نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

2017 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

16 - سیکھیے فٹ نوٹ / حاشیہ نمبر کا اسٹائل تبدیل کرنا میکرو کی مدد سے

اس ویڈیو میں آپ دیکھیں گے کہ مائکروسافٹ ورڈ میں حاشیہ کے نمبروں کا اسٹائل کیسے آسانی کے ساتھ بدلتے ہیں۔ حواشی کی تعداد کم ہو یا زیادہ، اب ان کی سیٹنگز تبدیل کرنا بہت آسان ہے۔ دیکھیے اس ویڈیو میں۔

14- میکرو کیا ہوتا ہے اور اس کو کیسے استعمال کرتے ہیں؟

اس ویڈیو میں آپ دیکھیں گے کہ میکرو کیا ہوتا ہے، اس کو کیوں بنایا جاتا ہے اور اس کو کیوں استعمال کرتے ہیں، اور بھی بہت کچھ دیکھیے، اس ویڈیو میں۔

مائکروسافٹ ورڈ میں کیریکٹر اسٹائل بنانا

اس ویڈیو میں آپ دیکھیں گے کہ کیریکٹر کمپیوٹر کی زبان میں کسے کہتے ہیں۔ اس کا اسٹائل کیسے بنایا جاتا ہے، اس کی ضرورت کب پڑتی ہے، وغیرہ وغیرہ۔

ٹورنٹ یا بٹ ٹورینٹ کیا ہے؟

تعارف ٹورینٹ (یا بِٹ ٹورینٹ) بذریعہ انٹرنیٹ مختلف فائلیں اور ڈیٹا ڈاؤنلوڈ کرنے کا نظام ہے۔ ٹورنٹ کو سمجھنے سے پہلے ہمیں عام ڈاؤنلوڈنگ نظام کو سمجھنا ہوگا۔ ڈاؤنلوڈنگ کا عام طریقۂ کار جب ہم کسی ڈاؤنلوڈ بٹن پر کلک کرتے ہیں تو فوراً فائل ڈاؤنلوڈ ہونا شروع ہوجاتی ہے، جتنی رفتار ہمارے انٹرنیٹ کنکشن کی ہوتی ہے اسی رفتار سے فائل جلد یا بدیر ڈاؤنلوڈ ہوجاتی ہے۔ یہ فائل در حقیقت دنیا میں کسی جگہ کسی خاص کمپیوٹر (سرور) پر رکھی جاتی ہے، اور اس کا پتہ (ایڈریس) لنک کی صورت میں صارفین کو مہیا کیا جاتا ہے۔ اس لنک پر جب بھی کوئی کلک کرتا ہے تو اس کا رابطہ اس کمپیوٹر سے جڑ جاتا ہے اور وہ فائل اس کے کمپیوٹر میں آنی شروع ہوجاتی ہے۔

یاد داشت لکھنا / نوٹ ٹیکنگ - کیوں اور کیسے؟

یاد داشت لکھنا آج کی زندگی میں بہت ضروری ہوگیا ہے۔ ایک شخص چاہے وہ طالب علم ہو یا استاذ، یا تاجر یا کوئی اور، سب کو ایک دن میں متعدد کام کرنے پڑتے ہیں۔ یہ سارے کام ضروری ہوتے ہیں۔ بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ کوئی کام کرنے کا وقت آیا اور یاد نہیں رہا کہ وہ کام کرنا تھا، اور وقت نکل گیا۔ اس لیے یاد داشت لکھنا ضروری ہے، اور وقتاً فوقتاً اس کو دیکھتے رہنا بھی۔

مائکروسافٹ ورڈ میں اردو/عربی نمبروں کا استعمال

مائکروسافٹ ورڈ کے اندر کام کرتے ہوئے کئی دفعہ انگریزی اعداد اور بہت دفعہ اردو یا عربی اعداد کی بھی ضورت پڑتی ہے۔ ورڈ یہ صلاحیت رکھتا ہے کہ آپ ورڈ کی فائل میں صرف اردو اعداد استعمال کریں۔ یا صرف انگریزی اعداد استعمال کریں، یا ایک فائل میں دونوں اعداد استعمال کریں۔ آپ اوپر کی جانب بائیں طرف فائل/آفس بٹن پر کلک کریں۔ یہاں سے Options پر کلک کریں۔ کھلنے والی ونڈو سے Advance پر کلک کریں۔

شکوہ - علامہ محمد اقبالؒ - مع تعارف وفنی تجزیہ

زمانۂ طالبعلمی کا ایک بہترین تجربہ ”شکوہ“ پڑھنا ہے۔ اس پر کچھ کام کیا تھا، قارئین کی نذر کررہا ہوں۔ فی الحال اس میں سے ”عرضِ مرتّب“ پڑھ لیجیے۔ علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ سے پہلا تعارف اوائل لڑکپن میں تب ہوا جب والدِ محترم سے خوشخطی کے اسباق لینا شروع کیے تو ایک دفعہ انہوں نے یہ مصرع لکھ دیا - ؏ آہ جاتی ہے فلک پر رحم لانے کے لیے

مکتبہ شاملہ نسخۂ مفرّغہ ورژن میں اپنی مرضی کی کتب شامل کرنا

مک تبہ شاملہ کے موضوع پر میں نے پہلے بھی کچھ لکھا ہے، اسی طرح مکتبہ شاملہ نسخۂ مفرٗغہ بارے بھی میں پہلے لکھ چکا ہوں۔ اس پوسٹ میں یہ بات کہی جائے گی کہ مکتبہ شاملہ میں اپنی مرضی کی کتاب/کتابوں کو کیسے شامل کریں گے اور ان کا موافق للمطبوع پی ڈی ایف کیسے حاصل کریں گے۔

- قراءت کی مشق ایسے کریں/قراءت ایسے سیکھیں۔

حفاظ کرام کے لیے عربی لہجے میں قرآن پڑھنا ایک فخر کی بات سمجھی جاتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ قرآن عربی میں ہے، اور ایک عربی ہی قرآن کریم کو عجمی سے بہتر پڑھ سکتا ہے۔ عجمی کے مقابلے میں عربی لہجہ، انداز، آواز کے اتار چڑھاؤ اور اس طرح کی دوسری چیزوں کو ترجیح دی جائے گی۔ ہندوستان پاکستان کے جو حفاظ ہیں ان کا اپنا ایک انداز ہوتا ہے، جسے میں پاک وہند انداز کہوں گا۔ بلکہ یہ انداز نہیں ہوتا ہے، بس قرآن کریم کی تلاوت کی جاتی ہے۔ اس کو ہم منزل سنانے کا انداز کہہ سکتے ہیں۔ کہ جس طرح ایک بچہ سبق، سبقی یا منزل استاذ صاحب کو سنا رہا ہوتا ہے اسی لہجے میں امام صاحب نماز میں قرآن پڑھ رہے ہوتے ہیں، یا تراویح میں قرآن سنایا جاتا ہے۔ عموماً ایسا ہوتا ہے، اس کو یہ نہ سمجھا جائے کہ 100 فیصد ایسا ہی ہوتا ہے۔

مکتبۂ شاملہ نیا ورژن 100 جی بی (76 جی بی ڈاؤنلوڈ)

مکتبۂ شاملہ کے تعارف بارے میں لکھ چکا ہوں کہ مکتبۂ شاملہ کیا ہے۔ اس کے نسخۂ مفرغہ (App-only) کے بارے میں بھی بات ہوچکی ہے، اور نسخۂ وقفیہ پر بھی پوسٹ آچکی ہے۔ عموماً سادہ شاملہ 15 جی بی کا ہوتا ہے جس میں 6000 کے لگ بھگ کتابیں ہوتی ہیں جو ٹیکسٹ شکل میں ہوتی ہیں۔ مدینہ منوّرہ کے کچھ ساتھیوں نے اس کا نسخۂ وقفیہ ترتیب دیا، جس کا سائز تقریباً 72 جی بی تھا۔ ابھی تحقیق سے معلوم ہوا کہ نسخۂ وقفیہ کا 100 جی بی والا ورژن بھی آچکا ہے۔ جس میں نئی کتابیں شامل کی گئی ہیں، اور کئی بگز کو بھی دور کیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ سائز 76 جی بی ہے، اور جب آپ ایکسٹریکٹ کرلیں گے تو تقریباً 100 جی بی کا ڈیٹا نکلے گا۔ رمضان المبارک کی مبارک ساعات میں کی گئی دعاؤں میں یاد رکھیے۔

موبائل کی میموری اور ایس ڈی کارڈ کے سپیس کو کیسے استعمال کریں؟

کیا آپ اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں؟ موجودہ زمانہ سمارٹ فونز کا زمانہ ہے، ہر ہاتھ میں آپ اسمارٹ فون دیکھیں گے۔ اسمارٹ فونز اپنی گوناگوں خصوصیات کی وجہ سے لوگوں میں بہت مقبول ہیں۔ جہاں اس سے تفریح کے بہت سارے راستے کھلتے ہیں وہیں رابطوں کے بہت سے ذریعے دستیاب ہیں، تو وہیں حصول علم کے بھی بہت سے طریقے ہاتھ آگئے ہیں۔ پھر یہ حالت ہوجاتی ہے کہ اس کے بنا کچھ لمحات گذارنا دشوار ہوتا جاتا ہے۔ پھر وہ دن بھی آتا ہے جب آپ سوچتے ہیں کہ اسمارٹ فون کو ایک آدھ دن کے لیے بند کردیا جائے تاکہ آپ کا ایک دن سکون سے گذرے۔ اتبسامہ۔ اسمارٹ فون استعمال کرتے کرتے ایک وقت آتا ہے جب ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ایس ڈی کارڈ اور موبائل میموری دونوں تقریباً بھر چکے ہیں، اب یا تو کچھ ڈیٹا نکالیے یا پھر نیا اور زیادہ حجم والا میموری کارڈ خریدیئے تاکہ آپ نئی ایپ ڈاؤنلوڈ کرسکیں، یا پھر کوئی کتاب، ویڈیو یا آڈیو لے سکیں۔ کیا آپ کبھی اس صورتحال سے گذرے ہیں؟ اگر ہاں تو ہمیں ضرور بتائیے!ِ
فیس بک اور ٹویٹر کے حوالے سے میری عادت یہ ہے کہ ان دونوں کی ایپس میں کبھی موبائل میں نہیں رکھتا، ان کو ہمیشہ کمپیوٹر پر دیکھتا ہوں۔ وجہ یہ ہے کہ موبائل ہاتھ میں ہو اور آپ فیس بک میں چلے جائیں تو گویا آپ ایک اہم ڈیوٹی پر چلے گئے جس سے ایک گھنٹہ بعد فراغت ملے گی۔ یہی حال ٹویٹر کا ہے۔ اس لیے موبائل میں ضرورت پڑنے پر میں براؤزر سے یوز کرلیتا ہوں، کیونکہ اس میں لاگ ان ہونا پڑتا ہے، آئی پاسورڈ لکھنا ہوتا ہے، تو غیر ضروری طور پر وہاں جانے کی سکت نہیں ہوتی۔ اور کمپیوٹر پر یہ چیزیں جلدی نمٹ جاتی ہیں۔

سالانہ چھٹیوں میں طلبۂ مدارس یہ مشغولیات اپنائیں

پچھلے کچھ مضامین میں ہم نے طلبہ کی چھٹیوں کی مصروفیات کے بارے میں کچھ عرض کیا تھا، اسی سلسلے میں مزید کچھ گذارشات پیش ہیں۔ تبلیغی اسفار تبلیغی اسفار وقت کی اہم ضرورت ہونے کے ساتھ ساتھ طلبہ کے لیے چھٹیوں کا اچھا مصرف ہیں۔ عموماً اہل مدارس تبلیغی حضرات کے رویے اور مزاج سے شاکی رہتے ہیں۔ اس وجہ سے بھی تبلیغ میں وقت لگانا اور ان حضرات کے ساتھ کچھ وقت گذارنا بہت ضروری ہے۔ اور یہ اسفار شہر سے باہر ہوں تو اور بھی زیادہ اچھا ہے۔ چونکہ چھٹیاں ذہنی نشاط حاصل کرنے کے لیے ہوتی ہیں، اور تبلیغی سفر اس کا بہترین ذریعہ ہے۔ خاص کر وہ طالب علم جو پورا سال بہت مطالعہ کرتا رہا ہو، اس کے مزاج میں کچھ درشتی سی آگئی ہو اور اس کو تھکن تھکن سی ہوتی ہو تو ایسے طالب علم کو ضرور تبلیغی جماعت میں جانا چاہیے۔

چھٹیوں میں مدارس کے طلبہ عربی یا انگریزی کو بطور زبان سیکھیں

پچھلی ایک پوسٹ میں یہ تذکرہ کیا گیا تھا کہ مدارس کے طلبہ عام طور پر سالانہ چھٹیوں میں کیا کرتے ہیں، اور ایک پوسٹ میں یہ بات کہی گئی تھی کہ طلبہ ان چھٹیوں میں کیا کیا کرسکتے ہیں۔ اب وعدہ کے مطابق اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہیں۔

طلبۂ مدارس کو چھٹیوں میں کیا کرنا چاہیے؟

اس موضوع پر بات کرنے سے پہلے یہ وضاحت کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ ان باتوں کو صرف اس حد تک لیا جائے کہ ایک ناقص الفہم بندہ کی رائے ہے۔ اس سے زیادہ اس کی کوئی حیثیت نہیں۔ اگر کسی کو لگے کہ یہ کام کی بات ہے تو یہ اس عظیم الخیال نابغے کی اپنی رائے ہوگی۔ اور کوئی سمجھے کہ یہ باتیں درست نہیں، تو ظاہر ہے اس کی وجہ میں لکھ چکا ہوں۔ اب شروع کرتے ہیں۔

ویڈیوز کی مدد سے مائکروسافٹ ورڈ میں اردو کا کام کرنا سیکھیں

کچھ عرصہ ہوا ہے کہ اردو پر کام کرنے والے حضرات ان پیج سے ورڈ کی طرف منتقل ہورہے ہیں، یہ بہت خوش آئند بات ہے۔ لیکن یہ شرح بہت کم ہے اور اس میں اضافہ ہونا چاہیے۔ یہ سوچ کر کچھ ویڈیوز ریکارڈ کی تھیں جس میں مائکروسافٹ ورڈ میں اردو پر کام کرنے کے لیے بنیادی ہدایات تھیں۔ یہ ویڈیوز بلاگ میں موجود تھیں اور بلاگ ریڈرز نے انہیں دیکھا اور پسند کیا۔ آسانی کے لیے یہ ساری ویڈیوز ایک جگہ رکھ رہا ہوں۔ ان ویڈیو کو دیکھیں اور مائکروسافٹ ورڈ میں لاگو کریں۔ ان ویڈیوز کی مدد سے مائکروسافٹ ورڈ کے کسی بھی ورژن پر کام کیا جاسکتا ہے۔ میں ورڈ 2010 ورژن استعمال کرتا ہوں، کیونکہ یہ ایک اسٹیبل ورژن ہے اور اس میں عام طور پر کوئی بگ/خرابی نہیں پیش آتی۔ ورڈ 2013 اور ورڈ 2017 میں کچھ مسائل پیش آتے ہیں، اس لیے میں اس کو اردو کتابوں کی تیاری کے لیے استعمال نہیں کرتا۔ ورڈ 2007 میں بلٹن پی ڈی ایف سپورٹ شامل نہیں اس لیے اسے بھی نہیں استعمال کرتا، اس لیے آپ بھی اگر مناسب ہو تو ورڈ 2010 یا اس سے اوپر کا کوئی ورژن استعمال کریں۔

مدارس کے طلبہ کی چھٹیوں میں مصروفیات

السلام علیکم! یہ پوسٹ میرے ہم مشرب ساتھیوں یعنی ٹھیٹھ طالب جانوں کے لیے ہے۔ یہ وہ باتیں ہیں جو دو ہم درس طلبہ آپس میں مل بیٹھ کر کرتے ہیں، اس پوسٹ کو اسی طرح پڑھیے گا۔ یہ مشورہ نہیں ہے، کیونکہ بہتر مشورہ ہمارے اساتذہ دے سکتے ہیں۔ یہ وہ باتیں ہیں جو میں اپنے دوستوں سے کہنا چاہتا ہوں۔ اس سے زیادہ سنجیدگی سے اسے مت لیں :)۔

سورہ قیامہ (سورہ نمبر 75) میری آواز میں

میرے مہربانوں میں وہ بھی ہیں جو قراءت کا ذوق شوق رکھتے ہیں، ان کی خدمت اپنی ایک کاوش پیش کررہا ہوں۔ لیپ ٹاپ کی ریکارڈنگ ہے، شرفِ سماعت بخشیں۔ مزید بہتری کے لیے کیا کرسکتا ہوں، رائے دیجیے گا۔ آباد رہیں۔

مائکرو سافٹ ورڈ میں ہندوپاک قرآنی رسم الخط کیسے حاصل کیا جائے؟

مختلف مواقع میں کمپیوٹر پر کام کرتے ہوئے قرآنی نسخوں کی ضرورت پڑتی رہتی ہے، یوں تو قرآنی ٹیکسٹ لینے کی کئی صورتیں اس وقت دستیاب ہیں، کئی ویب سائٹس بھی ہیں جن ہیں جن سے قرآنی ٹیکسٹ کاپی پیسٹ کیا جاسکتا ہے۔ اور پھر متعدد سوفٹویئرز بھی مل جاتے ہیں، جیسے مشہورِ زمانہ المصحف المدینة اور ذکر وغیرہ۔

مائیکروسافٹ ایکسل میں عربی / اردو نمبرز لکھنا

یہ پوسٹ بھی ایک دوست محمد فیصل صاحب کے سوال کے جواب میں لکھی جارہی ہے۔ ان کا سوال تھا کہ مائکروسافٹ ایکسل میں اردو میں نمبرز کس طرح لکھے جائیں۔ ورڈ میں تو یہ سہولت ہوتی ہے کہ آپ اپنی ضرورت کے مطابق عربی یا اردو نمبرز یا دونوں بیک وقت استعمال کرسکتے ہیں۔ لیکن ایکسل یہ سہولت نہیں دیتا، البتہ کچھ طریقے ہیں جن کی مدد سے کام نکالا جاسکتا ہے۔ جسے میں ”جگاڑ“ کہوں تو زیادہ مناسب ہے۔ البتہ کام ہوجاتا ہے۔

مائکرو سافٹ ورڈ کے اندر ہر فائل کے لیے خود کار بیک اپ فائل بنانا

میری کوشش ہوتی ہے کہ ان پیج استعمال کرنے والے جو ساتھی مائکروسافٹ ورڈ کی طرف آنا چاہتے ہیں انہیں ورڈ استعمال کرتے ہوئے کوئی اجنبیت محسوس نہ ہو اور ان پیج کا ہر فیچر انہیں ورڈ میں بھی دستیاب ہو۔ اس حوالے سے کئی ساتھی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں اور دلچسپی بھی لیتے ہیں تو ہمت بندھتی ہے۔ بالخصوص ہمارے بہت اچھے دوست اسعد سعید صاحب۔ یہ پوسٹ انہی کے ایک کمنٹ کے جواب میں لکھی جارہی ہے۔

اسکین شدہ پی ڈی ایف کتابوں کی صفائی اور سکیڑنے/ریڈیوس کرنے کا آسان مرحلہ وار طریقہ - 9 ویڈیوز

اردو/عربی کی جو کتابیں اسکین شدہ پاکستان/ہندوستان میں انٹرنیٹ پر ملتی ہیں ان کا سائز بعض دفعہ بہت زیادہ ہوجاتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ اسکینرز اعلی کوالٹی کے لیے صفحے کو زیادہ ریزولوشن میں سکین کردیتے ہیں۔ پھر اسکین کرنے والے حضرات ان امیجز کو پروسس کیے بغیر ہی پی ڈی ایف بنادیتے ہیں جس سے پی ڈی ایف کتابوں کا سائز بعض دفعہ جی بی میں چلا جاتا ہے۔ جیسا کہ اس ویڈیو میں جو شامی کا نسخہ مجھے ملا اس کا سائز تقریباً 2 جی بی تھا۔ جو پروسس کرنے کے بعد ان شاء اللہ تقریباً 80 فیصد کم ہوجائے گا۔ یہ ویڈیو سلسلہ اسی بارے میں ہے کہ پی ڈی ایف صفحات کی صفائی کیسے ہو اور ان کا سائز کیسے کم ہو۔ تفصیل کے ساتھ سمجھایا گیا ہے۔ آپ دیکھیے، شیئر کیجیے۔ اور اپنی رائے بھی دیجیے۔