نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

مکتبہ شاملہ مع پی ڈی ایف - 75 گیگا بائٹ - نسخۂ وقفیہ

مکتبۂ شاملہ کی افادیت مکتبۂ شاملہ نے عربی امہات کتب کا وسیع ذخیرہ مہیا کرکے طلبہ علمِ دین کے لیے تحقیق کے میدان بڑی خدمات انجام دی ہیں۔ شروع میں بیشتر کتب غیر موافق للمطبوع ہوتی تھیں، جب موافق للمطبوع کتب آنا شروع ہوئیں تو اس سے استفادہ مزید عام ہوا۔ کیونکہ طلبۂ علومِ دینیہ کوطاکثر و بیشتر پی ڈی ایف کتب کے مطالعہ کی ضرورت درج ذیل وجوہات کی بنا پر پیش آتی ہے، کہ شاملہ کی کتب میں بعض اوقات کمپوزنگ کی غلطیوں کا امکان رہتا ہے۔ پی ڈی ایف سے معلوم ہوجاتا ہے کہ کہاں متن ٹائپ ہونے سے رہ گیا ہے، یا کہاں غلطی ہوئی ہے۔ اس وجہ سے پی ڈی ایف کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ لیکن ٹیکسٹ کی اہمیت بہرحال اپنی جگہ برقرار ہے۔ بعض دفعہ طلبہ نوٹس لیتے ہوئے اصل کتاب کے صفحہ کی فوٹو کاپی لیتے ہیں، ظاہر ہے کہ پی ڈی ایف کی ثقاہت بنسبت ٹیکسٹ (ایسی لکھائی جسے کاپی پیسٹ کیا جاسکے) کے زیادہ ہے، اس وجہ سے بھی پی ڈی ایف کی ضرورت پڑجاتی ہے۔ مکتبہ شاملہ کی بعض کتب میں حواشی درج ہونے سے رہ گئے ہیں، صرف متن ہی لیا گیا ہے۔ اہلِ علم بخوبی درک رکھتے ہیں کہ حواشی کی اہمیت کتنی زیادہ ہے۔ بڑا دیکھنے کے لیے کلک کریں ان مسائل ک...

پی ڈی ایف کی صفائی اور سکیڑنا - ویڈیو نمبر 9 : اختتام

یہ ویڈیوز اپنے اختتام کو پہنچیں۔ آپ سب کا بہت شکریہ۔ یوں ہی محبتیں بانٹتے رہیے۔ والسلام مع الاکرام ویڈیو نمبر 8 پروسس کردہ فائل کو آرپالس پی ڈی ایف ریڈیوسر میں گذارنا

پی ڈی ایف کی صفائی اور سکیڑنا - ویڈیو نمبر 8 : امیجز کو پروسس کرنے اور واپس پی ڈی ایف میں جوڑنے کے بعد نتیجہ

آپ اس ویڈیو میں دیکھیں گے کہ امیجز کو پروسس کرنے اور آرپالس ریڈیوسر سے گذارنے کا کیا فائدہ ہوا۔ مزید تفصیل ویڈیو میں۔ ویڈیو نمبر 9 اختتام ویڈیو نمبر 7 پروسس کردہ فائل کو آرپالس پی ڈی ایف ریڈیوسر میں گذارنا

پی ڈی ایف کی صفائی اور سکیڑنا - ویڈیو نمبر 7 : آرپالس پی ڈی ایف ریڈیوسر کی مدد سے پی ڈی ایف کو مزید چھوٹا کرنا

اب تک پی ڈی ایف کی صفائی وغیرہ مکمل ہوگئی ہے، آگے ہم اسے ایک سوفٹویئر سے گذاریں گے جس سے اس کے سائز میں خاطرخواہ فرق آئے گا۔ یہ سوفٹویئر Orpalis PDF Reducer ہے۔ یہ سوفٹویئر نا قابل یقین حد تک پی ڈی ایف کا سائز کم کردیتا ہے۔ آزمائش شرط ہے۔ مزید تفصیل ویڈیو میں: ویڈیو نمبر 8 امیجز کو پروسس کرنے کا نتیجہ ویڈیو نمبر 6 پروسس کردہ امیجز کو واپس پی ڈی ایف بنانا

پی ڈی ایف کی صفائی اور سکیڑنا - ویڈیو نمبر 6 : امیجز کو واپس پی ڈی ایف میں جوڑنا

اب جبکہ امیجز پروسس ہوچکی ہیں تو ہم ان سے واپس پی ڈی ایف بنائیں گے، اس کے لیے بھی ہم ایکروبیٹ استعمال کرتے ہیں۔ آپ کوئی سا Image to PDF سوفٹویئر استعمال کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیل کے لیے ویڈیو دیکھیں: ویڈیو نمبر 7 آرپالس کی مدد سے پی ڈی ایف کا سائز مزید کم کرنا ویڈیو نمبر 5 فوٹوشاپ میں آتومیٹ بیچ ایکشن چلانا؟

پی ڈی ایف کی صفائی اور سکیڑنا - ویڈیو نمبر 5 : فوٹوشاپ میں بیچ ایکشن چلانا

پچھلی ویڈیو میں ہم نے ایکشن بنایا تھا، اب ہم اسے چلانے کی کوشش کریں گے۔ اس کام کے لیے ہم ایک خاص فیچر Automate کا استعمال کرتے ہیں، جس سے ہمارا کام خودکار طریقے کے مطابق ہوجاتا ہے اور ہمیں خود سے ہر ایک امیج کو اٹھا کر پروسس نہیں کرنا پڑتا۔ مزید تفصیل کے لیے درج ذیل ویڈیو دیکھیے۔ ویڈیو نمبر 6 امیجز کو واپس پی ڈی ایف میں جوڑنا ویڈیو نمبر 4 فوٹوشاپ میں ایکشن بنانا اور اسے ٹیسٹ کرنا؟

پی ڈی ایف کی صفائی اور سکیڑنا - ویڈیو نمبر 4 : فوٹوشاپ میں ایکشن بنانا اور اسے ٹیسٹ کرنا

اگلا مرحلہ آتا ہے ایکشن بنانے کا، تو اس ویڈیو میں ہم نے فوٹوشاپ ایک ایکشن بنایا ہے جس میں ہم نے ایک تو صفحے کے اطراف میں سکین ہوجانے والی غیر ضروری کالک کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے اور دوسرے متن کے الفاظ کو مزید واضح کیا ہے۔ یہ اس کورس کو اہم ترین حصہ ہے اس کو بار بار دیکھنے اور سمجھ کر انجام دینے کی ضرورت ہے۔ مزید تفصیل کے لیے ویڈیو دیکھیے۔ ویڈیو نمبر 5 فوٹو شاپ میں آٹومیٹ بیچ ایکشن چلانا ویڈیو نمبر 3 فوٹو شاپ میں ایکشنز کیا ہوتے ہیں؟