مکتبۂ شاملہ کی افادیت مکتبۂ شاملہ نے عربی امہات کتب کا وسیع ذخیرہ مہیا کرکے طلبہ علمِ دین کے لیے تحقیق کے میدان بڑی خدمات انجام دی ہیں۔ شروع میں بیشتر کتب غیر موافق للمطبوع ہوتی تھیں، جب موافق للمطبوع کتب آنا شروع ہوئیں تو اس سے استفادہ مزید عام ہوا۔ کیونکہ طلبۂ علومِ دینیہ کوطاکثر و بیشتر پی ڈی ایف کتب کے مطالعہ کی ضرورت درج ذیل وجوہات کی بنا پر پیش آتی ہے، کہ شاملہ کی کتب میں بعض اوقات کمپوزنگ کی غلطیوں کا امکان رہتا ہے۔ پی ڈی ایف سے معلوم ہوجاتا ہے کہ کہاں متن ٹائپ ہونے سے رہ گیا ہے، یا کہاں غلطی ہوئی ہے۔ اس وجہ سے پی ڈی ایف کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ لیکن ٹیکسٹ کی اہمیت بہرحال اپنی جگہ برقرار ہے۔ بعض دفعہ طلبہ نوٹس لیتے ہوئے اصل کتاب کے صفحہ کی فوٹو کاپی لیتے ہیں، ظاہر ہے کہ پی ڈی ایف کی ثقاہت بنسبت ٹیکسٹ (ایسی لکھائی جسے کاپی پیسٹ کیا جاسکے) کے زیادہ ہے، اس وجہ سے بھی پی ڈی ایف کی ضرورت پڑجاتی ہے۔ مکتبہ شاملہ کی بعض کتب میں حواشی درج ہونے سے رہ گئے ہیں، صرف متن ہی لیا گیا ہے۔ اہلِ علم بخوبی درک رکھتے ہیں کہ حواشی کی اہمیت کتنی زیادہ ہے۔ بڑا دیکھنے کے لیے کلک کریں ان مسائل ک...