلے میں ماؤنٹ پر کلک کردیں۔ آئسو فائل کی لوکیشن دیں جہاں فائل رکھی ہوئی ہے۔ لیجیے! فائل ماؤنٹ ہوگئی ہے۔

آئسو کو دیکھنے یا براؤز کرنے کے لیے مائی کمپیوٹر میں جائیں، اگر سی ڈی آٹو رَن ہوئی تو ٹھیک! نہیں تو آپ دوسری سی ڈیز کی طرح آئسو کو فرضی سی ڈی روم سے براؤزکرسکتے ہیں۔ یہ فرضی سی ڈی/ڈی وی ڈی روم آپ کے حقیقی سی ڈی روم کے آئیکن کے قریب ہی ہوتا ہے۔ اگرآپ کے پاس ایسی سی ڈی ہے جس میں بہت اہم ڈیٹا ہے، لیکن سی ڈی پر اسکریچز بہت زیادہ ہیں، تو اس کا آئسو بنایئے اور بے فکر ہوجائیے۔اس سے آپ کا تمام ڈیٹا محفوظ ہوجاتا ہے اور آئندہ آپ کہیں بھی اس کو استعمال کرسکتے ہیں۔

عموماً اپلیکیشنز پر مشتمل سی ڈی کے ڈیٹا کو اگر کاپی کیا جائے تو وہ ہارڈ ڈسک سے رَن کرنے سے فائل رَن نہیں ہوتی، کیوں کہ کچھ فائلیں سی ڈی بَرن کرتے وقت ہائیڈ کرلی جاتی ہیں، جنہیں ہم ظاہر نہیں کرسکتے۔ نتیجتاً یہ فائلیں کاپی ہونے سے رہ جاتی ہیں اور ہمارا کاپی کردہ مواد نہیں چلتا۔ اس کے لیے آپ سی ڈی کا آئسو بنائیں اور مزے لوٹیں۔ اپنی تمام سی ڈیز /ڈی وی ڈیز کا آئسو بنائیں اور کمپیوٹر پر منتقل کردیں کیوں کہ سی ڈیز گم ہوسکتی ہیں، یا اسکریچز ان کی عمر کم کرسکتے ہیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مکتبۂ شاملہ نیا ورژن 100 جی بی (76 جی بی ڈاؤنلوڈ)

مکتبۂ شاملہ کے تعارف بارے میں لکھ چکا ہوں کہ مکتبۂ شاملہ کیا ہے۔ اس کے نسخۂ مفرغہ (App-only) کے بارے میں بھی بات ہوچکی ہے، اور نسخۂ وقفیہ پر بھی پوسٹ آچکی ہے۔ عموماً سادہ شاملہ 15 جی بی کا ہوتا ہے جس میں 6000 کے لگ بھگ کتابیں ہوتی ہیں جو ٹیکسٹ شکل میں ہوتی ہیں۔ مدینہ منوّرہ کے کچھ ساتھیوں نے اس کا نسخۂ وقفیہ ترتیب دیا، جس کا سائز تقریباً 72 جی بی تھا۔ ابھی تحقیق سے معلوم ہوا کہ نسخۂ وقفیہ کا 100 جی بی والا ورژن بھی آچکا ہے۔ جس میں نئی کتابیں شامل کی گئی ہیں، اور کئی بگز کو بھی دور کیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ سائز 76 جی بی ہے، اور جب آپ ایکسٹریکٹ کرلیں گے تو تقریباً 100 جی بی کا ڈیٹا نکلے گا۔ رمضان المبارک کی مبارک ساعات میں کی گئی دعاؤں میں یاد رکھیے۔

مکمل درسِ نظامی کتب مع شروحات وکتبِ لغۃ اور بہت کچھ۔ صرف 12 جی بی میں

تعارف ”درسِ نظامی“ہند وپاک کے مدارس میں پڑھایا جانے والا نصاب ہے۔کتابوں کے اس مجموعے کے اندر درسِ نظامی کے مکمل 8 درجات کی کتابیں اور ان کی شروح کو جمع کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ مجموعہ کس نے ترتیب دیا ہے، معلوم نہیں اور اندازے سے معلوم یہ ہوتا ہے یہ ابھی تک انٹرنیٹ پر دستیاب نہیں۔ اور پاکستان (یا شاید کراچی)میں ”ہارڈ ڈسک بہ ہارڈ ڈسک“ منتقل ہوتا رہا ہے۔بندہ کو یہ مجموعہ ملا تو اس کا سائز قریباً 22 جی بی تھا۔ تو اسے چھوٹا کرنا اور پھر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنا مناسب معلوم ہوا کہ دیگر احباب کو بھی استفادہ میں سہولت ہو، مستقبل کے لیے بھی ایک طرح سے محفوظ ہوجائے۔یہ سوچ کر کام شروع کردیا۔ اسے چھوٹا کرنے، زپ کرنے اور پھر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے میں قریباً ایک مہینہ کا عرصہ لگا ہے۔ اور کام سے فارغ ہونے کے بعد اس کا سائز 11.8 جی بی یعنی پہلے سے تقریباً نصف ہے۔ اس سے مزید چھوٹا کرنے پر صفحات کا معیار خراب ہونے کا خدشہ تھا، تو نہ کیا۔ جن احباب نے یہ مجموعہ ترتیب دیا ہے ان کے لیے جزائے خیر کی دعا کرتے ہوئے، اور اللہ تعالیٰ سے خود اپنے اور سب کے لیے توفیقِ عمل کی دعا کرتے ہوئے آپ کے سامنے پیش کرنے کی

مختلف سوفٹویئرز میں عربی کے مخصوص حروف کیسے لکھیں؟

کمپیوٹر میں یونیکوڈ اردو ٹائپ کرنے لیے مختلف کی بورڈز دستیاب ہیں۔ بندہ چونکہ پہلے انپیج میں ٹائپنگ سیکھ چکا تھا، لہٰذا یونیکوڈ کے آنے پر خواہش تھی کہ ایسا کی بورڈ مل جائے جو ان پیج کی بورڈ کے قریب قریب ہو۔ کچھ تلاش کے بعد ایک کی بورڈ ملا، میری رائے کے مطابق یہ ان پیج کے کی بورڈ سے قریب تر ہے۔ اب جو ساتھی نئے سیکھنے والے ہیں، ان کو کون سا کی بورڈ سیکھنا چاہیے، یہ ایک اہم سوال ہے۔ میری رائے طلبۂ مدارس کے لیے ہمیشہ یہ رہی ہے کہ وہ عربی کی بورڈ نہ سیکھیں، کیونکہ عربی کی بورڈ کو اردو اور انگریزی کی بورڈز کے ساتھ بالکل مناسبت نہیں ہے، کیونکہ احباب جانتے ہیں کہ ان پیج کا فونیٹک کی بورڈ ملتے جلتے انگریزی حروف پر ترتیب دیا گیا ہے۔ مثلاً ”p“ پر آپ کو ”‬پ“ ملے گا۔ اس طرح حروف کو یاد رکھنے میں سہولت ہوجاتی ہے۔ اس طرح جو آدمی اردو سیکھ لے وہ تھوڑی سی مشق سے انگریزی ٹائپنگ کرسکتا ہے، اور انگریزی ٹائپنگ سیکھا ہوا شخص کچھ توجہ سے اردو بھی ٹائپ کرلیتا ہے۔ اور عربی کے تقریباً سارے ہی حروف اردو میں موجود ہیں، تو الگ سے کیوں نیا کی بورڈ سیکھا جائے۔ کئی کی بورڈز پر توجہ دینے کے بجائے بہتر یہ ہے ایک ہی ک