میرے مہربانوں میں وہ بھی ہیں جو قراءت کا ذوق شوق رکھتے ہیں، ان کی خدمت اپنی ایک کاوش پیش کررہا ہوں۔ لیپ ٹاپ کی ریکارڈنگ ہے، شرفِ سماعت بخشیں۔ مزید بہتری کے لیے کیا کرسکتا ہوں، رائے دیجیے گا۔ آباد رہیں۔
مکتبۂ شاملہ کے تعارف بارے میں لکھ چکا ہوں کہ مکتبۂ شاملہ کیا ہے۔ اس کے نسخۂ مفرغہ (App-only) کے بارے میں بھی بات ہوچکی ہے، اور نسخۂ وقفیہ پر بھی پوسٹ آچکی ہے۔ عموماً سادہ شاملہ 15 جی بی کا ہوتا ہے جس میں 6000 کے لگ بھگ کتابیں ہوتی ہیں جو ٹیکسٹ شکل میں ہوتی ہیں۔ مدینہ منوّرہ کے کچھ ساتھیوں نے اس کا نسخۂ وقفیہ ترتیب دیا، جس کا سائز تقریباً 72 جی بی تھا۔ ابھی تحقیق سے معلوم ہوا کہ نسخۂ وقفیہ کا 100 جی بی والا ورژن بھی آچکا ہے۔ جس میں نئی کتابیں شامل کی گئی ہیں، اور کئی بگز کو بھی دور کیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ سائز 76 جی بی ہے، اور جب آپ ایکسٹریکٹ کرلیں گے تو تقریباً 100 جی بی کا ڈیٹا نکلے گا۔ رمضان المبارک کی مبارک ساعات میں کی گئی دعاؤں میں یاد رکھیے۔
ماشاء اللہ
جواب دیںحذف کریںاللہم زد فزد
مفتی صاحب! بلاگ میں تشریف آوری اور پسدیدگی کے لیے بہت شکریہ۔
حذف کریںماشا اللہ ، سبحان اللہ بہت عمدہ قرآت ہے
جواب دیںحذف کریںشاہد بھائی! آپ کی تشریف آوری اور قراءت پسند کرنے کے لیے مشکور ہوں۔
حذف کریں