نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

مکتبۂ شاملہ نیا ورژن 100 جی بی (76 جی بی ڈاؤنلوڈ)

مکتبۂ شاملہ کے تعارف بارے میں لکھ چکا ہوں کہ مکتبۂ شاملہ کیا ہے۔ اس کے نسخۂ مفرغہ (App-only) کے بارے میں بھی بات ہوچکی ہے، اور نسخۂ وقفیہ پر بھی پوسٹ آچکی ہے۔
عموماً سادہ شاملہ 15 جی بی کا ہوتا ہے جس میں 6000 کے لگ بھگ کتابیں ہوتی ہیں جو ٹیکسٹ شکل میں ہوتی ہیں۔ مدینہ منوّرہ کے کچھ ساتھیوں نے اس کا نسخۂ وقفیہ ترتیب دیا، جس کا سائز تقریباً 72 جی بی تھا۔ ابھی تحقیق سے معلوم ہوا کہ نسخۂ وقفیہ کا 100 جی بی والا ورژن بھی آچکا ہے۔ جس میں نئی کتابیں شامل کی گئی ہیں، اور کئی بگز کو بھی دور کیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ سائز 76 جی بی ہے، اور جب آپ ایکسٹریکٹ کرلیں گے تو تقریباً 100 جی بی کا ڈیٹا نکلے گا۔ رمضان المبارک کی مبارک ساعات میں کی گئی دعاؤں میں یاد رکھیے۔

نوٹ: نسخۂ وقفیہ کے کچھ لنکس کام نہیں کررہے، اب چونکہ نیا ورژن آگیا ہے، اس لیے ممکن ہے ان کو اپڈیٹ نہ کیا جائے۔ اس لیے آپ یہی 100 والا نسخہ ڈاؤنلوڈ کریں.

01 02 03 04
05 06 07 08
09 10 11 12
13 14 15 16
17 18 19 20
21 22 23 24
25 26 27 28
29 30 31 32
33 34 35 36
37 38 39 40
41 42 43 44
45 46 47 48
49 50 51 52
53 54 55 56
57 58 59 60
61 62 63 64
65 66 67 68
69 70 71 72
73 74 75 76
77 78 79 80
81

طریقہ نمبر 2:

بذریعہ ٹورینٹ ڈاؤنلوڈ کریں۔
ٹورینٹ فائل لنک۔

تبصرے

  1. گمنام5/31/2017

    عطا بھایئ بہت بہت شکریہ جزاک اللہ خیر
    اشتیاق مصعب

    جواب دیںحذف کریں
  2. گمنام5/31/2017

    السلام علیکم

    عطا بھایئ میں نے 100 جی بی والا شاملہ ڈاؤنلوڈ کرلیا ہے اور وہ صحیح چل بھی رہا ہے لیکن pdf کی ونڈو نہیں کھل رہی ہے۔

    برائے مہربانی مدد کریں

    شکریہ
    اشتیاق مصعب

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. وعلیکم السلام
      بہت بہتر، آپ کون سا پی ڈی ایف سوفٹویئر استعمال کررہے ہیں۔
      ایڈوبی ریڈر کررہے ہیں تو پھر مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

      حذف کریں
  3. گمنام6/03/2017

    میں ایڈوب ریڈر الیون استعمال کر رہا ہوں ۔ لیکن سوفٹ وئیر کی سائیڈ میں جو ونڈو ہے اس میں کتاب نہیں کھلتی بلکہ الگ ونڈو میں کھلتی ہے جب میں پی ڈی ایف کا لال بٹن دباتا ہوں اور میں ونڈو 10 استعمال کر رہا ہوں
    اشتیاق مصعب

    جواب دیںحذف کریں
  4. کیا آپ اسکرین شاٹ دے سکتے ہیں، میرے پاس تو ونڈوز سیون ہے، ونڈوز 10 میں نہیں دیکھ سکتا، کیونکہ پھر اس میں کام میں حرج ہوتا ہے۔ آپ سکرین شاٹ شیئر کریں پھر دیکھتے ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. گمنام6/05/2017

      I am attaching the screen shot of the maktaba shamila.
      please click the link

      حذف کریں
    2. یہ مجھے سوفٹویئر کا بگ معلوم ہوتا ہے۔ کیا آپ ایسا کرسکتے ہیں کہ شاملہ کی ویب سائٹ سے نسخہ مفرغہ اٹھاکر اس کو انسٹال کریں اور اس میں کوئی کتاب لے کر اس میں دیکھیں۔ اگر اس میں ایسا ہورہا ہے پھر شاید آپ کی ونڈوز کا ایشو ہو، اگر اس میں صحیح دِکھتا ہو تو پھر اس ایپ کا ایشو ہوگا۔

      حذف کریں
    3. اس کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ آپ جس کتاب کا پی ڈی ایف کھولنا چاہ رہے ہیں، اس کا پی ڈی ایف ہی موجود نہ ہو۔ کچھ صورتوں میں ایسا ہوسکتا ہے کہ کسی کتاب کا پی ڈی ایف موجود نہ ہو۔

      حذف کریں
  5. Adobe 9_1 استعمال کر کے چیک کریں.
    2_ نسخہ مفرغة کی سیٹ اپ فائل اپنے نسخہ کی فائل سے ری پلیس کر کے دوبارہ انسٹالیشن کر کے چیک کریں.

    جواب دیںحذف کریں
  6. السلام علیکم
    bhi ya all books 100 gb wali ya urdu ma han ya Arabic ma han .....

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. وعلیکم السلام ورحمۃاللہ۔
      محترم یہ عربی کتابیں ہیں تمام۔

      حذف کریں
  7. گمنام6/25/2018

    محترم دوستو! یہ شاملہ کونسے سیٹپ سے انسٹال ہوتا ہے، میں نے تین حصے ڈاؤنلوڈ کرکے دیکھا، لیکن winzip, winrar اور کوئی دوسرا بھی قبول نہیں کرتا، میں جاننا چاہتا ہوں کہ اس کو کمپیوٹر میں رن کرنے کی کیا صورت ہے، جو بھی میری فرمائے اللہ کو دنیا آخرت میں خوش رکھیں، آمین

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. گمنام7/01/2018

      دو تین حصے نہیں، بلکہ سارے حصے ڈاؤنلوڈ کرنے پڑتے ہیں، پھر کھلے گا۔

      حذف کریں
  8. جناب مزکورہ مکتبہ کو کیسے ڈانلوڈ کرنا ہے

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنا تبصرہ یہاں تحریر کیجیے۔

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مکمل درسِ نظامی کتب مع شروحات وکتبِ لغۃ اور بہت کچھ۔ صرف 12 جی بی میں

تعارف ”درسِ نظامی“ہند وپاک کے مدارس میں پڑھایا جانے والا نصاب ہے۔کتابوں کے اس مجموعے کے اندر درسِ نظامی کے مکمل 8 درجات کی کتابیں اور ان کی شروح کو جمع کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ مجموعہ کس نے ترتیب دیا ہے، معلوم نہیں اور اندازے سے معلوم یہ ہوتا ہے یہ ابھی تک انٹرنیٹ پر دستیاب نہیں۔ اور پاکستان (یا شاید کراچی)میں ”ہارڈ ڈسک بہ ہارڈ ڈسک“ منتقل ہوتا رہا ہے۔بندہ کو یہ مجموعہ ملا تو اس کا سائز قریباً 22 جی بی تھا۔ تو اسے چھوٹا کرنا اور پھر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنا مناسب معلوم ہوا کہ دیگر احباب کو بھی استفادہ میں سہولت ہو، مستقبل کے لیے بھی ایک طرح سے محفوظ ہوجائے۔یہ سوچ کر کام شروع کردیا۔ اسے چھوٹا کرنے، زپ کرنے اور پھر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے میں قریباً ایک مہینہ کا عرصہ لگا ہے۔ اور کام سے فارغ ہونے کے بعد اس کا سائز 11.8 جی بی یعنی پہلے سے تقریباً نصف ہے۔ اس سے مزید چھوٹا کرنے پر صفحات کا معیار خراب ہونے کا خدشہ تھا، تو نہ کیا۔ جن احباب نے یہ مجموعہ ترتیب دیا ہے ان کے لیے جزائے خیر کی دعا کرتے ہوئے، اور اللہ تعالیٰ سے خود اپنے اور سب کے لیے توفیقِ عمل کی دعا کرتے ہوئے آپ کے سامنے پیش کرنے کی

مختلف سوفٹویئرز میں عربی کے مخصوص حروف کیسے لکھیں؟

کمپیوٹر میں یونیکوڈ اردو ٹائپ کرنے لیے مختلف کی بورڈز دستیاب ہیں۔ بندہ چونکہ پہلے انپیج میں ٹائپنگ سیکھ چکا تھا، لہٰذا یونیکوڈ کے آنے پر خواہش تھی کہ ایسا کی بورڈ مل جائے جو ان پیج کی بورڈ کے قریب قریب ہو۔ کچھ تلاش کے بعد ایک کی بورڈ ملا، میری رائے کے مطابق یہ ان پیج کے کی بورڈ سے قریب تر ہے۔ اب جو ساتھی نئے سیکھنے والے ہیں، ان کو کون سا کی بورڈ سیکھنا چاہیے، یہ ایک اہم سوال ہے۔ میری رائے طلبۂ مدارس کے لیے ہمیشہ یہ رہی ہے کہ وہ عربی کی بورڈ نہ سیکھیں، کیونکہ عربی کی بورڈ کو اردو اور انگریزی کی بورڈز کے ساتھ بالکل مناسبت نہیں ہے، کیونکہ احباب جانتے ہیں کہ ان پیج کا فونیٹک کی بورڈ ملتے جلتے انگریزی حروف پر ترتیب دیا گیا ہے۔ مثلاً ”p“ پر آپ کو ”‬پ“ ملے گا۔ اس طرح حروف کو یاد رکھنے میں سہولت ہوجاتی ہے۔ اس طرح جو آدمی اردو سیکھ لے وہ تھوڑی سی مشق سے انگریزی ٹائپنگ کرسکتا ہے، اور انگریزی ٹائپنگ سیکھا ہوا شخص کچھ توجہ سے اردو بھی ٹائپ کرلیتا ہے۔ اور عربی کے تقریباً سارے ہی حروف اردو میں موجود ہیں، تو الگ سے کیوں نیا کی بورڈ سیکھا جائے۔ کئی کی بورڈز پر توجہ دینے کے بجائے بہتر یہ ہے ایک ہی ک