نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

اپریل, 2010 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

لین (لےن) ٹاؤچر - نیٹ ورک چیٹنگ ایپلیکیشن

میں نے ایک مسئلہ ذکر کیا تھا کہ مجھے یہ میسج بار بار پریشان کررہا ہے۔ ہر پانچ منٹ کے وقفے سے میسج آدھمکتا تھا کہ دوستوں نے مشورہ دیا کہ میرے کمپیوٹر میں وائرس آگیا ہے، لیکن مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا۔ اس پر کچھ تحقیق کی تو سوچ کے انداز بدل گئے۔ آپ سے شیئر کرنے جارہا ہوں۔ میرے ساتھ جو کچھ ہوا وہ کسی وائرس یا سپائی ویئر کی وجہ سے نہیں تھا، بلکہ نیٹ ورک گروپ میں سے کوئی فرد لین ٹاؤچر نامی سوفٹ ویئر استعمال کررہا تھا۔ اس سوفٹ ویئر کو انسٹال کرنے کے بعد اگر آپ کوئی میسج بھیجتے ہیں تو یہ میسج "میسنجر سروس" کے نام سے آپ کے نیٹ ورک کے تمام یوزرز کے پاس جائے گا۔ اور اس کی شکل وہی ہوگی جو میں نے اوپر شیئر کی۔ یہ اپلیکیشن "نیٹ ورک چیٹ" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اب وقت گزرنے کے ساتھ ہوسکتا ہے اس میں کچھ تبدیلیاں بھی آئی ہوں۔ دلچسپ بات جو میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں، اور جس کی وجہ سے میں بہت ہنسا، کہ جب مجھے تحقیق کے بعد اس سوفٹ ویئر کا پتہ چلا تو میں نے ایک دھمکی بھرا پیغام سینڈ کیا۔ وہ دن، آج کا دن، دوبارہ کوئی میسج نہیں آیا۔ ہے نا مزے کی بات! اس سوفٹ ویئر کی آفیشل ویب سائ