یہ پوسٹ بھی ایک دوست محمد فیصل صاحب کے سوال کے جواب میں لکھی جارہی ہے۔ ان کا سوال تھا کہ مائکروسافٹ ایکسل میں اردو میں نمبرز کس طرح لکھے جائیں۔
ورڈ میں تو یہ سہولت ہوتی ہے کہ آپ اپنی ضرورت کے مطابق عربی یا اردو نمبرز یا دونوں بیک وقت استعمال کرسکتے ہیں۔ لیکن ایکسل یہ سہولت نہیں دیتا، البتہ کچھ طریقے ہیں جن کی مدد سے کام نکالا جاسکتا ہے۔ جسے میں ”جگاڑ“ کہوں تو زیادہ مناسب ہے۔ البتہ کام ہوجاتا ہے۔
طریقے کی تفصیل تو ویڈیو میں دیکھیے گا، اس کے پیچھے تکنیک یہ ہے کہ ایکسل ہمیں یہ سہولت دیتا ہے کہ کسی سیل کے اندر رہتے ہوئے اصل فونٹ کے اوپر ہم کسی اور فونٹ کا لبادہ اوڑھا دیں، تو سیل کے پیچھے لاطینی فونٹ ہی ہوتا ہے، اور ایڈیٹ کرتے ہوئے ہمیں وہی فونٹ دکھتا ہے، لیکن جیسے ہم ایڈٹنگ ختم کرتے ہیں تو ٹیکسٹ اردو ہندسوں کا لبادہ اوڑھ لیتا ہے۔ تو یہ ہے جگاڑ، اب ویڈیو دیکھیے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
اپنا تبصرہ یہاں تحریر کیجیے۔