نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

مارچ, 2010 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ذرا ہٹ کے مزاحیہ ٹی وی پروگرام - ایک رائے

میں فرصت کے اوقات میں مزاحیہ شو دیکھتا ہوں، گوورں کی بنائی ہوئی ویڈیوز اگر اخلاق باختہ نہ ہوں تو ان ویڈیوز میں یہ خیال رکھا جاتا ہے کہ کسی انسان کی عزت نفس مجروح نہ ہو،just for laugh اس کی ایک مثال ہے۔ میں یہی دیکھتا آیا ہوں۔ جسٹ فار لافس دیکھتے دیکھتے ایک پاکستانی ٹیلی وژن کے بنائے ہوئے شو دیکھنے کا اتفاق ہوا، ایک قسط بڑی عجیب تھی، ایک آدمی کسی بھی چلتے آدمی کو روک کر کہتا ہے کہ میں نے آپ کو اپنے گھر سے نکلتے دیکھا ہے، آپ وہاں کیا کررہے تھے؟ لہہ دس۔؟ ایک اور قسط میں ایک چھوٹا سا آلہ راہگیروں کو پیش کیا جاتا ہے، کہ یہ سردرد کی دوا ہے، درد ہو تو ہاتھ میں لیں، اور درد غائب، اب ہاتھ میں لو تو بندہ ہل جائے۔ Curse ایک صاحب نے تو میزبان محترم کو تھپڑ جڑدیا۔ یہ ویڈیوز دیکھنے کے بعد میری رائے اس طرح قائم ہوئی: ان ویڈیوز میں عزت نفس کا کوئی لحاظ نہیں کیا جاتا۔ ایک عجیب چیز جو دیکھنے میں آئی کہ ستاروں کو سٹوڈیو بلاکر ان کی طرف ایک لڑکے کو بھیج کر الزامات لگانا کہ آپ نے فلاں چیز لی اور پیسے نہیں دیئے۔ اس میں مزاح کہاں سے آیا، میری سمجھ سے باہر ہے۔ بعض اوقات کردار بدتمیزی پر اتر آتے ہیں۔