نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

ستمبر, 2016 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

12- مائکروسافٹ ورڈ میں فٹ نوٹس/حاشیہ کے لیے سٹائل بنانا سیکھیں

اس ویڈیو میں آپ سیکھیں گے کہ مائکروسافٹ ورڈ میں حاشیہ/فٹ نوٹ پر کیسے کام کیا جاتا ہے۔

11- مائکروسافٹ ورڈ میں اقتباس کے لیے سٹائل بنانا سیکھیں

اس ویڈیو میں آپ سیکھیں گے کہ اردو اقتباس کے لیے فونٹ اسٹائل کیسے بناتے ہیں۔

10- مائکرو سافٹ ورڈ میں سٹائلز کے لیے شارٹ کٹ بنانا سیکھیں

اس ویڈیو میں آپ دیکھیں گے کہ مائکروسافٹ ورڈ میں شارٹ کٹس کیا ہوتے ہیں، شارٹ کٹس کیوں بنائے جاتے ہیں اور اسٹائلز کے لیے شارٹ کٹس کیسے بنائے جاتے ہیں۔

09- ہیڈنگ سٹائل کی مزید تفصیلات کے بارے میں جانیں - ٹیب کیا ہوتا ہے اور اس کو کیسے استعمال کرتے ہیں۔

اس ویڈیو میں آپ سیکھیں گے کہ: ٹیب کیا ہوتا ہے؟ ٹیب کا استعمال کہاں اور کیسے ہوتا ہے؟ مائکروسافٹ ورڈ میں ہیڈر کیا ہوتا ہے اور اردو کتاب کے لیے ہیڈر کیسے بناتے ہیں۔

08- مائکرو سافٹ ورڈ میں عنوان کے لیے سٹائل بنانا سیکھیں

اس ویڈیو میں آپ جانیں گے کہ مائکروسافٹ ورڈ میں اردو عنوان کے لیے اسٹائل کیسے بناتے ہیں۔ وغیرہ

07- مائکروسافٹ ورڈ اسٹائلز کی مزید تفصیلات - لائن سپیسنگ، کیریکٹر سپیسنگ، فرسٹ لائن سپیسنگ

اس ویڈیو میں مزید اسٹائلز کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ جس میں آپ جان سکتے ہیں لائن سپیسنگ، کیریکٹر سپیسنگ، فرسٹ لائن سپیسنگ وغیرہ

06 - ایم ایس ورڈ میں اردو کے لیے اسٹائلز کیسے بنائیں

ایم ایس ورڈ میں اسٹائلز کیسے کام کرتے ہیں، اسٹائلز کیسے بنائے جاتے ہیں۔ کیوں بنائے جاتے ہیں، دیکھیے۔

بلاگر میں تبصرہ کیسے کریں؟

متعدد بلاگ ریڈرز کی طرف سے شکایت موصول ہوئی ہے کہ بلاگ پر تبصرہ کیسے کرتے ہیں،  اپنا پیغام دینے میں انہیں دشواری ہوتی ہے۔ اس پوسٹ میں تبصرہ لکھنے کے آسان ترین طریقے پر بات ہوگی۔ تبصرہ پوسٹ کرنے کا طریقۂ کار تین طریقوں سے ہم بآسانی کمنٹ پوسٹ کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس جی میل اکاؤنٹ ہے تو پھر کوئی مشکل ہی نہیں ہونی چاہیے، بس کمنٹ باکس میں اپنا تبصرہ لکھیں کریں اور اپنی جی میل آئی ڈی چن لیں اور پوسٹ کردیں۔

05 - م س ورڈ اور اردو فونٹس

مائکروسافٹ ورڈ میں اردو فونٹ کیسے استعمال کرتے ہیں۔ نئے اردو فونٹس کہاں سے ڈاؤنلوڈ کیے جاتے ہیں۔ فونٹ کیسے انسٹال کرتے ہیں۔ www.font.urduweb.org

4- مائکرو سافٹ ورڈ میں اردو کیسے ٹائپ کریں؟

ان پیج میں کام کرنے والے ساتھیوں کے لیے ایم ایس ورڈ میں اردو ٹائپ کرنا عجیب معلوم ہوتا ہے۔ اس ویڈیو میں مختصرا بتایا گیا ہے کہ ایم ایس ورڈ میں یا کسی بھی جگہ اردو کیسے ٹائپ کرتے ہیں۔ پاک اردو انسٹالر ڈاؤنلوڈ کریں

مکتبہ شاملہ نسخۂ مفرّغہ کیا ہے

” مکتبہ شاملہ کا تعارف “ والی پوسٹ میں عرض کیا تھا کہ مکتبہ شاملہ کے نسخۂ مفرّغہ کا تعارف پیش کروں گا، آج کی پوسٹ اسی بارے میں ہوگی۔ مکتبہ شاملہ نسخۂ مفرّغہ کیا ہے؟ عام مکتبہ شاملہ کا ڈاؤنلوڈ سائز تقریباً 2 جی بی ہوتا ہے۔ اس کا یہ سائز شاملہ میں شامل 6000 سے زیادہ کتابوں کی وجہ سے ہے۔ اور پھر دو جی بی کو ایکسٹریکٹ کیا (زپ فائل سے باہر نکالا) جائے تو کل ڈیٹا کا سائز 15 جی بی سے اوپر ہوجاتا ہے۔ بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ آپ کو ایک دو کتابوں کی ضرورت پڑ جاتی ہے، تو دو کتابوں کے لیے پورا مکتبہ ڈاؤنلوڈ کرنا دانشمندی نہیں ہے۔ نسخۂ مفرغہ انہی حالات کے لیے بنایا گیا ہے۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ مکتبہ شاملہ لائبریری کا یہ ورژن کتب کے بغیر دستیاب ہے۔ یعنی یہ خالی سوفٹویئر ہے، اور اس میں کوئی کتاب شامل نہیں۔ آپ شاملہ سوفٹویئر کا یہ والا خالی ورژن ڈاؤنلوڈ کرتے ہیں، اپنی مرضی کی کتاب شاملہ کی ویب سائٹ سے اٹھاتے ہیں اور اس سوفٹویئر کو استعمال کرلیتے ہیں۔

3- مائکرو سافٹ ورڈ میں ان پیج کی طرح آمنے سامنے دو صفحات بنانا

ان پیج استعمال کرنے والے دوست ایک A4 پیج پر دو 7*4 پیجز لانے کے لیے ایک ٹیکنیک استعمال کرتے ہیں جس سے ایک تو دو پیجز ایک وقت میں آمنے سامنے ہوتے ہیں اور دوسرے پرنٹ کرتے ہوئے بھی دو پیجز ایک A4 پیج پر پرنٹ ہوجاتے ہیں، اس ویڈیو میں اس پر بات کی گئی ہے۔

02 - اردو اور ایس ورڈ -ورڈ میں پیج سائز کیسے سیٹ کریں

”اردو اور ایم ایس ورڈ“ ویڈیو سیریز کی دوسری ویڈیو جس میں ہم نے پیج سیٹ اپ کے بارے میں بات کی ہے۔ اگر آپ کو کوئی سوال پوچھنا ہو تو کمنٹ میں پوچھ سکتے ہیں۔ براہ مہربانی لائک اور شیئر کیجیے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ عموماً مدارس سے نکلنے والے ماہناموں کا سائز کیا ہوتا ہے یعنی لمبائی اور چوڑائی کتنی ہوتی ہے اور اس کو کیسے سیٹ اپ کیا جاتا ہے۔  سائز سے مراد کیا ہوتا ہے، مارجن کیسے اور کتنے رکھے جاتے ہیں۔ یہ ساری تفصیلات اس دو منٹ کی ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیں۔ تعارفی ویڈیو کے لیے کلک کریں۔

01 - اردو اور مائکروسافٹ ورڈ - تعارفی ویڈیو

انٹرنیٹ پر کئی ساتھی اس حوالے سے بات کرتے ہیں کہ ایم ایس ورڈ کو ان پیج کے متبادل کے طور کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اب تک دو ساتھیوں نے پورا ڈیٹا بھی بھیجا کہ اس کو سیٹنگ کرکے بھیج دیا جائے۔ تب ذہن میں یہ بات آئی کہ کیوں نہ اس پر ایک ویڈیو سیریز بنائی جائے جس میں اس حوالے سے رہنمائی کی جائے۔ لہٰذا اس موضوع پر ایک ویڈیو سیریز شروع کرنے کا ارادہ ہے جس میں ہم وقتاً فوقتاً اہم موضوعات کا جائزہ لیں گے۔ اس سیریز کا ٹائٹل ہوگا ”اردو اور مائکروسافٹ ورڈ“۔ اس سیریز میں ان پیج کو سامنے رکھتے ہوئے ورڈ پر بات کی جائے گی تاکہ نئے احباب کو مشکل نہ ہو۔ اس کورس میں آب سب کا بھر پور ساتھ چاہتا ہوں۔ اس سلسلے کی پہلی تعارفی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔

مکتبہ شاملہ کا تعارف

پچھلی ایک پوسٹ میں بندہ نے مکتبہ شاملہ وقفیہ کا تذکرہ کیا تھا، وہاں سے معلوم ہوا کہ بعض ساتھیوں کو اس کے  بارے میں معلوم نہیں ہے، تو پھر ارادہ ہوا کہ اس بارے میں کچھ مختصر کرکے لکھا جائے۔