نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

2016 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

خطاطی میں استعمال ہونے والے بوٹے

ہمارے ایک دوست اسعد سعد کی فرمائش پر یہ پوسٹ پیش کررہا ہوں، انہوں نے فرمائش کی تھی کہ انہیں خطاطی اور سرخیوں میں استعمال ہونے والے یہ پھول بوٹے چاہئیں۔ اب میرے پاس وہ ساری چیزیں تو موجود نہیں تو اخباری ڈیزائنرز استعمال کرتے ہیں۔ البتہ میں نے کسی زمانے میں یہ چیزیں اپنے استعمال کے لیے جمع کی تھیں جو آپ کی خدمت میں پیش کررہا ہوں۔

12- مائکروسافٹ ورڈ میں فٹ نوٹس/حاشیہ کے لیے سٹائل بنانا سیکھیں

اس ویڈیو میں آپ سیکھیں گے کہ مائکروسافٹ ورڈ میں حاشیہ/فٹ نوٹ پر کیسے کام کیا جاتا ہے۔

11- مائکروسافٹ ورڈ میں اقتباس کے لیے سٹائل بنانا سیکھیں

اس ویڈیو میں آپ سیکھیں گے کہ اردو اقتباس کے لیے فونٹ اسٹائل کیسے بناتے ہیں۔

10- مائکرو سافٹ ورڈ میں سٹائلز کے لیے شارٹ کٹ بنانا سیکھیں

اس ویڈیو میں آپ دیکھیں گے کہ مائکروسافٹ ورڈ میں شارٹ کٹس کیا ہوتے ہیں، شارٹ کٹس کیوں بنائے جاتے ہیں اور اسٹائلز کے لیے شارٹ کٹس کیسے بنائے جاتے ہیں۔

09- ہیڈنگ سٹائل کی مزید تفصیلات کے بارے میں جانیں - ٹیب کیا ہوتا ہے اور اس کو کیسے استعمال کرتے ہیں۔

اس ویڈیو میں آپ سیکھیں گے کہ: ٹیب کیا ہوتا ہے؟ ٹیب کا استعمال کہاں اور کیسے ہوتا ہے؟ مائکروسافٹ ورڈ میں ہیڈر کیا ہوتا ہے اور اردو کتاب کے لیے ہیڈر کیسے بناتے ہیں۔

08- مائکرو سافٹ ورڈ میں عنوان کے لیے سٹائل بنانا سیکھیں

اس ویڈیو میں آپ جانیں گے کہ مائکروسافٹ ورڈ میں اردو عنوان کے لیے اسٹائل کیسے بناتے ہیں۔ وغیرہ

07- مائکروسافٹ ورڈ اسٹائلز کی مزید تفصیلات - لائن سپیسنگ، کیریکٹر سپیسنگ، فرسٹ لائن سپیسنگ

اس ویڈیو میں مزید اسٹائلز کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ جس میں آپ جان سکتے ہیں لائن سپیسنگ، کیریکٹر سپیسنگ، فرسٹ لائن سپیسنگ وغیرہ

06 - ایم ایس ورڈ میں اردو کے لیے اسٹائلز کیسے بنائیں

ایم ایس ورڈ میں اسٹائلز کیسے کام کرتے ہیں، اسٹائلز کیسے بنائے جاتے ہیں۔ کیوں بنائے جاتے ہیں، دیکھیے۔

بلاگر میں تبصرہ کیسے کریں؟

متعدد بلاگ ریڈرز کی طرف سے شکایت موصول ہوئی ہے کہ بلاگ پر تبصرہ کیسے کرتے ہیں،  اپنا پیغام دینے میں انہیں دشواری ہوتی ہے۔ اس پوسٹ میں تبصرہ لکھنے کے آسان ترین طریقے پر بات ہوگی۔ تبصرہ پوسٹ کرنے کا طریقۂ کار تین طریقوں سے ہم بآسانی کمنٹ پوسٹ کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس جی میل اکاؤنٹ ہے تو پھر کوئی مشکل ہی نہیں ہونی چاہیے، بس کمنٹ باکس میں اپنا تبصرہ لکھیں کریں اور اپنی جی میل آئی ڈی چن لیں اور پوسٹ کردیں۔

05 - م س ورڈ اور اردو فونٹس

مائکروسافٹ ورڈ میں اردو فونٹ کیسے استعمال کرتے ہیں۔ نئے اردو فونٹس کہاں سے ڈاؤنلوڈ کیے جاتے ہیں۔ فونٹ کیسے انسٹال کرتے ہیں۔ www.font.urduweb.org

4- مائکرو سافٹ ورڈ میں اردو کیسے ٹائپ کریں؟

ان پیج میں کام کرنے والے ساتھیوں کے لیے ایم ایس ورڈ میں اردو ٹائپ کرنا عجیب معلوم ہوتا ہے۔ اس ویڈیو میں مختصرا بتایا گیا ہے کہ ایم ایس ورڈ میں یا کسی بھی جگہ اردو کیسے ٹائپ کرتے ہیں۔ پاک اردو انسٹالر ڈاؤنلوڈ کریں

مکتبہ شاملہ نسخۂ مفرّغہ کیا ہے

” مکتبہ شاملہ کا تعارف “ والی پوسٹ میں عرض کیا تھا کہ مکتبہ شاملہ کے نسخۂ مفرّغہ کا تعارف پیش کروں گا، آج کی پوسٹ اسی بارے میں ہوگی۔ مکتبہ شاملہ نسخۂ مفرّغہ کیا ہے؟ عام مکتبہ شاملہ کا ڈاؤنلوڈ سائز تقریباً 2 جی بی ہوتا ہے۔ اس کا یہ سائز شاملہ میں شامل 6000 سے زیادہ کتابوں کی وجہ سے ہے۔ اور پھر دو جی بی کو ایکسٹریکٹ کیا (زپ فائل سے باہر نکالا) جائے تو کل ڈیٹا کا سائز 15 جی بی سے اوپر ہوجاتا ہے۔ بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ آپ کو ایک دو کتابوں کی ضرورت پڑ جاتی ہے، تو دو کتابوں کے لیے پورا مکتبہ ڈاؤنلوڈ کرنا دانشمندی نہیں ہے۔ نسخۂ مفرغہ انہی حالات کے لیے بنایا گیا ہے۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ مکتبہ شاملہ لائبریری کا یہ ورژن کتب کے بغیر دستیاب ہے۔ یعنی یہ خالی سوفٹویئر ہے، اور اس میں کوئی کتاب شامل نہیں۔ آپ شاملہ سوفٹویئر کا یہ والا خالی ورژن ڈاؤنلوڈ کرتے ہیں، اپنی مرضی کی کتاب شاملہ کی ویب سائٹ سے اٹھاتے ہیں اور اس سوفٹویئر کو استعمال کرلیتے ہیں۔

3- مائکرو سافٹ ورڈ میں ان پیج کی طرح آمنے سامنے دو صفحات بنانا

ان پیج استعمال کرنے والے دوست ایک A4 پیج پر دو 7*4 پیجز لانے کے لیے ایک ٹیکنیک استعمال کرتے ہیں جس سے ایک تو دو پیجز ایک وقت میں آمنے سامنے ہوتے ہیں اور دوسرے پرنٹ کرتے ہوئے بھی دو پیجز ایک A4 پیج پر پرنٹ ہوجاتے ہیں، اس ویڈیو میں اس پر بات کی گئی ہے۔

02 - اردو اور ایس ورڈ -ورڈ میں پیج سائز کیسے سیٹ کریں

”اردو اور ایم ایس ورڈ“ ویڈیو سیریز کی دوسری ویڈیو جس میں ہم نے پیج سیٹ اپ کے بارے میں بات کی ہے۔ اگر آپ کو کوئی سوال پوچھنا ہو تو کمنٹ میں پوچھ سکتے ہیں۔ براہ مہربانی لائک اور شیئر کیجیے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ عموماً مدارس سے نکلنے والے ماہناموں کا سائز کیا ہوتا ہے یعنی لمبائی اور چوڑائی کتنی ہوتی ہے اور اس کو کیسے سیٹ اپ کیا جاتا ہے۔  سائز سے مراد کیا ہوتا ہے، مارجن کیسے اور کتنے رکھے جاتے ہیں۔ یہ ساری تفصیلات اس دو منٹ کی ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیں۔ تعارفی ویڈیو کے لیے کلک کریں۔

01 - اردو اور مائکروسافٹ ورڈ - تعارفی ویڈیو

انٹرنیٹ پر کئی ساتھی اس حوالے سے بات کرتے ہیں کہ ایم ایس ورڈ کو ان پیج کے متبادل کے طور کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اب تک دو ساتھیوں نے پورا ڈیٹا بھی بھیجا کہ اس کو سیٹنگ کرکے بھیج دیا جائے۔ تب ذہن میں یہ بات آئی کہ کیوں نہ اس پر ایک ویڈیو سیریز بنائی جائے جس میں اس حوالے سے رہنمائی کی جائے۔ لہٰذا اس موضوع پر ایک ویڈیو سیریز شروع کرنے کا ارادہ ہے جس میں ہم وقتاً فوقتاً اہم موضوعات کا جائزہ لیں گے۔ اس سیریز کا ٹائٹل ہوگا ”اردو اور مائکروسافٹ ورڈ“۔ اس سیریز میں ان پیج کو سامنے رکھتے ہوئے ورڈ پر بات کی جائے گی تاکہ نئے احباب کو مشکل نہ ہو۔ اس کورس میں آب سب کا بھر پور ساتھ چاہتا ہوں۔ اس سلسلے کی پہلی تعارفی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔

مکتبہ شاملہ کا تعارف

پچھلی ایک پوسٹ میں بندہ نے مکتبہ شاملہ وقفیہ کا تذکرہ کیا تھا، وہاں سے معلوم ہوا کہ بعض ساتھیوں کو اس کے  بارے میں معلوم نہیں ہے، تو پھر ارادہ ہوا کہ اس بارے میں کچھ مختصر کرکے لکھا جائے۔

مکتبہ شاملہ مع پی ڈی ایف - 75 گیگا بائٹ - نسخۂ وقفیہ

مکتبۂ شاملہ کی افادیت مکتبۂ شاملہ نے عربی امہات کتب کا وسیع ذخیرہ مہیا کرکے طلبہ علمِ دین کے لیے تحقیق کے میدان بڑی خدمات انجام دی ہیں۔ شروع میں بیشتر کتب غیر موافق للمطبوع ہوتی تھیں، جب موافق للمطبوع کتب آنا شروع ہوئیں تو اس سے استفادہ مزید عام ہوا۔ کیونکہ طلبۂ علومِ دینیہ کوطاکثر و بیشتر پی ڈی ایف کتب کے مطالعہ کی ضرورت درج ذیل وجوہات کی بنا پر پیش آتی ہے، کہ شاملہ کی کتب میں بعض اوقات کمپوزنگ کی غلطیوں کا امکان رہتا ہے۔ پی ڈی ایف سے معلوم ہوجاتا ہے کہ کہاں متن ٹائپ ہونے سے رہ گیا ہے، یا کہاں غلطی ہوئی ہے۔ اس وجہ سے پی ڈی ایف کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ لیکن ٹیکسٹ کی اہمیت بہرحال اپنی جگہ برقرار ہے۔ بعض دفعہ طلبہ نوٹس لیتے ہوئے اصل کتاب کے صفحہ کی فوٹو کاپی لیتے ہیں، ظاہر ہے کہ پی ڈی ایف کی ثقاہت بنسبت ٹیکسٹ (ایسی لکھائی جسے کاپی پیسٹ کیا جاسکے) کے زیادہ ہے، اس وجہ سے بھی پی ڈی ایف کی ضرورت پڑجاتی ہے۔ مکتبہ شاملہ کی بعض کتب میں حواشی درج ہونے سے رہ گئے ہیں، صرف متن ہی لیا گیا ہے۔ اہلِ علم بخوبی درک رکھتے ہیں کہ حواشی کی اہمیت کتنی زیادہ ہے۔ بڑا دیکھنے کے لیے کلک کریں ان مسائل ک

پی ڈی ایف کی صفائی اور سکیڑنا - ویڈیو نمبر 9 : اختتام

یہ ویڈیوز اپنے اختتام کو پہنچیں۔ آپ سب کا بہت شکریہ۔ یوں ہی محبتیں بانٹتے رہیے۔ والسلام مع الاکرام ویڈیو نمبر 8 پروسس کردہ فائل کو آرپالس پی ڈی ایف ریڈیوسر میں گذارنا

پی ڈی ایف کی صفائی اور سکیڑنا - ویڈیو نمبر 8 : امیجز کو پروسس کرنے اور واپس پی ڈی ایف میں جوڑنے کے بعد نتیجہ

آپ اس ویڈیو میں دیکھیں گے کہ امیجز کو پروسس کرنے اور آرپالس ریڈیوسر سے گذارنے کا کیا فائدہ ہوا۔ مزید تفصیل ویڈیو میں۔ ویڈیو نمبر 9 اختتام ویڈیو نمبر 7 پروسس کردہ فائل کو آرپالس پی ڈی ایف ریڈیوسر میں گذارنا

پی ڈی ایف کی صفائی اور سکیڑنا - ویڈیو نمبر 7 : آرپالس پی ڈی ایف ریڈیوسر کی مدد سے پی ڈی ایف کو مزید چھوٹا کرنا

اب تک پی ڈی ایف کی صفائی وغیرہ مکمل ہوگئی ہے، آگے ہم اسے ایک سوفٹویئر سے گذاریں گے جس سے اس کے سائز میں خاطرخواہ فرق آئے گا۔ یہ سوفٹویئر Orpalis PDF Reducer ہے۔ یہ سوفٹویئر نا قابل یقین حد تک پی ڈی ایف کا سائز کم کردیتا ہے۔ آزمائش شرط ہے۔ مزید تفصیل ویڈیو میں: ویڈیو نمبر 8 امیجز کو پروسس کرنے کا نتیجہ ویڈیو نمبر 6 پروسس کردہ امیجز کو واپس پی ڈی ایف بنانا

پی ڈی ایف کی صفائی اور سکیڑنا - ویڈیو نمبر 6 : امیجز کو واپس پی ڈی ایف میں جوڑنا

اب جبکہ امیجز پروسس ہوچکی ہیں تو ہم ان سے واپس پی ڈی ایف بنائیں گے، اس کے لیے بھی ہم ایکروبیٹ استعمال کرتے ہیں۔ آپ کوئی سا Image to PDF سوفٹویئر استعمال کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیل کے لیے ویڈیو دیکھیں: ویڈیو نمبر 7 آرپالس کی مدد سے پی ڈی ایف کا سائز مزید کم کرنا ویڈیو نمبر 5 فوٹوشاپ میں آتومیٹ بیچ ایکشن چلانا؟

پی ڈی ایف کی صفائی اور سکیڑنا - ویڈیو نمبر 5 : فوٹوشاپ میں بیچ ایکشن چلانا

پچھلی ویڈیو میں ہم نے ایکشن بنایا تھا، اب ہم اسے چلانے کی کوشش کریں گے۔ اس کام کے لیے ہم ایک خاص فیچر Automate کا استعمال کرتے ہیں، جس سے ہمارا کام خودکار طریقے کے مطابق ہوجاتا ہے اور ہمیں خود سے ہر ایک امیج کو اٹھا کر پروسس نہیں کرنا پڑتا۔ مزید تفصیل کے لیے درج ذیل ویڈیو دیکھیے۔ ویڈیو نمبر 6 امیجز کو واپس پی ڈی ایف میں جوڑنا ویڈیو نمبر 4 فوٹوشاپ میں ایکشن بنانا اور اسے ٹیسٹ کرنا؟

پی ڈی ایف کی صفائی اور سکیڑنا - ویڈیو نمبر 4 : فوٹوشاپ میں ایکشن بنانا اور اسے ٹیسٹ کرنا

اگلا مرحلہ آتا ہے ایکشن بنانے کا، تو اس ویڈیو میں ہم نے فوٹوشاپ ایک ایکشن بنایا ہے جس میں ہم نے ایک تو صفحے کے اطراف میں سکین ہوجانے والی غیر ضروری کالک کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے اور دوسرے متن کے الفاظ کو مزید واضح کیا ہے۔ یہ اس کورس کو اہم ترین حصہ ہے اس کو بار بار دیکھنے اور سمجھ کر انجام دینے کی ضرورت ہے۔ مزید تفصیل کے لیے ویڈیو دیکھیے۔ ویڈیو نمبر 5 فوٹو شاپ میں آٹومیٹ بیچ ایکشن چلانا ویڈیو نمبر 3 فوٹو شاپ میں ایکشنز کیا ہوتے ہیں؟

ای پی ایس اور دیگر فائل فارمیٹ پریویو کرنا اب آسان

تمہید ڈیزائنرز جانتے ہیں کہ ای پی ایس (پوسٹ سکرپٹ) فائلز ڈیزائنرز کے لیے ایک بیش بہا نعمت کی مانند ہیں، یہ فارمیٹ مختلف ڈیزائننگ ایپلیکیشنز کو سپورٹ کرنے کے حوالے سے مشہور ہے اور کم وبیش اکثر ایپلیکیشنز میں کھل جاتا ہے۔ مزے کی بات یہ ہے اس فارمیٹ میں بہت خوبصورت اور اچھے ڈیزائنز انٹرنیٹ پر مفت مل جاتے ہیں، جن میں تھوڑی سی ترمیم ہوجائے تو اپنا ڈیزائن تیار ہوجاتا ہے۔

پی ڈی ایف کی صفائی اور سکیڑنا - ویڈیو نمبر 3 - فوٹوشاپ میں ایکشنز کیا ہوتے ہیں؟

اس پروجیکٹ میں ہمیں فوٹوشاپ کی بھی مدد لینی ہوگی، اور فوٹوشاپ میں بھی دو تین آپشنز ہم استعمال کریں گے۔ پہلا فیچر ”ایکشنز“ کا ہے۔ فوٹوشاپ میں ایکشنز ایک ایسا فیچر ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ اس فیچر کو ہم آن کرکے جو کام کریں گے توایکشن فیچر ان تمام سٹیپس کو محفوظ کرلے گا، اور آئندہ جب ہم اس ایکشن کو مطلوبہ جگہ پر چلائیں گے تو فر فر سارے کام کردے گا۔ جیسا کہ آپ آگے کی ویڈیوز میں دیکھیں گے۔ مزید تفصیل کے لیے ویڈیو دیکھیں: ویڈیو نمبر 4 فوٹوشاپ میں ایکشن بنانا اور اسے ٹیسٹ کرنا ویڈیو نمبر 2 پی ڈی ایف سے امیجز نکالنا / ایکسٹریکٹ کرنا

پی ڈی ایف کی صفائی اور سکیڑنا - ویڈیو نمبر 2 : پی ڈی ایف سے امیجز نکالنا / ایکسٹریکٹ کرنا

یہ دوسری ویڈیو ہے جس کے اندر ہم نے یہ بات بتائی ہے کہ پی ڈی ایف کی کتاب سے ڈیٹا کیسے ایکسٹریکٹ کرتے/نکالنتے ہیں۔ اس کے لیے میں نے ایڈوبی ایکروبیٹ ریڈر (ورژن 9) استعمال کیا ہے۔ یاد رہے کہ عام پی ڈی ایف ریڈر یہ کام نہیں کرسکتا اس کے لیے آپ کو ایکروبیٹ ہی چاہیے ہوگا۔ یا پھر آپ کوئی عام سا PDF to Image سوفٹویئر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ ساری امیجز ایکسٹریکٹ کرکے ایک فولڈر میں رکھنی ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں۔ ویڈیو نمبر 3 فوٹو شاپ میں آٹومیٹ بیچ ایکشن چلانا ویڈیو نمبر 1 فوٹو شاپ میں ایکشنز کیا ہوتے ہیں؟

پی ڈی ایف کی صفائی اور سکیڑنا - ویڈیو نمبر1 - تعارف

یہ اس سیریز کی تعارفی ویڈیو ہے۔ اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ ہمیں اس پروجیکٹ کے لیے کیا کیا چاہیے۔ ویڈیو نمبر 2 پی ڈی ایف سے امیجز نکالنا / ایکسٹریکٹ کرنا

بقدرضرورت دین کا علم حاصل کرنے کے لئے مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کا تجویز کردہ نصاب

فقیہ العصر شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ نے ایک سائل کی درخواست پر عوام الناس کیلئے بقدر ضرورت علمِ دین سیکھنے کیلئے درج ذیل نصاب منتخب فرمایا، جو دو حصوں پر مشتمل ہے :۔ 1۔حیاۃ المسلمین مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ … ڈاؤن لوڈ کیجئے ) 2۔فروغ الایمان مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ …………… ۔۔ ڈانلوڈ کیجیے ۔) 3۔تعلیم الدین مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ …………… ۔ ڈاؤن لوڈ کیجئے ) 4۔مردوں کے لیے بہشتی گوہر …………… (۔ ڈاؤن لوڈ کیجئے ) اور عورتوں کے لیے بہشتی زیور مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ …………… (۔ ڈاؤن لوڈ کیجئے )

فیڈ بیک

آج خطیب صاحب کا موضوع ایکسر سائز تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ ایک صحت مند کھیل نہیں ہے۔ انہوں نے ویٹ لفٹنگ کی افادیت اور Steroids کے افیکٹس پر بات کی۔ فٹ بال کے فوائد بتائے، کراٹے اور مارشل پر بحث کی، آن سکرین گیمنگ کے نقصانات بتائے۔ کہا کہ عام آدمی صحت کیلئے skipping rope اور فری سٹائل رننگ، جاگنگ وغیرہ کرے۔ اس بیان کا فیڈ بیک پازیٹیو ملا۔
پطرس کے مضامین - نئے خوبصورت انداز میں۔ کمپیوٹر اور سمارٹ فونز میں مطالعہ کے لیے بہترین۔ شروع کے صفحے کا اقتباس: کتاب کے مطالعہ کے بعد کچھ جگہیں جہاں کمپوزنگ غلطی کا گمان ہوا ان کو درست کردیا گیا ہے۔مثلاً صفحہ 4 پر ”مصنف یونیورسٹی“ کو ”منصف یونیورسٹی“ سے تبدیل کیا گیا ہے۔ اسی طرح ”سویرے جو کل آنکھ میری کھلی“کے شروع میں ”وہ حضرت بھی معلوم ہوتا ہےنفلوں کے بھوکے بیٹھے تھے“ میں ”نفلوں“ کو ”نسلوں“ سے بدل دیا گیا ہے، وغیرہ۔ باقی کتاب میں کمپوزرز پر ہی اعتماد کیا گیا ہے۔اس لیے اگر قارئین کو کہیں غلطی نظر آئے تو براہِ کرم مطّلع فرمائیں، تاکہ اسے درست کیا جاسکے۔ فہرست میں شامل عنوانات کو کلک /ٹیپ کرکے مطلوبہ صفحہ پر پہنچا جاسکتا ہے۔ ہر صفحہ کے حاشیے میں ”فہرست پر جائیں“ پر کلک/ ٹیپ کرکے فہرست پر آیا جاسکتا ہے۔

تعلیم

ابو سمجھا یا کرتے تھے: ”تعلیم ایک گھنے درخت کی مانند ہے. تنے سے مضبوط، شاخوں سے بلند، ہمیشہ سے خاموش اور دوسروں کے کام آتے ہوئے۔ علم بھی انسان کو پروڈکٹیو بنا دیتا ہے.“ ابو کی باتیں اسے اکثر سمجھ نہیں آتی تھیں۔ وہ کئی دنوں بعد ابو سے ملنے آیا۔ اسے آج شدت سے وہ جملے یاد آرہے تھے جو ابوجان تعلیم کے بارے میں کہا کرتے تھے۔

html کی تین بنیادی اصطلاحات tag, element, attribute

بندہ کی کتاب ”آسان ایچ ٹی ایم ایل“ سے کچھ اسباق بطور ”تبرّک“ پیش کررہا ہوں، کہ اسی بہانے ہی بلاگ میں ”کچھ نہ کچھ“ ہوتا رہے۔ :) HTML کی تین اہم اصطلاحات یہ ہیں: 1. ٹیگ:Tag 2. ایلیمنٹ: Element 3. ایٹریبیوٹ :Attribute اب ہر ایک کی تفصیل دیکھیے:

معمولی آدمی

دروازہ بہت زور سے بج رہا تھا۔ مجھے معلوم تھا کہ ”معمولی آدمی“آچکا ہے۔ میں بڑی مشکل سے اٹھا، کھانستا گرتا پڑتا دروازے تک پہنچا اور کنڈی گرادی۔ السلام علیکم --- وعلیکم السلام باہر ”معمولی آدمی“ ہی تھا۔ اس نے تکلیف کے لیے معذرت چاہی۔ اندر آیا اور بستر تک جانے میں مجھے سہارا دیا۔ کھانا کھلایا، دوائیں دیں ، کچھ دیر باتیں کیں پھر مجھ سے اجازت لے کر اپنے گھر چلا گیا جہاں اس کی فرمانبردار بیو ی اور دو معصوم بچے اس کا انتظار کررہے ہوتے ہیں۔ مجھے ابھی تک اس کا نام نہیں معلوم۔۔۔ گھنٹوں اس کو سوچتا رہتا ہوں۔۔۔ لیکن بے سود۔۔۔ اس سے پوچھتا ہوں تو کہتا ہے کہ وہ صرف ایک ”معمولی آدمی“ ہے۔

جوملہ انسٹالیشن creating database table سے آگے نہیں بڑھتی

جب آپ لوکل ہوسٹ پر بذریعہ ویمپ جوملہ انسٹال کرتے ہیں تو جوملہ 3 اور اس سے اوپر کے ورژنز میں ایک مسئلہ آتا ہے۔ کہ انسٹالیشن کے آخری مرحلے میں سیٹ اپ Creating database tables سے آگے نہیں جاتا، وہیں اٹکا رہتا ہے۔