اتوار, اگست 26, 2012

سنگل پیک ڈاکٹر

بوقتِ عصر ٹی وی پر ایک ڈاکٹر دیکھا
بڑا سا پیٹ نیچے کی طرف محوِ سفر دیکھا

بڑے بازو، بھرا سینہ اور حسیں سِکس پیکس
نہیں دیکھے، اگر دیکھا تو ہم نے "چربی گھر" دیکھا

خرابی شکم سیری کی ہمیں بتلا رہے تھے وہ
صحت ہے تھوڑا کھانے میں ہمیں سمجھا رہے تھے وہ

بدلنا پہلو بھی ان کے لیے اِک کارے دارد تھا
مگر "پھرتی" کے موضوع سے نہیں ہٹ پارہے تھے وہ

"اگر ہونا ہے ہلتھیئر، (1) تو آئل سے کرو پرہیز"
یہ کہہ کر روغنی سی ناک کو سہلا رہے تھے وہ

(1)  healthier

1 تبصرہ:

اپنا تبصرہ یہاں تحریر کیجیے۔

حالیہ تحریریں

مشہور اشاعتیں