نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

مکمل درسِ نظامی کتب مع شروحات وکتبِ لغۃ اور بہت کچھ۔ صرف 12 جی بی میں

تعارف

”درسِ نظامی“ہند وپاک کے مدارس میں پڑھایا جانے والا نصاب ہے۔کتابوں کے اس مجموعے کے اندر درسِ نظامی کے مکمل 8 درجات کی کتابیں اور ان کی شروح کو جمع کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
یہ مجموعہ کس نے ترتیب دیا ہے، معلوم نہیں اور اندازے سے معلوم یہ ہوتا ہے یہ ابھی تک انٹرنیٹ پر دستیاب نہیں۔ اور پاکستان (یا شاید کراچی)میں ”ہارڈ ڈسک بہ ہارڈ ڈسک“ منتقل ہوتا رہا ہے۔بندہ کو یہ مجموعہ ملا تو اس کا سائز قریباً 22 جی بی تھا۔ تو اسے چھوٹا کرنا اور پھر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنا مناسب معلوم ہوا کہ دیگر احباب کو بھی استفادہ میں سہولت ہو، مستقبل کے لیے بھی ایک طرح سے محفوظ ہوجائے۔یہ سوچ کر کام شروع کردیا۔
اسے چھوٹا کرنے، زپ کرنے اور پھر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے میں قریباً ایک مہینہ کا عرصہ لگا ہے۔ اور کام سے فارغ ہونے کے بعد اس کا سائز 11.8 جی بی یعنی پہلے سے تقریباً نصف ہے۔ اس سے مزید چھوٹا کرنے پر صفحات کا معیار خراب ہونے کا خدشہ تھا، تو نہ کیا۔ جن احباب نے یہ مجموعہ ترتیب دیا ہے ان کے لیے جزائے خیر کی دعا کرتے ہوئے، اور اللہ تعالیٰ سے خود اپنے اور سب کے لیے توفیقِ عمل کی دعا کرتے ہوئے آپ کے سامنے پیش کرنے کی سعادت حاصل ہورہی ہے۔
اس مجموعے میں تقریباً 1080 کتابیں ،اور ساڑھے تین لاکھ (3,50,000) کے قریب صفحات ہیں۔
یہ مجموعہ ایک مفت لائبری سوفٹویئر Calibre کو استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ کتابیں PDF فارمیٹ میں ہیں۔ پی ڈی ایف فارمیٹ کو پڑھنے کے لیے آپ کے پاس پی ڈی ایف ریڈر ہونا چاہیے۔ آپ مشہور پی ڈی ایف سوفٹویئرز (مثلاً ایڈوبی ریڈر، فاکْسِٹ ریڈر یا ایس ٹی ڈی یو سافٹویئر) میں سے کوئی ایک استعمال کرسکتے ہیں۔ مؤخر الذکر سائز میں چھوٹا، چلنے میں تیز اور استعمال میں آسان ہے۔

طریقہ کار

اگر آپ کے پاس WinRar سوفٹویئر ہے تو ٹھیک۔ نہیں، تو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کرلیجیے۔ ڈاؤنلوڈنگ میں آسانی کے لیے اس کے 20 حصے کیے گئے ہیں۔ ہر حصہ تقریباً 500 ایم بی کا ہے۔ سارا مواد ڈاؤنلوڈ کرکے کسی ایک فولڈر میں رکھیے۔
کسی بھی فائل پر رائٹ کلک کرکے Extract Here پر کلک کردیجیے۔ مواد جمع ہونا شروع ہوجائے گا۔ اس میں کمپیوٹر کی رفتار کے اعتبار سے کچھ کم زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
جب سارا مواد باہر آجائے تو آپ کے سامنے دو فولڈرز ہوں گے، Utilities اور DarseNizami۔ یوٹیلیٹیز فولڈر کے اندر ایڈوبی ریڈر، تمام کتب کی فہرست ایکسل فائل میں پی ڈی ایف فارمیٹ میں اور کچھ ہدایات ہیں۔
اور DARSENIZAMI فولڈر میں کیلیبر سوفٹویئر ہے۔ یہ فولڈر کھولیں۔
اس میں DARSENIZAMI ہی کے نام سے کیلیبر سوفٹویئر ہوگا۔ اسے کھولیں، تو بائیں جانب درجات کی ترتیب سے کتب اور ان کی شروح آپ کو منتظر ملیں گی۔


تصویر کو بڑا کرنے کے لیے اس پر کلک کریں۔

نوٹ: اس مجموعے سے صرف علمی استفادہ کرنا چاہیے۔ کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرنا شرعاً واخلاقاً درست نہ ہوگا۔

مکمل فہرستِ کتب ڈاؤنلوڈ کریں۔ (فائل سائز 500 ک ب)


یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔

تمام پارٹس یہاں موجود ہیں، یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔

مزید تفصیل کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں

تبصرے

  1. ماشاء اللہ بہت زبردست کام کیا ہے۔ یہ ڈیٹا کب تک دستیاب ہوجائے گا۔ 11 جی بی بھی خاصا وقت لے گا۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. بلاگ پر تشریف لانے کا شکریہ۔
      ڈیٹا اکثر اپلوڈ ہوچکا ہے، باقی جلد ہی کردیا جائے گا۔ ان شاء اللہ۔

      حذف کریں
  2. گمنام6/17/2015

    السلام علیکم
    خوب کام کیا ہے آپ نے۔ اس سے پہلے اس کا پتہ نہیں تھا۔ البتہ ایک جگہ سے سنا ضرور تھا۔ کیا اس میں موجود کتب کی مکمل فہرست مل سکتی ہے؟
    اس طرح معلوم ہوگا کہ کون سی کتب ہمیں ملیں گی جب ہم ڈاؤنلوڈ کریں گے۔
    احسن اقبال ملجی

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. ان کتب کی سکینگ اور اس سافٹ ویر میں ترتیب مولانا علی زمان (گلستان جوہر ، کراچی) نے کی ہے کو کہ اب بھی جاری ہے

      حذف کریں
    2. @احسن اقبال ملجی
      بلاگ میں تشریف آوری کا شکریہ
      جی کتابوں کی فہرست خود اس مجموعے کے اندر بھی شامل ہے، اور اوپر پوسٹ کے اندر بھی شامل کی گئی ہے، اس کا سائز محض 500 کے بی ہے۔ یہ تمام کتب کی مکمل فہرست پیش کرتی ہے۔

      حذف کریں
  3. اور الحمد للہ ہمارا اس سے ایک بہتر سافٹ ویر (مکتبہ جبریل) کے نام سے کام جاری ہے جس میں آپ کتب میں سرچ بھی کر سکتیں ہیں اور کئی خصوصیات کا حامل ہے

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. مکتبہ جبریل پر مولانا ذیشان صاحب کام کررہے ہیں؟ کیا آپ بھی ان کے ساتھ شامل ہیں؟ ان سے رابطہ ہے، اور مکتبہ جبریل (ٹیکسٹ بیسڈ) میرے استعمال میں بھی ہے۔

      حذف کریں
  4. گمنام6/18/2015

    یہاں لکہنے میں کافی مشکل ھورہی ہے۔ اس کو ڈاؤنلوڈ کرنے میں کتنا وقت لگے.
    عباس فہیم

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. محترم یہ آپ کی انٹرنیٹ اسپیڈ پر منحصر ہے۔ جتنی زیادہ رفتار انٹرنیٹ کی ہوگی اتنی جلدی پارٹس ڈاؤنلوڈ ہوں گے۔

      حذف کریں
  5. زبردست خدمت کی ہے آپ نے۔ میں اسے خود ڈاؤنلوڈ کرکے آگے تقسیم کروں گا۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. جزاک اللہ خیراً۔ آپ کا عزم قابلِ داد وقابلِ تقلید ہے۔

      حذف کریں
  6. گمنام6/18/2015

    ہمارے ہاں نیٹ کی رفتار کم ہے، 11 جی بی ڈاؤنلوڈ کرنا قریب قریب ناممکن ہے۔ کوئی اور صورت ہے یہ ڈیٹا حاصل کرنے کی۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. جی محترم، آسان طریقہ یہ ہے کہ ہم 16 جی بی کی یو ایس بی خریدتے ہیں، ڈیٹا کاپی کرکے روانہ کردیتے ہیں۔ ڈیٹا موصول ہونے پر صرف یو ایس بی کی قیمت اور کوریئر کا خرچہ بھجوادیا جاتا ہے۔ یہ سب قریباً 1000 روپے بنتے ہیں۔

      حذف کریں
    2. مجھے یہ یو ایس بی چاھیے

      حذف کریں
    3. مجھے یہ یو ایس بی چاھیے

      حذف کریں
    4. محترم آپ رابطہ فارم کے ذریعہ اپنا ای میل ایڈریس بھیج دیجیے۔ میں رابطہ کرلوں گا۔ ایڈریس بھی لکھیے گا۔

      حذف کریں
  7. ماشاء اللہ اللہ آپ کو اسکا اچھا بدلا دے اور علماء وطلبہ کیلئے آپ اسی طرح کام کرتے رہیں۔
    آپ قیمت کیا وصول کرتے ہیں؟

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. جزاک اللہ خیراً۔
      یہ مواد ٹی سی ایس سے بھیجا جاتا ہے، اور علاقائی بنیادوں پر قیمتوں میں فرق ہے، اس لیے رقم متعین نہیں ہے۔ کراچی سے قریب کے علاقوں میں نسبتاً کم اور پھر درجہ بدرجہ اضافہ ہوجاتا ہے۔

      حذف کریں
  8. گمنام9/14/2015

    اس کی قیمت کیا متعین کی گئی ہے؟ کیا آپ کے پاس اس کو بیچنے کا جواز ہے؟

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. آپ نے اچھی بات پوچھی ہے۔ کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے۔ ہم اسے بیچتے نہیں ہیں، ”بھیجتے“ ہیں۔ اور اخراجات کے مد میں کچھ رقم وصول کی جاتی ہے۔ اگر کوئی ساتھی دستی (یو ایس بی یا ہارڈ ڈرائیو) میں حاصل کرنا چاہے تو یہ ڈیٹا مفت میں کاپی کردیا جاتا ہے۔ یو ایس بی کا قیمت اور کوریئر اخراجات لیئے جاتے ہیں۔

      حذف کریں
  9. گمنام9/14/2015

    اس کی قیمت کیا متعین کی گئی ہے؟ کیا آپ کے پاس اس کو بیچنے کے مجاز ہیں؟

    جواب دیںحذف کریں
  10. جوابات
    1. محترم بلاگ پر تشریف لانے اور لنک رپورٹ کرنے کے لیے بہت شکریہ۔
      لنک اپڈیٹ کردیا گیا ہے۔

      حذف کریں
  11. ata rafi sahab mobile desakte ho ? india se
    whotsapp par madad chahta hu

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. معذرت چاہتا ہوں، میں واٹس ایپ وغیرہ استعمال نہیں کرتا۔
      آپ رابطہ فارم پر کے ذریعہ مجھے پیغام بھیجیے، میں آپ سے میل پر رابطہ کرلوں گا ان شاء اللہ۔
      http://atarafi.blogspot.com/p/contact-form.html

      حذف کریں
  12. جزاک اللہ خیرا کافی محنت طلب کام کرکے علماء وطلبا کیلیے سہولیات میسر کی ہیں ایک ایسا کام جس کے ذریعے مجھ جیسا باد-سموم نسیم-جانفزا کی جھونکوں میں خود کو تبدیل ہوتا ہوا محسوس کررہاہے ماشااللہ

    جواب دیںحذف کریں
  13. جزاک اللہ خیراً۔ اصل کام تو سکیننگ کرنے والوں کا ہے۔ اللہ انہیں جزائے خیر دے۔ ہم نے فقط سینگ کٹوائے ہیں۔ :)

    جواب دیںحذف کریں
  14. Ata Bhai this was my comment but don't know how sher ali name appeared. Just saw yesterday deeply & then posted it. Anyway be happy. This is mehmood ul Hassan

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. سر آپ کی تشریف آوری اور رائے دہی کے لیے بہت بہت مشکور ہوں۔ اللہ آپ کو ہمیشہ اپنی رحمت کے سائے میں رکھے۔ جزاک اللہ خیراً۔

      حذف کریں
  15. fb/mehfil pe apka deedar nahin hoparaha... mujhe kuchh bat krni h,email isharatan farham karden[spamming se bachne k liye]

    جواب دیںحذف کریں
  16. ماشاء اللہ بہت عمدہ
    اللہ کریم جزاء خیر عطا فرمائے ۔آمین

    جواب دیںحذف کریں
  17. ہر ایک پارٹ کے وزن کتنا ہے؟ یعنی کتنا میگا بائٹ ہے؟

    جواب دیںحذف کریں
  18. عطاء بھائی ایکسٹرک تو ایک فائل کو کرنا ہوگا یا سب کو
    AFZAL339

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. افضل بھائی بلاگ میں خوش آمدید!
      کسی بھی ایک فائل کو ایکسٹریکٹ کریں گے تو ساری فائلیں ہوجائیں گی۔

      حذف کریں
  19. ماشاءالله بہت خوب کام ہوا ہے

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. نعمان بھائی تشریف بلاگ میں تشریف آوری کے لیے بہت شکریہ۔
      جزاک اللہ خیراً۔

      حذف کریں
  20. assalamoalikum
    bhai kya pehly sab ko download karna hai us k baad extract karna hai?

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. وعلیکم السلام!
      جی محترم! پہلے ڈاؤنلوڈ، پھر ایکسٹریکٹ۔ آپ چاہیں تو بذریعہ کوریئر بھی سارا ڈیٹا منگواسکتے ہیں۔

      حذف کریں
  21. گمنام9/25/2016

    السلام علیکم!
    محترم! میں نے سارا ڈیٹا ڈاؤنلوڈ کر کے ایکسٹریکٹ بھی کر لیا ہے،لیکن DARSENIZAMI فولڈر میں جو کیلیبر سوفٹویئر ہے۔ یہ کھولا تو سافٹوئیر اوپن نہیں ہو رہا، بلکہ کچھ یوں لکھا ہوا آ جاتا ہےـ calibre.exe has stopped working تو برائے مہربانی کچھ راہنمائی فرما دیں۔شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. وعلیکم السلام
      محترم چیک کرلیں آپ کے پاس کوئی اینٹی وائرس تو انسٹالڈ نہیں؟ جو کیلیبر کی کسی فائل کو ریموو کررہا ہو۔ اگر ایسا ہے تو اینٹی وائرس روک کر دیکھیں۔
      ونڈوز زیادہ پرانی تو نہیں ہوگئی؟
      ہم نے اس پیکیج کو مختلف کمپیوٹرز پر چیک کیا ہے، نتیجہ 100 فیصد ہے۔

      حذف کریں
    2. گمنام9/30/2016

      الحمد للہ محترم!میرا مسئلہ حل ہو گیا ہے،دراصل میں نے ایکسٹریکٹ شدہ فولڈر کو دوسرے فولڈر میں cut کر کے رکھا تھا،جسکی وجہ سے سافٹوئیر اوپن نہین ہو رہا تھا،لیکن جب ایکسٹریکٹ شدہ فولڈر کودوبارہ پہلی جگہ CUT کر کے رکھا،تو سافٹوئیر اوپن ہو گیا ہے اور الحمدللہ اب زبردست چل رہا ہے۔

      حذف کریں
    3. آپ کی پسندیدگی اور توجہ کے لیے بہت شکریہ۔ دعاؤں میں یاد رکھیے۔

      حذف کریں
  22. گمنام9/30/2016

    السلام علیکم محترم!
    میں نے ایک دوست سے ایکسٹریکٹ شدہ مکتبہ یاسین لیا ہے،جو کہ مفت لائبری سوفٹویئر Calibre کو استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اس ایکسٹریکٹ شدہ فولڈر میں جو کیلیبر سوفٹویئر ہوتا ہے جسکے ذریعے وہ مکتبہ اوپن ہوتا ہے وہ DELETE ہو گیا ہے تو اب وہ DELETE FILE واپس لانے کا کوئی طریقہ ہے یا کوئی اور طریقہ ہو اس کو اوپن کرنے کا،تو راہنمائی فرما دیں،شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. آپ اپنے دوست سے کیلبر سوفٹویئر دوبارہ کاپی کرلیں، کتابوں کے فولڈر کو چھوڑ کر۔ اور تمام فائلوں کو ری پلیس کردیں۔

      حذف کریں
  23. assalam o alaikim
    ata bhai me ne dars e nizami ki books k collections download kie hen
    in ki quialiti bohot naqis he- compressed karne ki waja se to farq nahi aaya he

    جواب دیںحذف کریں
  24. or jo downlaoding links aap ne share kie hen wo bhi masla kar rahe hen

    جواب دیںحذف کریں
  25. aap karachi me kaha hote hen . apna pata bta den ta k me brah e rast usb me aap se ye data le sakun
    aap ki bohot meherbani hogi

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. اسعد سعید صاحب خوش آمدید!
      محترم آپ درست فرماتے ہیں کہ کوالٹی کم کی گئی ہے تاکہ سائز کم ہوسکے۔ سائز کم کرنے سے میرا نقطۂ نظر یہ تھا کہ ڈاؤنلوڈنگ آسان ہو اور پھر ٹیکسٹ ایسا ہو کہ صحیح طور پر پڑھا جاسکے۔ اس لیے سائز کم کیا ہے۔ اب اندازہ لگائیں کہ معارف القرآن مفتی صاحب رحمہ اللہ کی 1 جی بی تک سائز میں ہوتی ہے۔ کیونکہ ہر جلد تقریباً 250 ایم بی کی ہے، تو اسے چھوٹا کرنا ہی تھا۔ اس لیے کوالٹی اتنی زیادہ اچھی نہیں ہے البتہ استفادہ ضرور کیا جاسکتا ہے۔

      حذف کریں
    2. باقی لنک میں نے درست کردیئے ہیں، آپ دیکھ لیجیے۔
      رابطے کے لیے آپ رابطہ فارم استعمال کرلیں، جو اوپری جانب آپ کو ملے گا۔
      اپنا ای میل ایڈریس درست لکھیں تو میں خود آپ سے رابطہ کرلوں گا۔

      حذف کریں
  26. لنک کا نہیں کررہاہے

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. @محمود حسن
      محترم لنک تو کام کررہا ہے۔

      حذف کریں
  27. گمنام2/03/2017

    for extraction it needs disk in cd

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. محترم، سی ڈی نہیں چاہیے، جب آپ سارا ڈیٹا ڈاؤنلوڈ کرلیں تو winRar کے ذریعے ایکسٹریکٹ کرنا ہوگا۔ بس اتنا۔۔۔

      حذف کریں
  28. گمنام3/13/2017

    السلام علیکم!
    محترم! میں نے سارا ڈیٹا ڈاؤنلوڈ کر کے ایکسٹریکٹ بھی کر لیا ہے،لیکن DARSENIZAMI فولڈر میں جو کیلیبر سوفٹویئر ہے۔ یہ کھولا تو سافٹوئیر اوپن نہیں ہو رہا، تو برائے مہربانی کچھ راہنمائی فرما دیں۔شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ۔
      محترم کوئی میسج آرہا ہے تو وہ بتائیے۔
      بعض دفعہ اگر کمپیوٹر وائرس انفیکٹڈ ہو تو بھی سوفٹویئرز کام نہیں کرتے، اس صورت میں آپ کو دوبارہ ونڈوز کرنی ہوگی۔
      کسی اور کمپیوٹر پر ڈیٹا لے جاکر وہاں چلانے کی کوشش کریں۔ جو ڈیٹا آپ نے زپ فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کیا ہے اسے کبھی ڈیلیٹ مت کیجیے گا، کیونکہ یہاں سے آپ کو مکمل ڈیٹا ملے گا۔

      حذف کریں
  29. ساجد عزیز5/31/2018

    حضرت جی مین نے تمام فایلین ڈاونلوڈ کرلی ھین لیکن جب مین کسی فایل کو ایکسٹریکٹ کرتا ھون تو وہ فایل 20,30 فیصد پر جاکر کلوز ھو جاتی ھے اور کوی error شو کرتی ھے

    جواب دیںحذف کریں
  30. محترم مولانا صاحب مجھے درس نظامی درجہ ثالثہ اور درجہ رابعہ کے تمام کتابوں کی آڈیو لیکچرز کی اشد ضرورت ہے۔ آپ سے مدد کی درخواست ہے۔ جزاک اللہ خیرا

    جواب دیںحذف کریں
  31. گمنام7/04/2018

    محترم مولانا صاحب مجھے درس نظامی درجہ ثالثہ اور درجہ رابعہ کے تمام کتابوں کی آڈیو لیکچرز کی اشد ضرورت ہے۔ آپ سے مدد کی درخواست ہے۔ جزاک اللہ خیرا. Email Address (asiftalha12@gmail.com

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. معذرت چاہتا ہوں، میں اس حوالے سے آپ کی مدد نہیں کرسکتا
      :(

      حذف کریں
  32. السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    جناب ویڈیو کے ڈاؤنلوڈ کیا لیکن اسکے بعد آگے کام نہیں کرتا۔

    ۔
    کسی بھی فائل پر رائٹ کلک کرکے Extract Here پر کلک کردیجیے۔ مواد جمع ہونا شروع ہوجائے گا۔ اس میں کمپیوٹر کی رفتار کے اعتبار سے کچھ کم زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

    جب سارا مواد باہر آجائے تو آپ کے سامنے دو فولڈرز ہوں گے، Utilities اور DarseNizami۔ یوٹیلیٹیز فولڈر کے اندر ایڈوبی ریڈر، تمام کتب کی فہرست ایکسل فائل میں پی ڈی ایف فارمیٹ میں اور کچھ ہدایات ہیں۔
    اور DARSENIZAMI فولڈر میں کیلیبر سوفٹویئر ہے۔ یہ فولڈر کھولیں۔

    اس میں DARSENIZAMI ہی کے نام سے کیلیبر سوفٹویئر ہوگا۔ اسے کھولیں، تو بائیں جانب درجات کی ترتیب سے کتب اور ان کی شروح آپ کو منتظر ملیں گی۔

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنا تبصرہ یہاں تحریر کیجیے۔

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مکتبۂ شاملہ نیا ورژن 100 جی بی (76 جی بی ڈاؤنلوڈ)

مکتبۂ شاملہ کے تعارف بارے میں لکھ چکا ہوں کہ مکتبۂ شاملہ کیا ہے۔ اس کے نسخۂ مفرغہ (App-only) کے بارے میں بھی بات ہوچکی ہے، اور نسخۂ وقفیہ پر بھی پوسٹ آچکی ہے۔ عموماً سادہ شاملہ 15 جی بی کا ہوتا ہے جس میں 6000 کے لگ بھگ کتابیں ہوتی ہیں جو ٹیکسٹ شکل میں ہوتی ہیں۔ مدینہ منوّرہ کے کچھ ساتھیوں نے اس کا نسخۂ وقفیہ ترتیب دیا، جس کا سائز تقریباً 72 جی بی تھا۔ ابھی تحقیق سے معلوم ہوا کہ نسخۂ وقفیہ کا 100 جی بی والا ورژن بھی آچکا ہے۔ جس میں نئی کتابیں شامل کی گئی ہیں، اور کئی بگز کو بھی دور کیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ سائز 76 جی بی ہے، اور جب آپ ایکسٹریکٹ کرلیں گے تو تقریباً 100 جی بی کا ڈیٹا نکلے گا۔ رمضان المبارک کی مبارک ساعات میں کی گئی دعاؤں میں یاد رکھیے۔

مختلف سوفٹویئرز میں عربی کے مخصوص حروف کیسے لکھیں؟

کمپیوٹر میں یونیکوڈ اردو ٹائپ کرنے لیے مختلف کی بورڈز دستیاب ہیں۔ بندہ چونکہ پہلے انپیج میں ٹائپنگ سیکھ چکا تھا، لہٰذا یونیکوڈ کے آنے پر خواہش تھی کہ ایسا کی بورڈ مل جائے جو ان پیج کی بورڈ کے قریب قریب ہو۔ کچھ تلاش کے بعد ایک کی بورڈ ملا، میری رائے کے مطابق یہ ان پیج کے کی بورڈ سے قریب تر ہے۔ اب جو ساتھی نئے سیکھنے والے ہیں، ان کو کون سا کی بورڈ سیکھنا چاہیے، یہ ایک اہم سوال ہے۔ میری رائے طلبۂ مدارس کے لیے ہمیشہ یہ رہی ہے کہ وہ عربی کی بورڈ نہ سیکھیں، کیونکہ عربی کی بورڈ کو اردو اور انگریزی کی بورڈز کے ساتھ بالکل مناسبت نہیں ہے، کیونکہ احباب جانتے ہیں کہ ان پیج کا فونیٹک کی بورڈ ملتے جلتے انگریزی حروف پر ترتیب دیا گیا ہے۔ مثلاً ”p“ پر آپ کو ”‬پ“ ملے گا۔ اس طرح حروف کو یاد رکھنے میں سہولت ہوجاتی ہے۔ اس طرح جو آدمی اردو سیکھ لے وہ تھوڑی سی مشق سے انگریزی ٹائپنگ کرسکتا ہے، اور انگریزی ٹائپنگ سیکھا ہوا شخص کچھ توجہ سے اردو بھی ٹائپ کرلیتا ہے۔ اور عربی کے تقریباً سارے ہی حروف اردو میں موجود ہیں، تو الگ سے کیوں نیا کی بورڈ سیکھا جائے۔ کئی کی بورڈز پر توجہ دینے کے بجائے بہتر یہ ہے ایک ہی ک