مختلف مواقع میں کمپیوٹر پر کام کرتے ہوئے قرآنی نسخوں کی ضرورت پڑتی رہتی ہے، یوں تو قرآنی ٹیکسٹ لینے کی کئی صورتیں اس وقت دستیاب ہیں، کئی ویب سائٹس بھی ہیں جن ہیں جن سے قرآنی ٹیکسٹ کاپی پیسٹ کیا جاسکتا ہے۔ اور پھر متعدد سوفٹویئرز بھی مل جاتے ہیں، جیسے مشہورِ زمانہ المصحف المدینة اور ذکر وغیرہ۔
لیکن مشکل تب ہوتی ہے جب قرآن کریم ہندوستان پاکستان کے رسم الخط میں چاہیے ہو، اللہ جزائے خیر دے ادارہ ”نور ہدایت“ کے احباب کو انہوں نے نہ صرف یہ کہ ہمیں خوبصورت فونٹس دیئے بلکہ قرآن کریم کا پورا ٹیکسٹ اپنے فونٹ کے مطابق دے دیا۔ اسی طرح القلم کے ساتھیوں کو بھی جنہوں نے قرآن کریم کے پورے ٹیکسٹ کے ساتھ ساتھ القلم قرآن مجید فونٹ بھی مہیا کیا۔ مؤخر الذکر (القلم قرآن مجید) ہندوستان پاکسان قرآنی سکرپٹ کے قریب تر ہونے کی وجہ سے میں اسے استعمال کرتا رہا ہوں اور اب بھی کرتا ہوں۔
چونکہ اس طرح کی قرآنی ٹیکسٹ فائلیں ایم ایس ورڈ فارمیٹ میں مہیا کی جاتی ہیں اور ورڈ کے صفحات اگر 200 یا 300 سے اوپر ہوجائیں تو ورڈ کی رفتار غیر معمولی طور پر سست ہوجاتی ہے اور اسے ٹیکسٹ رینڈرنگ کے لیے کافی وقت درکار ہوتا ہے، اس لیے جب مجھے یہ ٹیکسٹ فائلیں ملیں تو میں نے ان پر ایک تجربہ کیا۔ ان ورڈ فائلوں کو سیدھا سیدھا XML فائل میں کنورٹ کرکے انہیں براؤزر میں استعمال کرنے لگا۔ اس سے ایک تو سہولت یہ ہوئی کہ براؤزر بنسبت مائیکرو سافٹ ورڈ کے سارے ڈیٹا کو جلد لوڈ کرلیتا ہے

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
جواب دیںحذف کریںامید ہے کہ خیریت سے ہون گے ایک بار پھر آپ کو تنگ کرنے کے لیے حاضر ہوں
مسئلہ درپیش یہ ہے کہ آپ نے جو القلم قرآن کی جو فائل دی ہے ۔ internet explorer پر بھی کھولنے میں سرچ تو کر رہا ہے لیکن ایک تو مکمل سرچ نہیں کر رہا جیسے میں نے قل ھو اللہ احد لکھ کر سرچ کیا تو کوئی جواب نہیں آیا اور دوسری بات براؤز سے جب میں ورڈ ڈاکیومنٹ میں کوئی بھی قرآنی آیت پیسٹ کرتا ہوں تو آیت تو درست کاپی ہوجاتی ہے۔ لیکن آیات کے جو symbol ہوتے ہیں اور جو آیت کے نمبر ہوتے ہیں وہ درست کاپی نہیں ہوتے بلکہ آگے پیچھے ہوجاتے ہیں اور انہی کا ٹائپ کرنا مشکل ہے کہ جس کی بناء پر آپ سے اس قرآن کی فرمائش کی تھی
میں ایم ایس آفس 2013 استعمال کر رہا ہوں
جواب دیںحذف کریںوعلیکم السلام ورحمۃ اللہ۔۔۔ دوستوں کو تنگ کرنے سے ثواب ملتا ہے ؛-)
حذف کریںآپ ویڈیو غور سے دیکھیں تو اس میں ایک ٹپ دی گئی ہے کہ سرچ کرتے ہوئے یونیک فریز سرچ کریں۔ یعنی لفظ ہونا ضروری نہیں، بس یونیک کریکٹرز ہونے چاہئیں۔ مثلاً آپ یوں سرچ کریں ”قل هو الل“ تو اس میں آپ سیدھا اسی آیت پر پہنچیں گے کیونکہ قرآن کریم میں اس جیسے کیریکٹرز کہیں اور نہیں۔
آپ والی مثال میں تو اینڈ کا بٹن دبائیں جس سے آپ فائل کے بالکل آخر میں پہنچ جائیں گے اور پھر سورہ اخلاص سے ٹیکسٹ کاپی کرلیں۔
امید کرتا ہوں وضاحت ہوگئی ہوگی۔ :)
دوسری بات کا جواب:
حذف کریںایک دفعہ ورڈ 2013 پر گیا تھا لیکن فونٹ رینڈرنگ کا مسئلہ درپیش تھا اس لیے ٹکا نہیں، اور واپس 2010 ورڈ پر آگیا۔ اس میں یہ مسئلہ نہیں ہوتا۔ آپ ایک دفعہ اس ٹیکسٹ کو سلیکٹ کرکے یہی فونٹ دوبارہ اپلائے کرکے دیکھیں۔