نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

مکتبہ شاملہ کا تعارف

پچھلی ایک پوسٹ میں بندہ نے مکتبہ شاملہ وقفیہ کا تذکرہ کیا تھا، وہاں سے معلوم ہوا کہ بعض ساتھیوں کو اس کے بارے میں معلوم نہیں ہے، تو پھر ارادہ ہوا کہ اس بارے میں کچھ مختصر کرکے لکھا جائے۔

مکتبہ شاملہ کیا ہے؟

مکتبہ شاملہ ایک لائبریری ہے جو کمپیوٹر پر چلتی ہے۔ اس لائبری میں عربی امہات کتب کا ایک بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ تمام اہم موضوعات کی کتابیں اس مجموعے میں شامل ہیں۔ علماء عموماً اسے مطالعہ وتحقیق کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس سوفٹویئر کا آخری ورژن لانچ ہونے کے بعد اب مکتبہ کی جانب سے وقتاً فوقتاً کتابوں کا اضافہ کیا جاتا رہتا ہے۔
اس سوفٹویئر کا فائدہ تب ہوتا ہے جب حوالہ کے لیے کسی کتاب سے متن تلاش کرنا ہو، حدیث کے الفاظ تلاش کرنے ہوں، یا کسی کتاب میں دیئے گئے حوالے کی تصدیق کرنی ہو۔ کمپیوٹر میں اس لائبریری کی مدد سے ایک منٹ کے اندر اندر یہ کام ہوجاتا ہے۔ 
اس سوفٹویئر کے آنے سے کاغذ پر چھپی ہوئی کتابوں کی اہمیت کم نہیں ہوجاتی۔ ہاں استعمال کی نوعیت بدل جاتی ہے۔ اب ہر شخص 6000 کتابیں نہیں خرید سکتا، جن کی مالیت لاکھوں روپوں میں ہو، انہیں رکھنے کے لیے بھی جگہ چاہیے۔ اب آدمی کاغذ پر چھپی ہوئی کتاب وہی خریدے گا جس کی اُسے ضرورت ہوگی، اور تحقیق اور تلاش کے لیے اس سوفٹویئر اور اس جیسے دیگر سوفٹویئرز کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کم از کم بندہ نے اکابرین علماء کرام کو یہی کرتے دیکھا ہے۔

مکتبہ کا سائز؟

مکتبہ شاملہ 4 طرح سے دستیاب ہے:
  1. صرف سوفٹویئر (کُتب کے بغیر)
    1. اس ورژن میں شاملہ کا صرف سوفٹویئر (نسخة شاملة مفرغة) ہوتا ہے۔ جس کا سائز 25 م ب ہے۔ اس کا کیا فائدہ ہے، اس کا ذکر آگے آئے گا۔
  2. ٹیکسٹ (تحریری) کتب کے ساتھ۔
    1. زپ کی شکل میں ڈاؤنلوڈ کرتے وقت اس کا سائز تقریباً 2 جی بی ہوتا ہے اور زِپ فائل کو ایکسٹریٹ کرنے کے بعد تقریباً 15 جی بی سے اوپر کا ڈیٹا نکلتا ہے جو تقریباً 6000 کتابیں بنتی ہیں۔
  3. ٹیکسٹ (تحریر) کے ساتھ پی ڈی ایف مجموعہ
  4.  جس دوران بندہ یہ مضمون لکھ رہا تھا، تب شاملہ کے ایک اور ورژن کے بارے میں علم ہوا۔ اس پر ان شاء اللہ آئندہ کسی مستقل پوسٹ میں لکھنے کا ارادہ ہے۔ 

مکتبہ شاملہ کے فوائد

  • قرآن کریم کی ایک آیت کی تفسیر ایک کلک پر کئی کتابوں سے دیکھنا ممکن
  • اہم امہات کتب کا مکمل متن موجود
  • مفید شروحات اور حواشی موجود
  • مختلف موضوعات پر ہزاروں کتب تک رسائی ممکن
  • کئی کتب سے بیک وقت تلاش ممکن
  • کسی بھی کتاب سے متن لینا (کاپی پیسٹ کرنا) آسان
  • بیشتر کتابیں موافق للمطبوع
  • بیشتر کتابیں موافق للمطبوع پی ڈی ایف کے ساتھ مربوط جنہیں ایک کلک سے ڈاؤنلوڈ کیا جاسکتا ہے۔
  •  کتاب کے متن کو ورڈ کی فائل میں لینا ممکن
  • سوفٹویئر کھولنے پر خودکار طریقے نئی آنے والی کتب ڈاؤنلوڈ ہوجاتی ہیں۔
  • اس کے علاوہ بھی کئی فوائد ہیں۔۔۔

مکتبہ شاملہ کے نقصانات

اس لائبریری کے جہاں فوائد ہیں وہاں نقصانات بھی دیکھے گئے ہیں:
  • عموماً طالبعلمی کے زمانے میں اس کا استعمال طلبہ کو سہل پسند بنا دیتا ہے۔ چند حروف ٹائپ کیے اور سارا مواد سامنے آجاتا ہے۔ طلبہ کے لیے یہ سخت نقصان دہ ہے، ان کی استعداد صحیح نہج پر بن نہیں پاتی، اس لیے اساتذہ زمانۂ طالب علمی اس کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔
  • اس سوفٹ ویئر پر زیادہ انحصار کاغذ پر چھپی ہوئی کتابوں کے ساتھ تعلق کم کر سکتا ہے۔ اس لیے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
  • ٹیکسٹ میں بعض دفعہ غلطیاں پائی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے متن قابل اعتبار نہیں رہتا، اور تقابل کی ضرورت پیش آتی ہے۔
  • بعض ساتھی اسے کاغذ پر چھپی ہوئی کتب کا متبادل سمجھتے ہیں، جو کہ غلط ہے۔ ہمارے ایک استاذ فرمایا کرتے تھے کہ کاغذ کا ورق پلٹنے کا اپنا مزہ ہے جو سکرین میں کہاں!۔ اس لیے جس ساتھی کا جو فن ہو اس سے متعلق اہم کتب اپنے پاس ہونی چاہئیں اور اس جیسے سوفٹویئر کا استعمال بھی ہوتا رہے۔

مکتبہ شاملہ نسخہ مفرّغة (کتب کے بغیر) کا فائدہ

اگر کوئی ساتھی ایسے ہیں جنہیں پورے مکتبہ کی ضرورت نہیں، ایک آدھ کتاب چاہیے تو یہ نسخہ انہی کے لیے ہے۔ اس کے لیے یہ کرنا ہوتا ہے کہ نسخہ مفرغہ ڈاؤنلوڈ کرلیں اور انسٹال کرلیں۔
پھر شاملہ کی ویب سائٹ سے مطلوبہ کتاب تلاش کرکے ڈاؤنلوڈ کرلیں۔ جب اس کتاب کو کھولیں گے تو شاملہ کے سوفٹویئر میں کھل جائے گی۔
(شاملہ کی کتابوں کا ایکسٹنشن .bok ہے۔ اس ایکسٹنشن والی کتابیں صرف شاملہ کے سوفٹویئر میں ہی کھلیں گی)۔

ڈاؤنلوڈ مکتبۂ شاملہ

  1. ڈاؤنلوڈ مکتبہ شاملہ نسخۂ مفرغہ (صرف سافٹ ویئر) سائز 25 م ب
  2. ڈاؤنلوڈ مکتبہ شاملہ ٹیکسٹ بیسڈ سوفٹویئر (ڈاؤنلوڈ سائز 2 جی بی) (انسٹالیشن سائز : 15 بی جی)
  3. مکتبہ شاملہ ٹیکسٹ اور پی ڈی ایف کے بارے میں مزید یہاں دیکھیں
مکتبہ شاملہ کے بارے مزید لکھنے کا آئندہ ارادہ ہے ان شاء اللہ۔

تبصرے

  1. گمنام9/08/2016

    اگلی پوسٹ کا انتظار رہے گا۔
    عرفان افسر

    جواب دیںحذف کریں
  2. گمنام9/09/2016

    Kompeutor pr urdo lekhnay ka kiya tareeqa hay?
    Shareef hussain

    جواب دیںحذف کریں
  3. گمنام9/09/2016

    Kompeutor pr urdo lekhnay ka kiya tareeqa hay?
    Shareef hussain

    جواب دیںحذف کریں
  4. گمنام9/10/2016

    بہت خوبصورت آرٹیکل ہے۔ ہمیں بہت فائدہ ہوا ہے، ہم اس کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں۔
    اور ایک گذارش ہے کہ ایک آرٹیکل اس بارے میں بھی ہونا چاہیے کہ شامل میں عربی سرچ کرنے میں پریشانی ہوتی ہے، بعض الفاظ سرچ نہیں ہوتے، اس کا کیا حل ہے؟
    عمران نذیر، لاہور

    جواب دیںحذف کریں
  5. گمنام11/19/2016

    عطاء بھائی آبشن نمبر 2 کی انسٹالیشن کے بارے میں ایک تفصیلی پوسٹ آپ کے وقت کا اچھا مصرف ہو گی

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. محترم انسٹالیشن بہت آسان ہے۔
      بس ڈاؤنلوڈ کے بعد آپ وِن رار کے ذریعہ سارا ڈیٹا زپ فارمیٹ سے باہر نکالیں۔ اور پھر سیٹ اپ چلا لیں۔ اگر مشکل ہو تو پوسٹ ان شاء اللہ بن جائے گی۔

      حذف کریں
  6. ڈاؤن لوڈ کے بعد انسٹالیشن کا کیا طریقہ ہے؟

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. محترم انسٹالیشن بہت آسان ہے۔ اگر آپ انسٹالیشن کرتے رہے ہیں تو آپ کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔

      حذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنا تبصرہ یہاں تحریر کیجیے۔

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مکتبۂ شاملہ نیا ورژن 100 جی بی (76 جی بی ڈاؤنلوڈ)

مکتبۂ شاملہ کے تعارف بارے میں لکھ چکا ہوں کہ مکتبۂ شاملہ کیا ہے۔ اس کے نسخۂ مفرغہ (App-only) کے بارے میں بھی بات ہوچکی ہے، اور نسخۂ وقفیہ پر بھی پوسٹ آچکی ہے۔ عموماً سادہ شاملہ 15 جی بی کا ہوتا ہے جس میں 6000 کے لگ بھگ کتابیں ہوتی ہیں جو ٹیکسٹ شکل میں ہوتی ہیں۔ مدینہ منوّرہ کے کچھ ساتھیوں نے اس کا نسخۂ وقفیہ ترتیب دیا، جس کا سائز تقریباً 72 جی بی تھا۔ ابھی تحقیق سے معلوم ہوا کہ نسخۂ وقفیہ کا 100 جی بی والا ورژن بھی آچکا ہے۔ جس میں نئی کتابیں شامل کی گئی ہیں، اور کئی بگز کو بھی دور کیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ سائز 76 جی بی ہے، اور جب آپ ایکسٹریکٹ کرلیں گے تو تقریباً 100 جی بی کا ڈیٹا نکلے گا۔ رمضان المبارک کی مبارک ساعات میں کی گئی دعاؤں میں یاد رکھیے۔

مکمل درسِ نظامی کتب مع شروحات وکتبِ لغۃ اور بہت کچھ۔ صرف 12 جی بی میں

تعارف ”درسِ نظامی“ہند وپاک کے مدارس میں پڑھایا جانے والا نصاب ہے۔کتابوں کے اس مجموعے کے اندر درسِ نظامی کے مکمل 8 درجات کی کتابیں اور ان کی شروح کو جمع کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ مجموعہ کس نے ترتیب دیا ہے، معلوم نہیں اور اندازے سے معلوم یہ ہوتا ہے یہ ابھی تک انٹرنیٹ پر دستیاب نہیں۔ اور پاکستان (یا شاید کراچی)میں ”ہارڈ ڈسک بہ ہارڈ ڈسک“ منتقل ہوتا رہا ہے۔بندہ کو یہ مجموعہ ملا تو اس کا سائز قریباً 22 جی بی تھا۔ تو اسے چھوٹا کرنا اور پھر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنا مناسب معلوم ہوا کہ دیگر احباب کو بھی استفادہ میں سہولت ہو، مستقبل کے لیے بھی ایک طرح سے محفوظ ہوجائے۔یہ سوچ کر کام شروع کردیا۔ اسے چھوٹا کرنے، زپ کرنے اور پھر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے میں قریباً ایک مہینہ کا عرصہ لگا ہے۔ اور کام سے فارغ ہونے کے بعد اس کا سائز 11.8 جی بی یعنی پہلے سے تقریباً نصف ہے۔ اس سے مزید چھوٹا کرنے پر صفحات کا معیار خراب ہونے کا خدشہ تھا، تو نہ کیا۔ جن احباب نے یہ مجموعہ ترتیب دیا ہے ان کے لیے جزائے خیر کی دعا کرتے ہوئے، اور اللہ تعالیٰ سے خود اپنے اور سب کے لیے توفیقِ عمل کی دعا کرتے ہوئے آپ کے سامنے پیش کرنے کی

مختلف سوفٹویئرز میں عربی کے مخصوص حروف کیسے لکھیں؟

کمپیوٹر میں یونیکوڈ اردو ٹائپ کرنے لیے مختلف کی بورڈز دستیاب ہیں۔ بندہ چونکہ پہلے انپیج میں ٹائپنگ سیکھ چکا تھا، لہٰذا یونیکوڈ کے آنے پر خواہش تھی کہ ایسا کی بورڈ مل جائے جو ان پیج کی بورڈ کے قریب قریب ہو۔ کچھ تلاش کے بعد ایک کی بورڈ ملا، میری رائے کے مطابق یہ ان پیج کے کی بورڈ سے قریب تر ہے۔ اب جو ساتھی نئے سیکھنے والے ہیں، ان کو کون سا کی بورڈ سیکھنا چاہیے، یہ ایک اہم سوال ہے۔ میری رائے طلبۂ مدارس کے لیے ہمیشہ یہ رہی ہے کہ وہ عربی کی بورڈ نہ سیکھیں، کیونکہ عربی کی بورڈ کو اردو اور انگریزی کی بورڈز کے ساتھ بالکل مناسبت نہیں ہے، کیونکہ احباب جانتے ہیں کہ ان پیج کا فونیٹک کی بورڈ ملتے جلتے انگریزی حروف پر ترتیب دیا گیا ہے۔ مثلاً ”p“ پر آپ کو ”‬پ“ ملے گا۔ اس طرح حروف کو یاد رکھنے میں سہولت ہوجاتی ہے۔ اس طرح جو آدمی اردو سیکھ لے وہ تھوڑی سی مشق سے انگریزی ٹائپنگ کرسکتا ہے، اور انگریزی ٹائپنگ سیکھا ہوا شخص کچھ توجہ سے اردو بھی ٹائپ کرلیتا ہے۔ اور عربی کے تقریباً سارے ہی حروف اردو میں موجود ہیں، تو الگ سے کیوں نیا کی بورڈ سیکھا جائے۔ کئی کی بورڈز پر توجہ دینے کے بجائے بہتر یہ ہے ایک ہی ک