نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

بلاگر میں تبصرہ کیسے کریں؟

متعدد بلاگ ریڈرز کی طرف سے شکایت موصول ہوئی ہے کہ بلاگ پر تبصرہ کیسے کرتے ہیں،  اپنا پیغام دینے میں انہیں دشواری ہوتی ہے۔ اس پوسٹ میں تبصرہ لکھنے کے آسان ترین طریقے پر بات ہوگی۔

تبصرہ پوسٹ کرنے کا طریقۂ کار

تین طریقوں سے ہم بآسانی کمنٹ پوسٹ کرسکتے ہیں۔
  • اگر آپ کے پاس جی میل اکاؤنٹ ہے تو پھر کوئی مشکل ہی نہیں ہونی چاہیے، بس کمنٹ باکس میں اپنا تبصرہ لکھیں کریں اور اپنی جی میل آئی ڈی چن لیں اور پوسٹ کردیں۔

post-comment-via-gmail-id-atarafi
  • اگر آپ کی کوئی ویب سائٹ ہے تو ”تبصرہ کریں بطور“ کے سامنے سے ”نام/URL“ چنیں، ویب سائٹ ایڈریس اور اپنا نام لکھیں اور کمنٹ کردیں
post-comment-name-url-atarafi
  • اگر جی میل آئی ڈی یا ویب سائٹ نہ ہو تو پھر ”تبصرہ کریں بطور“ کے سامنے سے ”گمنام“ چنیں اور کمنٹ کردیں۔ آخر میں اپنا نام ضرور لکھیں۔
پبلش کرنے سے پہلے ایک دفعہ ”پیش منظر“ ضرور دیکھ لیں، اگر کوئی تبدیلی کرنی ہو تو پبلش کرنے سے پہلے پہلے کرسکتے ہیں۔ کسی مخصوص تبصرے کے جواب میں اگر تبصرہ کرنا ہو تو اسی تبصرہ کے نیچے ”جواب دیں“ پر کلک کریں۔ اگر عمومی تبصرہ کرنا ہو تو پھر تمام تبصروں کے نیچے موجود کمنٹ باکس میں تبصرہ لکھیں۔
بلاگ میں سپیمنگ سے بچنے کے لیے گوگل کی جانب سے ”ری کیپچا“ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں اکثر تو صرف ایک جملے ”میں ایک روبوٹ نہیں ہوں“ پر کلک کرنا ہوتا ہے۔ بعض اوات کچھ تصاویر دی گئی ہوتی ہیں جن کے نیچے ہدایات ہوتی ہیں کہ ان تصویروں پر کس اعتبار سے کلک کرنا ہے۔
اس طریقے سے آپ کا کمنٹ بآسانی پبلش ہوجائے گا۔

تبصرے

  1. السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکا تہ
    امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے
    مچھے یہ پوچھنا تھا کہ یہ پلگ ان plug in کیا ہوتا ہے۔
    اسے انسٹال اور استعمال کیسے کیا جاتا ہے۔
    مثلا ایڈوبی فوٹو شاپ میں
    فوٹو شاب کا کوئی مشہور پلگ ان ہو تو بتائیں
    تا کہ تجربہ کیا جا سکے

    جواب دیںحذف کریں
  2. السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکا تہ
    امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے
    مچھے یہ پوچھنا تھا کہ یہ پلگ ان plug in کیا ہوتا ہے۔
    اسے انسٹال اور استعمال کیسے کیا جاتا ہے۔
    مثلا ایڈوبی فوٹو شاپ میں
    فوٹو شاب کا کوئی مشہور پلگ ان ہو تو بتائیں
    تا کہ تجربہ کیا جا سکے

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
      پلگ ایک سوفٹ ویئر ہوتا ہے جو بذات خود کام نہیں کرسکتا، کسی اور سوفٹویئر کا جز بن کر کام کرتا ہے، اور اس سوفٹویئر کے اندر کسی خاصیت/فیچر کا بڑھاتا ہے۔
      ویب براؤزرز کے اندر استعمال ہونے والے پلگ انز اس کی عام مثالیں ہیں۔
      فوٹو شاپ میں پلگ انز استعمال کرنے کا تجربہ نہیں ہوا اب تک۔
      شاید یہ آپ کے کام آسکے

      حذف کریں
  3. Thanks a lot for giving me this kind of good information
    You are doing great work

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. پسندیدگی اور سراہنے کے لیے بہت شکریہ

      حذف کریں
  4. السلام علیکم عطا صاحب آپ کی ٹیٹوریل بہت عمدہ ہیں اللہ پاک آپ کوجزائے خیر عطا فرمائے آمین۔ان پیچ میں 4۔7 کا بک لے ماسٹر پیچ میں لینڈ اسکیب کے ذریعے بناتے ہیں اور ٹائپنگ کرتے ہوئے آمنے سامنے نظر بھی آتاہے ورڈ میں 4۔7 کا بک لے آوٹ کیسے بنے گا اورپرنٹ آوٹ کیسے نکلے گا۔والسلام محمد فیصل

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. وعلیکم السلام فیصل بھائی
      پسندیدگی کے لیے شکریہ قبول فرمائیں۔

      میرے خیال میں آپ اس پوسٹ کے بارے میں بات کررہے ہیں۔
      آپ نے اچھا سوال پوچھا ہے، اسے میں نے درج ذیل ویڈیو میں ڈیفائن کیا ہے، امید کرتا ہوں ویڈیو دیکھ کر تشفی ہوجائے گی۔
      ویڈیو کے لیے یہاں کلک کریں

      حذف کریں
    2. جزاک اللہ۔ آپ کی رہنمائی کرنے کا آپ کابہت بہت شکریہ۔ آپ سے مزید رہنمائی درکار ہے:
      1۔ آپ نے حاشیے کی متعلق جو ویڈیو شئیر کی ہے بہت ہی اچھی اورمفید ہے اگر کسی آرٹیکل یامضمون کے آخری میں حاشیہ دینا ہو تو وہ کس طرح دیاجائے گا۔
      2۔پیراگراف میں اشعار کی سیٹنگ کس طرح ہوگی جیسے ان پیچ میں Force Justifyکا طریقہ استعمال کرتے ہیں اور شعریااشعار کے بعد جو میٹرشروع ہوگا اس میٹرکی سیٹنگ اشعار کی سیٹنگ سے خراب نہ ہو اپنی ہی سیٹنگ رکھے۔
      3۔براہ مہربانی کتاب یا مقالہ لکھنے کے بعد مضامین کی فہرست بناتے ہیں جس میں عنوانات یاذیلی عنوانات بناتے ہیں ان پیچ میں مینول طریقے سے کرنا پڑتاہے کیاایم ایس ورڈ خود کار طریقے سے کرسکتا ہے؟آپ سے اس سلسلے میں رہنمائی کی درخواست ہے۔والسلام

      حذف کریں
    3. فیصل بھائی دلچسپی لینے کے لیے بہت شکریہ۔ تاخیر کے لیے معذرت،
      1- آخر میں حاشیہ دے سکتے ہیں، بس فٹ نوٹ داخل کرتے وقت اینڈ نوٹ پر کلک کرنا ہے:
      یہ تصویر دیکھیں
      2- بالکل کرسکتے ہیں، یہ کورس ابھی جاری ہے، جیسے فرصت ملتی ہے میں کچھ کام کرلیتا ہوں۔ کورس آؤٹ لائن کے مطابق اگلی ویڈیو شعر ہی کے بارے میں ہے۔
      باقی آپ نے میٹر کی بات کی ہے، وہ میں نہیں سمجھ پایا۔
      3- ان پیج میں بھی ایک طریقہ ہے فہرست بنانے کا لیکن پرانے ان پیج میں صرف عنوان آتے ہیں، صفحہ نمبر پھر بھی اندراج کرنے پڑتے ہیں، البتہ ان پیج تھری میں صفحہ نمبر بھی آجاتا ہے۔ ایم ایس ورڈ میں یہ سارا کام خودکار طریقے سے ہوتا ہے۔ اور یہ بات ہمارے کورس آؤٹلائن میں شامل ہے۔
      آداب

      حذف کریں

    4. آپ کی بڑی نوازش کہ آپ اپنا قیمتی وقت نکال کر ٹیٹوریل بنا رہے ہیں اور یہ ٹیوٹریل ورڈ میں اردو کے حوالے سے بہت مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔
      آپ کی مزید ٹیٹوریلز کا بے چینی سے انتظار رہے گا۔
      شکریہ
      والسلام

      حذف کریں
    5. بے حد قدردان ہوں آپ کا۔ شکریہ

      حذف کریں
  5. السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    امید ہے کہ ایمان و صحت کی بہترین حالت میں ہوں گے
    حضرت بہت دن ہوئے آپ کی کوئی نئی کاوش منظر عام پر نہیں آئی۔
    خیر آپ کی تھوڑی زحمت دینی تھی کہ مائکروسوفٹ میں جب ہم اسٹائل شیٹ بناتے ہیں تو اس میں یہ مسئلہ آرہا ہے کہ جیسے ہم نے ایک اسٹائل شیٹ اردو کی اور ایک انگلش کی بنالی تو انگلش اور اردو کی لکھائی ایک سیدھ میں نہین آرہی بلکہ کچھ اوپر نیچے ہو رہی ہے۔۔ خاص طور پر جب ٹیبل کے اندر ان کو لکھا جائے

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
      محترم کچھ مصروفیات ایسی ہیں کہ وقت نہیں نکال پارہا ہوں۔ اور اگلے تین چار مہینوں تک کچھ امکان نہیں نظر آرہا۔ خیر چھوڑنا تو نہیں ہے :)
      آپ کے سوال کا جواب:
      میرے خیال میں اردو اور انگلش کے لیے الگ الگ سٹائل بنانا ضروری نہیں، آپ ایک ہی اسٹال میں انگلش اور اردو کے لیے الگ الگ فونٹ سائز، فونٹ ٹائپ وغیرہ ڈیفائن کرسکتے ہیں۔ وہ اس طرح کہ سٹائل بناتے ہوئے جب آپ سکرپٹ منتخب کرتے ہیں تو اردو/عربی کے لیے Complex لیں اور انگلش کے لیے Latin لے کر فونٹ سائز وغیرہ تبدیل کرلیں۔
      اور سیدھ میں نہ آنے کی وجہ یہ سمجھ میں آرہی ہے کہ آپ نے لائن سپیسنگ سیٹ نہیں کی، اور انگریزی اور اردو فونٹس کی بیس لائن مختلف ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیکسٹ سیدھ میں نہیں آرہے۔ تو آپ یہ کریں کہ کسی سٹائل کو Modify کرکے Line Spacing میں جاکر Exactly کے آگے پوائنٹ دے دیں، مثال کے طور پر 15 فونٹ سائز کے لیے ہم 20 سے 24 تک لائن سپیسنگ دیتے ہیں تو لاٹن اور کمپلیکس فونٹس صحیح دکھتے ہیں۔

      حذف کریں
  6. میں نے یہ کیا تھا کہ الفاظ معنی کے لیے ایک ٹیبل بنایا اس کی ایک Row کو مکمل سلیکٹ کر کے اردو کی اسٹائل شیٹ سیٹ کردی اور اس کے مد مقابل دوسری Row کو مکمل سلیکٹ کر کے اس کی اسٹائل شیٹ انگلش سیٹ کردی تھی

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. ہممم، اوپر جو میں نے جواب لکھا ہے وہ ایسے ٹیکسٹ کے بارے میں ہے جس میں اردو اور انگلش ٹیکسٹ ایک ہی لائن میں ہو۔
      آپ چونکہ ٹیبل میں بنارہے ہیں تو دو الگ سٹائلز بنانے میں کوئی حرج نہیں۔ پھر آپ یہ کریں کہ ٹیبل کے کسی سیل میں کلک کرنے ٹیبل کے لیے الگ Tabs ظاہر ہوجاتے ہیں، Layout Tab میں جاکر Alignment گروپ میں جاکر اپنی مرضی سے ٹیبل کے ٹیکسٹ کو کوئی الائنمنٹ دے دیں۔ آپ سینٹر کریں گے تو آپ کا ٹیکسٹ درست دکھے گا۔

      حذف کریں
  7. اور ایک یہ دریافت کرنا تھا کہ جیسے ان پیج مین ہوتا ہے کہ ہم جو بھی فائل بناتے ہیں اس کی ایک Back Up File خود بخود تیار ہوتی رہتی ہے ۔ اور ہم جو بھی کام اپنی فائل میں کرتے ہیں وہ Automatic ہماری بیک اپ فائل مین save ہوتا رہتا ہے ۔ تو کیا یہ کام MS-Word میں کیا جاسکتا ہے۔ اور اگر کیا جا سکتا ہے تو کس طرح
    اور کیا ہم ایسا کر سکتے ہین کہ مثلا ہم اپنی MS-Word کی فائل DaskTop پر رکھیں اور اس کی Back up file کا Path مثلا D drive سیٹ کردیں کہ ہم جو بھی کام اپنی ڈیسک ٹاپ والی فائل میں کرتے رہیں وہ خود کار طریقے سے D drive مین بھی Save ہوتا رہے

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. محترم، اس پر میں نے افادۂ عام کے لیے ایک پوسٹ لکھی ہے، یہاں پر پڑھ لیجیے۔

      حذف کریں
  8. آپنے اپنے قیمتی اوقات میں سے ہمارے جیسے ناظرین کے لیے وقت نکالا اس پر میں آپ کا تہ دل سے ممنون و مشکور ہوں
    جزاک اللہ خیرا احسن الجزاء

    جواب دیںحذف کریں
  9. حضرت کافی دنوں سے میرے دل میں ایک تجویز آرہی تھی وہ یہ کہ یقینا آپ جیسے مصروف شخص کے لیے جوئے شیر لانے سے کم نہیں ۔ تو کیوں نہ ایسا کر لیا جائے کہ آپ اپنے جیسے نابغہ روزگار افراد کو اپنے اس کام میں شریک کر لیں تاکہ جس کو جب بھی وقت میسر ہو وہ تھوڑا سا وقت نکال کر ٹٹوریل بنادیا کرے ۔ اس سے ایک تو یہ ہوگا کہ آپ پر گراں خاطر نہیں گزرے گا دوسرا یہ ہوگا کہ ہر شخص ایک زاویہ نظر رکھتا ہے تو ناظرین کو مختلف اور متنوع موضوعات پر ٹٹوریل دیکھنے کو ملیں گے اور تیسرا یہ ہوگا کہ کام کی رفتار بڑھ جائے گی
    میں نے آپ کو اردو محفل پر دیکھا ہے۔ بظاہر لگتا ہے کہ آپ کی وہاں پر کافی شناسائی ہے۔ اور وہاں پر کئی ایک ایسے لوگ ہیں جو اس اردو اور ایم ایس ورڈ کے حوالے سے کافی وسیع معلومات رکھتے ہیں

    جواب دیںحذف کریں
  10. اپنے مصروف اوقات میں سے وقت نکالنا

    جواب دیںحذف کریں
  11. کیوں کہ حضرت ہم جیسے کم عقل لوگوں کو صرف تحریر پڑھ کر سمجھنے میں کافی مشقت پیش آتی ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. آپ کی بات بالکل درست ہے یہ کام کئی لوگ کریں تو زیادہ فائدہ ہو، لیکن میری معلومات کی حد تک چونکہ میں زیادہ تر فنی چیزیں شیئر کرتا ہوں جو عرصہ سے میرے استعمال میں ہیں اور پریکٹیکل ہیں، ان کا تعلق صرف معلومات سے نہیں، اس وجہ سے اردو محفل وغیرہ پر مجھے ایسے احباب کا علم نہیں جو اس بارے فنی معلومات رکھتے ہوں۔ عمومی ٹیوٹوریلز یوٹیوب پر کافی مل جائیں گے۔ اس وجہ سے میں خود ہی کوشش کرتا ہوں کہ جو دو چار ٹوپکس رہتے ہیں انہیں بھی دیکھ لیا جائے۔ ان شاء اللہ

      حذف کریں
  12. السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    امید ہے خیریت سے ہوں گے
    جناب کیا ایم ایس ورڈ میں ٹائپ شدہ کوئی قرآنی نسخہ دستیاب ہے ۔ جو بر صغیر کے رسم الخظ میں لکھا گیا ہو ؟

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
      میں اس بارے ایک پوسٹ لکھ رہا ہوں اور ویڈیو بھی بنا رہا ہوں، ہفتے تک ان شاء اللہ مکمل ہوجائے گی۔ آباد رہیں۔

      حذف کریں
  13. محترم عطاء صاحب آپ کا بہت شکریہ آپ نے بہت عمدہ طریقے سے ایم ایس ایکسل میں اردو نبمرز تبدیل کیے لیکن ایک مسئلہ آرہا ہے وہ نمبرز بجائے اردو میں تبدیل کرنے کے عربی نمبرز میں دے رہاے ہے۔جمیل نستعلیق میں شو کرتاہے لیکن جب انٹر کرتے ہیں تواردو کے بجائے عربی میں نمبرز دے دیتاہے آپ سے رہہنمائی کی درخواست ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. محترم ایڈٹنگ کے بعد آخر میں جاکر سیل کو سلیکٹ کرکے فونٹ جمیل نوری نستعلیق کردیں۔ میرے پاس یہ ٹرک کام کررہی ہے۔

      حذف کریں
  14. جناب ایم ایس ورڈ کے اندر ایک ایسی کتاب جس میں اردو اور انگلش دونوں زبانوں میں کام کرنا ہو تو اس کے لیے کس طرح کا لے آوٹ بنے گا کس طرح کی اسٹائل شیٹ بنیں گی پیراگراف سیٹنگ کیا ہوگی ٹیکسٹ کی ڈائریکشن رائٹ ٹو لیفٹ رکھنا ہوگی یا لیفٹ ٹو رائٹ؟
    حضرت اس حوالے سے اگر آپ ایک جامع ٹٹوریل بنادیں تو بندہ آپ کا بے حد ممنون ہوگا

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. محترم اگر اگر آپ کو ایک ہی پیراگراف کے اندر اردو اور انگریزی لکھنا ہے تو اس کے لیے آپ یوں کریں سٹائل شیٹ بناتے وقت Complex Script کے لیے الگ سیٹنگز رکھیں اور Latin کے لیے الگ۔ لیکن یہ اس صورت میں ہے جب انگریزی الفاظ اردو پیراگراف کے ضمن میں آرہے ہوں۔
      دوسری صورت یہ ہے کہ پورا کا پورا پیراگراف ہی انگریزی میں آرہا ہو تو اس کے لیے ہمیں نیا سٹائل بنانا ہوگا۔ اس موقع پر یہ بات ذہن میں رکھیں کہ جب بھی ہم کوئی اسٹائل بناتے ہیں تو اصل میں وہ نیا اسٹائل مائکروسافٹ ورڈ کے Normal سٹائل سے پیراگراف سیٹنگز Inherit (ادھار لے) ہوتا ہے۔ یعنی عمومی سیٹنگز خود بخود Normal والی لے لیتا ہے۔ اب جبکہ آپ نے Normal کو رائٹ ٹو لیفٹ کیا ہے تو آپ انگریزی اسٹائل کو Normal سے انہیرٹ کریں گے تو وہ بھی رائٹ ٹو لیفٹ ہوجائے گا۔ اس سے بچنے کے لیے ہم مختلف ٹیکسٹ ڈائریکشن والے اسٹائلز کو Style Based on میں سے None کردیتے ہیں، اور یہاں پر ٹیکسٹ ڈائریکشن LTR کردیتے ہیں۔
      اس پر گذارہ کرلیں، ٹیوٹوریل نہیں بنا پاؤں گا۔ :) اگر کوئی شکایت ہو تو ضرور بتائیے۔

      حذف کریں
    2. janab aap ne jo hal bataya he me ne us par amal kar ke dekha lliken mera
      masla hal nahi hua
      sara masla hi text direction ka he
      mere case me ziada tar text english ka he to me ne text direction left to
      right rakhi he
      kahi kahi mujhe english or urdu mix likhne ki zarurat parti he to us k lie
      me ne alag style sheet bnai or aap ki tajveez par amal kia lekin masla jun
      ka tun he
      screen shot mulahiza kijie
      is me urdu ibarat lafz e Not k se pehle aa rahi he jab k is ko bad me aana
      chahihe
      ab koi esa tariqa btai k khas style sheet me text direction bhi aam
      document se alag ho jai

      حذف کریں
    3. محترم سکرین شاٹ نظر نہیں آرہا۔ www.postimg.org پر اپلوڈ کرکے یہاں لنک دے دیں۔

      حذف کریں
    4. Link:
      https://s1.postimg.org/97f55lni7/Screenshot_1.png

      حذف کریں
    5. اس میں Not اردو کے بعد اس لیے نظر آرہا ہے کہ آپ کا ٹیکسٹ ڈائریکشن لیفٹ ٹو رائٹ ہے۔ دیکھیں ٹیکسٹ ڈائریکشن بٹن۔ آپ اس کو رائٹ ٹو لیفٹ کریں، ٹیکسٹ درست ہوجائے گا۔

      حذف کریں
  15. حضرت اس پائچ منٹ کی ویڈیو میں میں اپنا مسئلہ سمجھانے کی کوشش کی ہے اپنے مصروف اوقات میں سے تھوڑا سا وقت اس ناچیز کے لئے نکال کر یہ ویڈیو دیکھ لیجئے اور میرا مسئلہ حل فرمادیجئے
    اللہ تعالی آپ کو دنیا اور آخرت میں جزائے خیر عطا فرمائے
    لنک:
    https://youtu.be/HibD4M458R4

    جواب دیںحذف کریں
  16. حضرت اس پائچ منٹ کی ویڈیو میں میں اپنا مسئلہ سمجھانے کی کوشش کی ہے اپنے مصروف اوقات میں سے تھوڑا سا وقت اس ناچیز کے لئے نکال کر یہ ویڈیو دیکھ لیجئے اور میرا مسئلہ حل فرمادیجئے
    اللہ تعالی آپ کو دنیا اور آخرت میں جزائے خیر عطا فرمائے
    لنک:
    https://youtu.be/HibD4M458R4

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. میں آپ کی بات سمجھ گیا ہوں، اور میں یہی آپ کو بتانا چاہ رہا ہوں جو آپ نے انگریزی اور اردو ٹیکسٹ کو رائٹ ٹو لیفٹ کیا ہے۔ بس یہی کام اسٹائل کے ذریعہ کرلیں۔ یعنی اسٹائل کو تبدیل کریں، ٹیکسٹ ڈائریکشن رائٹ ٹو لیفٹ کریں اور الائنمنٹ جسٹیفائی کردیں۔ آپ کا اسٹائل درست کام کرنے لگے گا۔

      حذف کریں
    2. مسئلہ یہی ہے کہ اسٹائل شیٹ کے اندر ٹیکسٹ ڈائریکشن کا آپشن ڈس ایبل آرہا ہے

      حذف کریں
    3. اس کا جواب میں نے اوپر ایک کمنٹ میں دیا ہے۔
      دیکھیے

      حذف کریں
    4. اس کو میں نے اپلائی کر کے دیکھا ہے پر نتیجہ صفر ہے

      حذف کریں
    5. اگر آپ مہربانی کریں تو ایک ورڈ ڈاکیومنٹ مجھے بنا کر دے دیجئے جس میں آپ نے یہ سیٹنگ کی ہوئی ہو اور کچھ ٹیکسٹ ہو جس میں یہ سیٹنگ اپلائی ہوئی ہوئی نظر آئے

      حذف کریں
    6. میں ایم ایس آفس 2013 چلاتا ہوں

      حذف کریں
    7. اگر مینولی آپ رائٹ ٹو لیفٹ نہیں کرسکتے تو اس کا حل یہ ہے پیراگراف میں تبدیلی کردیں اور پھر اسٹائل پر رائٹ کلک کرکے Update (Style) to match selection پر کلک کردیں۔ اس طرح آپ نے مینولی فارمیٹنگ کی ہے، وہ سٹائل کا حصہ بن جائے گی۔
      یہ فائل دیکھ لیں۔
      فائل دیکھیں

      حذف کریں
    8. جزاک اللہ خیرا احسن الجزاء

      حذف کریں
    9. آپ نے اردو اور ایم ایس ورڈ والی پوسٹ میں کہا ہے کہ ایم ایس آفس 2007 اور 2013 میں کچھ بگس یئں۔ اس کی کچھ وضاحت کردیں۔ اور 2016 کے بارے میں کیا خیال ہے؟
      اور 2010 والے کوئی صحیح قسم کے سوفٹ ویر کا لنک عنایت فرمادیں
      عین نوازش ہوگی

      حذف کریں
    10. محترم 2007 ورڈ میں بلٹن پی ڈی ایف سپورٹ نہیں ہے۔ اور کچھ کیریکٹر جیسے ”“ جو 2007 ورڈ میں لگائے گئے ہوں ورڈ 2010 میں آکر الٹے “” ہوجاتے ہیں۔ اسی طرح 2013 اور 2016 میں فونٹ رینڈرنگ کا ایشو میں نے کچھ جگہوں پر نوٹ کیا ہے۔ ایک لفظ 2010 پر صحیح رینڈر ہورہا ہے لیکن وہی لفظ 2016 ورڈ میں عجیب سی شکل بنا رہا ہے۔ شاید وہ اردو کے لحاظ سے اسٹیبل ورژنز نہ ہوں۔

      حذف کریں
  17. یعنی زیادہ بہتر یہی ہے کہ 2910 کا ورژن استعمال کیا جائے؟

    جواب دیںحذف کریں
  18. گمنام5/03/2017

    عطا رفیع صاحب میں نے پہلی مرتبہ آج آپ کا بلاگ دیکھا۔ آپ کو اللہ جزائے خیر دے بڑی خوشی ہوئی ، آپ بہت بڑا کام کر رہے ہو۔ اللہ سلامت رکھے۔ محب الرسول راغب

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. جناب راغب صاحب، آپ کی کہا ذرہ نوازی اور میرے لیے سند ہے۔ میں آپ سب کا بہت احسان مند ہوں کہ آپ اس معمولی کاوش کو اتنی بڑی سند سے نوازتے ہیں۔ زہے عز وشرف!

      حذف کریں
  19. السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    حضرت کیا حال احوال ہیں؟ خیریت سے ہیں؟ کہاں غائب ہیں اتنے دنوں سے کوئی خیر خبر ہی نہیں ہے؟
    ہم تو دیدہ و دل فرش راہ کیے بیٹھے ہیں کہ کب آپ کا کوئی نیا مضمون ائے جو کہ ہمارے لیے اس راہ کے کچھ نئے در وا کرے

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
      حضرت ذوق (غالبا) نے فرمایا تھا۔۔۔
      کسبِ معاش، عشقِ بُتاں، یادِ رفتگاں
      اس زندگی میں اب کوئی کیا کیا، کیا کرے
      بس یہی سمجھیے :)
      جلد ہی کچھ لے کر حاضر ہوتا ہوں، دعا بھی کیجیے۔

      حذف کریں
    2. انشاء اللہ ۔ اللہ آپ کے علم و عمل زندگی اور معاش سب میں برکت عطا فرمائے اور آپ کو امت کے لیے ثمر بارآور بنائے (آمین)

      حذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنا تبصرہ یہاں تحریر کیجیے۔

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مکتبۂ شاملہ نیا ورژن 100 جی بی (76 جی بی ڈاؤنلوڈ)

مکتبۂ شاملہ کے تعارف بارے میں لکھ چکا ہوں کہ مکتبۂ شاملہ کیا ہے۔ اس کے نسخۂ مفرغہ (App-only) کے بارے میں بھی بات ہوچکی ہے، اور نسخۂ وقفیہ پر بھی پوسٹ آچکی ہے۔ عموماً سادہ شاملہ 15 جی بی کا ہوتا ہے جس میں 6000 کے لگ بھگ کتابیں ہوتی ہیں جو ٹیکسٹ شکل میں ہوتی ہیں۔ مدینہ منوّرہ کے کچھ ساتھیوں نے اس کا نسخۂ وقفیہ ترتیب دیا، جس کا سائز تقریباً 72 جی بی تھا۔ ابھی تحقیق سے معلوم ہوا کہ نسخۂ وقفیہ کا 100 جی بی والا ورژن بھی آچکا ہے۔ جس میں نئی کتابیں شامل کی گئی ہیں، اور کئی بگز کو بھی دور کیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ سائز 76 جی بی ہے، اور جب آپ ایکسٹریکٹ کرلیں گے تو تقریباً 100 جی بی کا ڈیٹا نکلے گا۔ رمضان المبارک کی مبارک ساعات میں کی گئی دعاؤں میں یاد رکھیے۔

مکمل درسِ نظامی کتب مع شروحات وکتبِ لغۃ اور بہت کچھ۔ صرف 12 جی بی میں

تعارف ”درسِ نظامی“ہند وپاک کے مدارس میں پڑھایا جانے والا نصاب ہے۔کتابوں کے اس مجموعے کے اندر درسِ نظامی کے مکمل 8 درجات کی کتابیں اور ان کی شروح کو جمع کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ مجموعہ کس نے ترتیب دیا ہے، معلوم نہیں اور اندازے سے معلوم یہ ہوتا ہے یہ ابھی تک انٹرنیٹ پر دستیاب نہیں۔ اور پاکستان (یا شاید کراچی)میں ”ہارڈ ڈسک بہ ہارڈ ڈسک“ منتقل ہوتا رہا ہے۔بندہ کو یہ مجموعہ ملا تو اس کا سائز قریباً 22 جی بی تھا۔ تو اسے چھوٹا کرنا اور پھر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنا مناسب معلوم ہوا کہ دیگر احباب کو بھی استفادہ میں سہولت ہو، مستقبل کے لیے بھی ایک طرح سے محفوظ ہوجائے۔یہ سوچ کر کام شروع کردیا۔ اسے چھوٹا کرنے، زپ کرنے اور پھر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے میں قریباً ایک مہینہ کا عرصہ لگا ہے۔ اور کام سے فارغ ہونے کے بعد اس کا سائز 11.8 جی بی یعنی پہلے سے تقریباً نصف ہے۔ اس سے مزید چھوٹا کرنے پر صفحات کا معیار خراب ہونے کا خدشہ تھا، تو نہ کیا۔ جن احباب نے یہ مجموعہ ترتیب دیا ہے ان کے لیے جزائے خیر کی دعا کرتے ہوئے، اور اللہ تعالیٰ سے خود اپنے اور سب کے لیے توفیقِ عمل کی دعا کرتے ہوئے آپ کے سامنے پیش کرنے کی

مختلف سوفٹویئرز میں عربی کے مخصوص حروف کیسے لکھیں؟

کمپیوٹر میں یونیکوڈ اردو ٹائپ کرنے لیے مختلف کی بورڈز دستیاب ہیں۔ بندہ چونکہ پہلے انپیج میں ٹائپنگ سیکھ چکا تھا، لہٰذا یونیکوڈ کے آنے پر خواہش تھی کہ ایسا کی بورڈ مل جائے جو ان پیج کی بورڈ کے قریب قریب ہو۔ کچھ تلاش کے بعد ایک کی بورڈ ملا، میری رائے کے مطابق یہ ان پیج کے کی بورڈ سے قریب تر ہے۔ اب جو ساتھی نئے سیکھنے والے ہیں، ان کو کون سا کی بورڈ سیکھنا چاہیے، یہ ایک اہم سوال ہے۔ میری رائے طلبۂ مدارس کے لیے ہمیشہ یہ رہی ہے کہ وہ عربی کی بورڈ نہ سیکھیں، کیونکہ عربی کی بورڈ کو اردو اور انگریزی کی بورڈز کے ساتھ بالکل مناسبت نہیں ہے، کیونکہ احباب جانتے ہیں کہ ان پیج کا فونیٹک کی بورڈ ملتے جلتے انگریزی حروف پر ترتیب دیا گیا ہے۔ مثلاً ”p“ پر آپ کو ”‬پ“ ملے گا۔ اس طرح حروف کو یاد رکھنے میں سہولت ہوجاتی ہے۔ اس طرح جو آدمی اردو سیکھ لے وہ تھوڑی سی مشق سے انگریزی ٹائپنگ کرسکتا ہے، اور انگریزی ٹائپنگ سیکھا ہوا شخص کچھ توجہ سے اردو بھی ٹائپ کرلیتا ہے۔ اور عربی کے تقریباً سارے ہی حروف اردو میں موجود ہیں، تو الگ سے کیوں نیا کی بورڈ سیکھا جائے۔ کئی کی بورڈز پر توجہ دینے کے بجائے بہتر یہ ہے ایک ہی ک