نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

پی ڈی ایف فائل کیسے کم کریں؟

درس نظامی کا طالب علم ہونے کے ناطے عربی کتب سے واسطہ پڑتا رہتا ہے۔ اکثر اوقات جس کتاب کو خریدنے کی استطاعت نہیں ہوتی، تو اسے ڈانلوڈ کرکے پرنٹ اور جلد کرنے کو ہی غنیمت سمجھتا ہوں، یا پھر ٹیب میں مطالعہ کرلیتا ہوں۔ اس تجربہ میں یہ بات سامنے آئی کہ عربی کتب چاہے 1000 صفحات ہی کی کیوں نہ ہوں، مگر سائز 10 یا 12 م ب سے زیادہ نہیں ہوتا۔ اس کے مقابلے میں اردو کی کتب کا سائز بہت بہت بہت بہت زیادہ ہوتا ہے۔ مثلا 500 صفحات کی کتاب ہو تو سائز ہوگا 150 م ب۔ ایک کتاب 450 م ب کی بھی ملی۔
تو پھر اس کے بارے میں پڑھنا شروع کیا۔ مختلف چیزیں سامنے آئیں۔ اطلاعاً عرض ہے کہ فی الحال مجھے قابلِ ذکر کامیابی نہیں ملی، لیکن بہر حال معمولی کامیابی ضرور ہوئی ہے۔ اس کے بارے میں یہاں لکھ رہا ہوں تاکہ ریکارڈ رہے، اور اگر احباب اس پر کام کرنا چاہیں تو انہیں شروع سے نہیں کرنا پڑے۔
ایک ٹول فری پی ڈی ایف کمپریسر ہے جس کی کارکردگی زیرو یا پھر زیرو کے آس پاس ہے۔شاید اس میں کچھ بہتری مالکان لے آئیں۔
ایک سوفٹویئر پی ڈی ایف شِرِنک ہے۔ مجھے یہ سب سے زیادہ پسند آیا۔ سائز میں مناسب فرق آجاتا ہے، 779 صفحات کی156 م ب کی فائل کو 50 م ب تک لایا ہے بغیر کسی داغ دھبے اور امیج کوالٹی لاس کے۔ لیکن اس سے زیادہ چھیڑو تو کوالٹی متاثر ہوتی ہے۔ اور ظاہر ہے ہمیں 10 م ب تک آنا ہے۔ اس لیے مزید تلاش جاری ہے۔
ایک اور ایپ سِوِسٹا (Cvista) کے نام سے ہے۔ کارکردگی اچھی ہے۔ پی ڈی ایف شِرِنک کی طرح لیکن اتنی نہیں جتنی ہمیں چاہیے۔ یعنی کم سائز میں موزوں کوالٹی۔یہ سوفٹ انٹر فیس سے کافی پرانا لگتا ہے، بلکہ ہے۔ شاید ونڈوز 98 کا یا پھر ایکس پی کا۔ لیکن کارکردگی نوٹسیبل ہے۔یہ غالبا ایک جگہ ٹورینٹ میں دستیاب ہے، 10 م ب کے 12 پارٹس میں۔ وقت ملے تو اسے میڈیا فائر پر اپلوڈ کردوں۔ اس کی ایک بات یاد رہے کہ کریک کرنے کے بعد بھی ہر پیج کے نیچے کی جانب اپنے نام کا واٹر مارک چھوڑتا ہے، مگر یہ مارک اتنا نمایاں نہیں ہوتا۔ البتہ بعض صفحوں میں نیچے سے کچھ اوپر اپنا لوگوں چھاپ دیتا ہے جس سے متن پڑھنا دشوار ہوجاتا ہے۔
اب اس کا نیا ورژن ریلیز ہوگیا ہے، جو کہ کافی پیچیدہ ہے، ایک عام صارف اس سے بہتر طور پر استفادہ نہیں کرسکتا۔

ایک جگاڑی طریقہ بھی ہے۔ پہلے پی ڈی ایف کو ایکسپورٹ ٹو امیجز کریں اور پھر فوٹوشاپ میں آٹومیٹ بیچ کے ذریعے تمام امیجز کو ریسائز کرکے دوبارہ پی ڈیا یف بنائیں۔ اس میں زیادہ سے زیادہ کامیابی مذکورہ فائل کو 50 تک لانے میں ہوئی ہے۔ اس سے زیادہ یا تو ہوتی نہیں ہے یا پھر ریزو لوشن سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے۔
ایک آخری طریقہ ایڈوبی ایکروبیٹ پرو کے ذریعے بھی ہے۔ کہ فائل اس میں اوپن کریں اور پھر فائل میں جا کرSave as other میں جائیں اور یہاں سے Reduce pdf file size پر کلک کریں۔اس طریقے سے بھی خاص کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ یعنی 30 م ب کی فائل 17 م ب تک آئی ہے۔ بعض اوقات یہ بھی احسان کردیتا ہے۔ یعنی 17 م ب کی فائل کو 16 م ب۔ : پ

اپڈیٹ:​
ایک اور ٹول آرپے لِس (Orpalis) ہے۔اس کا فری ورژن یہاں دستیاب ہے۔میری تلاش یہاں آکر ختم ہوگئی ہے۔ اس ٹول کو ایویں سمجھا لیکن اس نے کام کردکھایا۔ 156 م ب کی فائل کو 10 م ب، اور نو امیج کوالٹی لاس۔ ہے نا کمال!۔ مفت ورژن کو انجوائے کریں۔

تبصرے

  1. السلام علیکم
    میں کافی سے اس کی تلاش میں تھی۔ کونسا والا سوفٹویئر سب سے اچھا رہے گا؟

    جواب دیںحذف کریں
  2. شکریہ
    آپ آرپالِس یوز کرلیں۔ سب سے اچھا ابھی تک یہی رہا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. جوابات
    1. سلمان بھائی بلاگ میں تشریف لانے اور کمنٹ کرنے کے لئے بہت شکریہ

      حذف کریں
  4. آپ فری نیت کے استعمال کرنے کے بارے مین کیا بتائینگے

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. اس بارے میں تو میں کچھ نہیں بتا سکتا۔ :)

      حذف کریں
  5. آپ اپنی فیسبوک آئ ڈی دیں تاکہ رابتہ کرنا آسان ہو

    جواب دیںحذف کریں
  6. مین جیز نیٹ لیتا ہوں اور 1500 mb مین ٹہیک سے 3کتابین بھی نہین ہوتی
    آپ نے جو software کا نام لیا وہ اتنا برا ہے کے انترنیت ہی ختم ہوجائگا

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. فیس بک وقت کی دشمن ہے، اس وجہ سے میں کوشش کرتا ہوں کہ وہاں زیادہ نہ جاؤں۔ میں مہینے میں اک آدھ دفعہ ہی آنلائن آتا ہوں۔ اس لیے مفید نہیں۔ پھر میں آپ Ata Rafi تلاشیں تو وہی میری آئی ڈی ہے۔

      حذف کریں
    2. ویسے آپ کون سے سوفٹویئر کی بات کررہے ہیں، 1500 م ب میں تو ڈھیروں کتابیں آسکتی ہیں۔

      حذف کریں
  7. جع pdfفائل کو چھوتا کرتا ہے

    جواب دیںحذف کریں
  8. AAP NE PDF FILE COMPRESSER JO KM KRTA HEY WO SOFT WARE ERROR DR RAHA HEY AAP APNI ID BATAIN MEN AAP KO PHOTO SEND KR DETA HU
    JAZAKALLAH

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اپنا تبصرہ یہاں تحریر کیجیے۔

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

مکتبۂ شاملہ نیا ورژن 100 جی بی (76 جی بی ڈاؤنلوڈ)

مکتبۂ شاملہ کے تعارف بارے میں لکھ چکا ہوں کہ مکتبۂ شاملہ کیا ہے۔ اس کے نسخۂ مفرغہ (App-only) کے بارے میں بھی بات ہوچکی ہے، اور نسخۂ وقفیہ پر بھی پوسٹ آچکی ہے۔ عموماً سادہ شاملہ 15 جی بی کا ہوتا ہے جس میں 6000 کے لگ بھگ کتابیں ہوتی ہیں جو ٹیکسٹ شکل میں ہوتی ہیں۔ مدینہ منوّرہ کے کچھ ساتھیوں نے اس کا نسخۂ وقفیہ ترتیب دیا، جس کا سائز تقریباً 72 جی بی تھا۔ ابھی تحقیق سے معلوم ہوا کہ نسخۂ وقفیہ کا 100 جی بی والا ورژن بھی آچکا ہے۔ جس میں نئی کتابیں شامل کی گئی ہیں، اور کئی بگز کو بھی دور کیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ سائز 76 جی بی ہے، اور جب آپ ایکسٹریکٹ کرلیں گے تو تقریباً 100 جی بی کا ڈیٹا نکلے گا۔ رمضان المبارک کی مبارک ساعات میں کی گئی دعاؤں میں یاد رکھیے۔

مکمل درسِ نظامی کتب مع شروحات وکتبِ لغۃ اور بہت کچھ۔ صرف 12 جی بی میں

تعارف ”درسِ نظامی“ہند وپاک کے مدارس میں پڑھایا جانے والا نصاب ہے۔کتابوں کے اس مجموعے کے اندر درسِ نظامی کے مکمل 8 درجات کی کتابیں اور ان کی شروح کو جمع کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ مجموعہ کس نے ترتیب دیا ہے، معلوم نہیں اور اندازے سے معلوم یہ ہوتا ہے یہ ابھی تک انٹرنیٹ پر دستیاب نہیں۔ اور پاکستان (یا شاید کراچی)میں ”ہارڈ ڈسک بہ ہارڈ ڈسک“ منتقل ہوتا رہا ہے۔بندہ کو یہ مجموعہ ملا تو اس کا سائز قریباً 22 جی بی تھا۔ تو اسے چھوٹا کرنا اور پھر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنا مناسب معلوم ہوا کہ دیگر احباب کو بھی استفادہ میں سہولت ہو، مستقبل کے لیے بھی ایک طرح سے محفوظ ہوجائے۔یہ سوچ کر کام شروع کردیا۔ اسے چھوٹا کرنے، زپ کرنے اور پھر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے میں قریباً ایک مہینہ کا عرصہ لگا ہے۔ اور کام سے فارغ ہونے کے بعد اس کا سائز 11.8 جی بی یعنی پہلے سے تقریباً نصف ہے۔ اس سے مزید چھوٹا کرنے پر صفحات کا معیار خراب ہونے کا خدشہ تھا، تو نہ کیا۔ جن احباب نے یہ مجموعہ ترتیب دیا ہے ان کے لیے جزائے خیر کی دعا کرتے ہوئے، اور اللہ تعالیٰ سے خود اپنے اور سب کے لیے توفیقِ عمل کی دعا کرتے ہوئے آپ کے سامنے پیش کرنے کی

مختلف سوفٹویئرز میں عربی کے مخصوص حروف کیسے لکھیں؟

کمپیوٹر میں یونیکوڈ اردو ٹائپ کرنے لیے مختلف کی بورڈز دستیاب ہیں۔ بندہ چونکہ پہلے انپیج میں ٹائپنگ سیکھ چکا تھا، لہٰذا یونیکوڈ کے آنے پر خواہش تھی کہ ایسا کی بورڈ مل جائے جو ان پیج کی بورڈ کے قریب قریب ہو۔ کچھ تلاش کے بعد ایک کی بورڈ ملا، میری رائے کے مطابق یہ ان پیج کے کی بورڈ سے قریب تر ہے۔ اب جو ساتھی نئے سیکھنے والے ہیں، ان کو کون سا کی بورڈ سیکھنا چاہیے، یہ ایک اہم سوال ہے۔ میری رائے طلبۂ مدارس کے لیے ہمیشہ یہ رہی ہے کہ وہ عربی کی بورڈ نہ سیکھیں، کیونکہ عربی کی بورڈ کو اردو اور انگریزی کی بورڈز کے ساتھ بالکل مناسبت نہیں ہے، کیونکہ احباب جانتے ہیں کہ ان پیج کا فونیٹک کی بورڈ ملتے جلتے انگریزی حروف پر ترتیب دیا گیا ہے۔ مثلاً ”p“ پر آپ کو ”‬پ“ ملے گا۔ اس طرح حروف کو یاد رکھنے میں سہولت ہوجاتی ہے۔ اس طرح جو آدمی اردو سیکھ لے وہ تھوڑی سی مشق سے انگریزی ٹائپنگ کرسکتا ہے، اور انگریزی ٹائپنگ سیکھا ہوا شخص کچھ توجہ سے اردو بھی ٹائپ کرلیتا ہے۔ اور عربی کے تقریباً سارے ہی حروف اردو میں موجود ہیں، تو الگ سے کیوں نیا کی بورڈ سیکھا جائے۔ کئی کی بورڈز پر توجہ دینے کے بجائے بہتر یہ ہے ایک ہی ک